Tag: پائلٹس لائسنس امتحانات

  • ہوابازوں کے لیے اچھی خبر  : پاکستان میں برطانوی طرز پر پائلٹس لائسنس امتحانات کا آغاز

    ہوابازوں کے لیے اچھی خبر : پاکستان میں برطانوی طرز پر پائلٹس لائسنس امتحانات کا آغاز

    کراچی : پاکستان میں پائلٹس لائسنس امتحانات کا تین سال بعد آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں آج کراچی میں 100 سے زائد امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہوابازوں کے لیے اچھی خبر آگئی ، تین سال بعد پائلٹس لائسنس امتحانات کا آغاز ہوگیا، اس حوالے سے ڈپٹی ڈی جی سی اے اے نے بتایا کہ برطانوی سی اے اے کے تحت آج سے پائلٹس لائسنس امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔

    ڈپٹی ڈی جی سی اے اے کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں آج کراچی میں 100 سے زائد امیدوار پائلٹس لائسنس امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ کمرشل پائلٹ اور ایرلائن پائلٹس کیٹگری کے امتحانات کے لیے بڑی تعداد میں امیدوار رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور میں پائلٹس لائسنس امتحانات ہوں گے، پائلٹس لائسنس امتحانات کے لیے یوکے سی اے اے انٹرنیشنل سے پاکستان سی اے اے نے تین سال کا معاہدہ کیا ہے۔

    یاد رہے سی اے اے پاکستان نے پائلٹس لائسنس امتحانات کے لیے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل سے معاہدہ کیا تھا۔

    خیال رہے سال 2020 میں سابق وزیر ہوابازی غلام سرور خان کے جعلی پائلٹس لائسنس کے متنازعہ بیان پر بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں نے پاکستان پر پائیلٹ لائسنس امتحان لینے پر پابندی لگائی تھی۔

  • پاکستان میں برطانوی طرز پر پائلٹس لائسنس امتحانات مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ

    پاکستان میں برطانوی طرز پر پائلٹس لائسنس امتحانات مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان میں برطانوی نظام کے تحت پائلٹس لائسنس امتحانات مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈی جی سی اے اے آج امتحانات بحال ہونے کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابقدو سال زیر التوا پائلٹس لائسنس امتحانات شروع کرنے سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آئی ، برطانوی سول ایوی ایشن کے نظام کے تحت ہوا بازوں کے امتحانات مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی سی اے اے نے امتحانات سےمتعلق پلان سی اےاے پاکستان کو دے دیا، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس لائسنس امتحانات کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ سی اے اے نے پائلٹس لائسنس امتحانات کے لیے برطانوی سی اے اے کا نظام حاصل کیا ہے،ڈی جی سی اے اے آج دوپہر 2 بجے آن لائن سیشن میں فیس بک پر پائلٹس لائسنس امتحانات بحال ہونے کا اعلان کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مجموعی طور 5ہزار کے قریب پائلٹس، ایرکرافٹس انجینیئرز اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی امتحانات کی درخواستیں 2020 سے اب تک سی اے اے کے پاس جمع ہیں۔

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے حالیہ آڈٹ میں کامیابی کے بعد سول ایوی ایشن پاکستان کو پائلٹس لائسنس امتحانات شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

    مشکوک لائسنس پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے پر انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان سی اے اے پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر پابندی عائد کی تھی تاہم سی اے اے کا لائسسنگ ڈاریکٹوریٹ معاملات کو دیکھ رہا ہے۔