Tag: ٹی20سیریز

  • پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، ٹریفک پلان جاری

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، ٹریفک پلان جاری

    کراچی : پی ایس ایل فائنل کی طرح پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے بھی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، شائقین کےلیے7مقامات پرپارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

    تفصییلات کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ٹی20سیریز  یکم سے3اپریل تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم جانے والوں شائقین کے لئے ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

    جس کے مطابق شائقین کےلیے7مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، یونیورسٹی روڈ، ڈالمیا روڈ اور کشمیر روڈ پر تین تین پارکنگ لاٹس ہوں گے، یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید، اردو یونیورسٹی اور اتوار بازار گراؤنڈ شامل ہیں۔

    پلان کے مطابق ڈالمیا روڈ پر غریب نوازفٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ ہوگی، کشمیرروڈ پر کے ایم سی، کے ڈی اے ،چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام ہوگا۔

    ضلع وسطی اور غربی کے رہائشی نیپا اور لیاقت آباد سے اسٹیڈیم پہنچیں گےجبکہ شرقی، ملیر کے رہائشی ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ سے ڈالمیا کا روٹ استعمال کریں اور جنوبی،غربی کےرہائشی شارع قائدین سوسائٹی سگنل سے پارکنگ تک پہنچیں گے۔

    ٹریفک پلان کے مطابق سات سے زائد مقامات پرٹریفک کا داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا، شارع فیصل حبیب ابراہیم روڈ سے سرشاہ سلیمان روڈ عام شہریوں کیلئے بند ہوگا، نیپا سے پی پی چورنگی بھی عام شہریوں کیلئے بند ہوگی، کشمیرروڈسےجیل چورنگی فلائی اوورتک عام عوام کاداخلہ ممنوع ہوگا۔

    سرشاہ سلیمان روڈ پرلیاقت آباد نمبر10سےاسٹیڈیم جانےکی اجازت نہیں ہوگی، سہراب گوٹھ سےنیپا،لیاقت آبادنمبر10حسن اسکوائر تک ہیوی ٹریفک بندہو ہوگی، شہری اپنی گاڑیاں سروس یامین روڈپرکھڑی نہ کریں، تمام پارکنگ مقامات سے شہریوں کو بذریعہ شٹل ایکسپو سینٹر تک لایا جائے گا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ روزہ سیریزکےدوران شہری متبادل راستہ اختیارکریں، سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریزجیت لی، پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریزجیت لی، پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    ماؤنٹ مانگنوئی : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز نیوزی لینڈ نے جیت لی، تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ نیوزی لینڈ کے جارحانہ مزاج بیٹسمین کولن منرو نے لوٹ لیا۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز مارٹن گپتل اور کولن منرو نے ویسٹ انڈین بولرز کی خوب درگت بنائی، گپتل نے نصف سنچری اسکورکی۔

    کولن منرو نے تریپن گیندوں پر10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنزبنائے، یہ کیویز کا ٹی ٹوئنٹی میں بہترین اسکور ہے۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا، گیل کا بلا بھی خاموش رہا  ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

    یاد رہے کہ نومبر2017 میں بھارت سے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا تھا، نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں سیریز میں دو ایک سے ناکامی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنا دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔