Tag: پائلٹس اور فضائی میزبان

  • پی آئی اے کا پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ ، عمر کی حد مقرر

    پی آئی اے کا پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ ، عمر کی حد مقرر

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لئے اشتہارجاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کو پائلٹس اورفضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر پی آئی اے نے 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    کیپٹن اورفرسٹ آفیسرکی بھرتی کےلیےاشتہار جاری کیا ہے ، کیپٹن کیلئے عمرکی حد50سال جبکہ فرسٹ آفیسر کیلئے40 سال مقرر کیا گیا ہے۔

    40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کےلیےبھی اشتہار جاری کیا یے ، جس میں فریش امیدوار کی عمر کی حد 25 سال اور ائیر ہوسٹس کیلئے حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔

    فضائی میزبانوں کیلئےکم ازکم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے۔

  • پی آئی اے میں پائلٹس اور فضائی میزبانوں کے تبادلے مؤخر

    پی آئی اے میں پائلٹس اور فضائی میزبانوں کے تبادلے مؤخر

    کراچی : پی آئی اے میں پائلٹس اور فضائی میزبانوں کے تبادلوں کو مؤخر کردیا گیا، فوری تبادلوں سے ائرلائن کے بوئنگ777 طیاروں کا آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے31پائلٹس اورفرسٹ افسران کے تبادلے روک دئیے گئے، جاری احکامات میں تبادلوں پرعمل درآمد عارضی طورپر مؤخر کرنے کا کہا گیا ہے۔

    سابق احکامات میں22کپتان اور نو معاون کپتانوں کا اسلام آباد تبادلہ کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق تبادلے روکنے کا فیصلہ پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا اورانتظامیہ کے مبینہ مذاکرات میں ہوا۔

    فوری تبادلوں سے ائرلائن کے بوئنگ777طیاروں کا آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ تھا، پائلٹس کے تبادلوں پر عمل درآمد مبینہ طور سے عید الفطر تک مؤخر کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ درجنوں کی تعداد میں تبادلہ کئے گئے ہیں، فضائی میزبانوں اور ائر لائن کے انتظامی افسران کے تبادلوں پر عملدر آمد بھی جاری ہے، انتظامی افسران اور فضائی میزبانوں کے تبادلے بھی پائلٹس کے ساتھ ہی کئے گئے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تبادلوں کی وجہ اسلام آباد میں تینوں کیٹگریز سے متعلق افراد کی کمی قرار دی گئی تھی، گھریلو مسائل سے دوچار متعدد فضائی میزبانوں نے تبادلہ روکنے کی درخواست بھی کی۔

    واضح رہے کہ خواتین فضائی میزبانوں کو کراچی کی طرح دیگر شہروں میں ہوسٹل کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے۔