Tag: ٹی20 ورلڈ کپ

  • کون سا پاکستانی بلے باز سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا ؟

    کون سا پاکستانی بلے باز سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا ؟

    کسی بھی بلے باز کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کو اپنا مداح بنالے اور اس کے لیے وہ اپنی ہر ممکن کوشش بھی کرتا ہے۔

    اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کے بلے باز کوئی رن بنائے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے اور ’’ڈک‘‘ لینے کا منفی ریکارڈ قائم کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے موقع پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ کے خصوصی سیگمنٹ میں میزبان وسیم بادامی نے اس حوالے سے پروگرام کے شرکاء ایک سوال کیا۔

    انہوں نے پوچھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا کون سا پاکستانی بلے باز ہے جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا؟ اس سوال کے جواب کیلئے دو آپشن دیئے گئے تھے جس میں پہلا شاہد آفریدی اور دوسرا آپشن شعیب ملک تھے۔

    پروگرام میں پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ ایمان علی، عادی عدیل اور مصطفیٰ چوہدری موجود تھے جبکہ ان کے مدمقابل ٹیم میں سابق کرکٹر باسط علی، کامران اکمل اور شاہد ہاشمی تھے۔

    سوال کے جواب میں پہلے ایمان علی نے جواب دیا کہ شاہد آفریدی ایسے کھلاڑی ہیں جو سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہوئے، وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ایسا کھلاڑی ہے جو وکٹ پر سوچ سمجھ کر کھیلتا ہے جبکہ شاہد آفریدی جلد بازی کرتے ہیں۔

    تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے اس سوال کے جواب میں شعیب ملک کا نام لیا، بعد ازاں میزبان وسیم بادامی نے ایمان علی کے جواب کو درست قرار دیا۔

  • پاک بھارت میچ کے دوران ٹنڈولکر نے فخر عالم سے کیا کہا؟

    پاک بھارت میچ کے دوران ٹنڈولکر نے فخر عالم سے کیا کہا؟

    ٹی20 ورلڈ کپ 2024میں پاکستان نے بھارت سے جیتا ہوا میچ ہار کر پوری قوم کو مایوس کیا، اتنے کم اسکور پر بھارتی شائقین بھی اپنی ٹیم کی فتح کے حوالے سے ناامید تھے۔

    اس ایک مثال ٹی وی اداکار اور میزبان فخر عالم نے پیش کی، اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پُرجوش میں فخر عالم جو اس وقت اسٹیڈیم میں موجود تھے نے ایک واقعہ بیان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 9 جون کے میچ میں بھارت کی اننگ ختم ہوئی تو ہمارے ساتھ یوراج سنگھ اور سچن ٹنڈولکر بھی بیٹھے ہوئے تھے ٹنڈولکر اور یووراج ہمارے کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، ٹنڈولکر نے ہمیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میچ تو انڈیا کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

    لیکن پھر ایسا ہوا جس کی ہمیں بھی امید نہیں تھی اور پاکستانی کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین واپس جاتے ہوئے نظر آئے۔

    فخر عالم نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے کیلئے ہراوور میں 6رنز چاہیے تھے، کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم روایتی کرکٹ کھیلتی ہے،6رنز کی اوسط سے زیادہ اور کیا چاہیے تھا؟

    انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو درست کرنے کی ضرورت ہے، ایسا لگ رہا تھا ہم پتہ نہیں کیوں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے گئے ہوئے تھے۔

    پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے طنزاً کہا کہ سچن ٹنڈولکر بے شک بہت بڑے کھلاڑی ہیں لیکن ہمارے 11لڑکوں نے انہیں بھی غلط ثابت کردیا۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 9 جون کو ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا ایسا مقابلہ رہا جو انتہائی لو اسکورنگ تھا اور پاکستان نے یہ جیتا ہوا میچ خود طشتری میں رکھ کر بھارت کو پیش کیا۔

    بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19اوورز میں 119رنز بنائے اور آل آؤٹ ہوگئے جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 113رنز ہی بنا پائی اس طرح قومی ٹیم چھ رنز سے یہ میچ ہاری۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

    ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

    ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کون کون شامل ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024  کے 19ویں میچ میں مدمقابل ہو گی۔ ٹاس شام 7:00 بجے (PST) پر ہوگا اور میچ شام 7:30 بجے (PST) پر شروع ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف زیادہ دفاعی حکمت عملی اپنانے کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، آل راؤنڈر عماد وسیم، جو حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہوئے ہیں، وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کی جگہ کھیل سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم ممکنہ طور پر بھارت کے خلاف چار فاسٹ بولرز ، دو آل راؤنڈرز، اسپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی، پاکستان کے لیے متوقع باؤلنگ لائن اپ میں شاہین آفریدی، محمد عامر، حارث رؤف اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان ہی کریں گے۔

    ممکنہ پلیئنگ الیون:

    کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، نسیم شاہ

  • سپر اوور میں پاکستان کو شکست دینے والا امریکی کھلاڑی کون ہے؟

    سپر اوور میں پاکستان کو شکست دینے والا امریکی کھلاڑی کون ہے؟

    امریکا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔

    پاکستان اور امریکا کے درمیان 20 اوورز کا میچ برابر ہونے کے بعد سپر اوور مرحلے میں داخل ہوا، پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے سپر اوور کرایا، امریکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 18 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا۔

    تاہم پاکستان کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر مقررہ 6 گیندوں پر صرف 13 رنز اسکور کرسکی، امریکا کی جانب سے سپر اوور سوربھ نیتراولکر نے گیند کرایا، امریکی بولر نے دوسری ہی گیند پر افتخار احمد کو پویلین بھیج دیا۔

    جس کے بعد شاداب خان کریز میں اترے لیکن وہ بھی کوئی بڑا شاٹ کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکے، اس طرح امریکا نے 5 رنز سے میچ جیت کر ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا تاریخی اَپ سیٹ کر دیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے سپر اوور میں‌ پاکستان کو ہرا دیا

    امریکا کو تاریخی فتح دلانے والے سوربھ نیتراولکر بھارتی نژاد امریکی کرکٹر ہیں، پاکستان کے خلاف سپر اوور میں سوربھ نیتراولکر نے اہم کردار ادا کیا، کھلاڑی فل ٹائم سافٹ ویئر انجینیر ہیں اور ایک کارپوریشن کمپنی میں کام کرتے ہیں۔

    سوربھ نیتراولکر نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 2013 کی رانجی ٹرافی میں ٹیم ممبئی کی جانب سے کیا، 2014 میں انہوں نے لسٹ اے میچز بھی کھیلنا شروع کیے۔

    سوربھ نیتراولکر 2010 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی بھارت کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، تاہم انہیں انڈیا میں کھیلنے کے زیادہ موقع نہ ملا اور وہ بہتر مواقع کی تلاش میں امریکا آگئے۔

    جنوری 2018 میں سوربھ کی امریکی کرکٹ ٹیم میں سلیکشن ہوئی اور اسی سال اکتوبر میں وہ اپنی ٹیم کے کپتان بن گئے، امریکی ٹیم نے نیتراولکر کی قیادت میں فروری 2019 میں یو اے ای کے خلاف انٹرنیشنل ٹی20 میچز کی سیریز کھیلی اور اپریل 2019 میں ڈویژن 2 انڈر19 ورلڈ کپ میں پہلی 4 ٹیموں میں جگہ بنا کر ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کا اسٹیٹس بھی حاصل کرلیا۔

    سوربھ نیتراولکر کو عالمی سطح پر شہرت گزشتہ روز 6 جون 2024 کو حاصل ہوئی جب انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ون میچ میں پاکستان کے خلاف سپر اوور مرحلے میں امریکا کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔