Tag: پائلٹ ہلاک

  • بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

    بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

    بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ جیگوار راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ راجستھان کے ضلع چھرو میں گر کر تباہ ہوا، جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب احمد آباد طیارہ حادثہ کی جانچ پڑتال کرنے والی ’اے اے آئی بی‘ نے اپنی ابتدائی رپورٹ بھارتی حکومت کو بھیج دی جس میں کئی انکشافات سامنے آئے۔

    ایئرانڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثء سے متعلق ابتدائی رپورٹ ’اے اے آئی بی‘ (ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بیورو) نے وزارت برائے شہری ہوابازی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے حوالے کردی ہے، رپورٹ میں حادثے سے جڑے ابتدائی نتائج کو اخذ کیا گیا ہے۔

    ایئرانڈیا کی فلائٹ اے آئی-171 کو پیش آئے حادثے سے متعلق وزارت کا کہنا ہے کہ طیارہ کے فرنٹ بلیک باکس سے ’کریش پروٹیکشن ماڈیول‘ (سی پی ایم) کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

    25 جون 2025 کو دہلی میں واقع لیباریٹری میں میموری ماڈیول ایکسس کا ڈاٹا ڈاو?نلوڈ کیا گیا، ڈیٹا کی شفافیت کی تصدیق کے لیے یکساں بلیک باکس، جسے ’گولڈن چیسس‘ کہا جاتا ہے کا استعمال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد پہلا ’بلیک باکس‘ 13 جون کو ایک عمارت کی چھت سے اور دوسرا 16 جون کو ملبہ سے برآمد کیا گیا تھا۔

    این ٹی ایس بی ٹیم فی الحال دہلی میں موجود ہے اور اے اے آئی بی لیب میں بھارتی افسران کے ساتھ مل کر تکنیکی جانچ میں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ بوئنگ اور جی ای (جنرل الیکٹرک) کے افسران بھی تکنیکی مدد کے لیے دہلی میں ہی موجود ہیں۔

    بھارت میں پل کا ایک حصہ دریا میں گر گیا، متعدد ہلاکتیں

    خاص بات یہ ہے کہ اس تحقیقاتی ٹیم میں طیارہ ایویشن میڈیکل ایکسپرٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول افسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں بھارتی فضائیہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور امریکا کے قومی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ماہرین شامل ہیں، ڈائریکٹر جنرل اے اے آئی بی اس تفتیش کو لیڈ کر رہے ہیں۔

  • نیویارک میں ہیلی کاپٹر ایک بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    نیویارک میں ہیلی کاپٹر ایک بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    نیویارک : امریکہ میں ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگیا، حادثہ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک ہیلی کاپٹر ایک بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تاہم عمارت میں موجود کوئی اور شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

    حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں پپہنچ گئیں اور کارروائیوں کا آغازکردیا، متاثرہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش اور خراب موسم کے باعث پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ کرنا چاہتا تھا۔ نیویارک کے میئر بِل ڈے بلاسیو کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے، جن کی بنیاد پراسے دہشت گردی کا کوئی واقعہ قرار دیا جا سکے۔

  • برازیل چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    برازیل چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    ساؤپولو: برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا، طیارے میں سوار دیگر 6 مسافر محفوظ رہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارہ گرنے کا حادثہ برازیل کے علاقے ساؤپولو کی ایئرفیلڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ طیارے میں سوار دیگر 6 مسافر محفوظ رہے۔

    طیارہ گرنے سے ایک زوردار دھماکا سنائی دیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارے میں سوار 6 مسافروں نے فوری طور پر جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی۔

    حادثہ کمپودے مارتے ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے قریب پیش آیا، طیارہ زمین سے ٹکرا کر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

    پائلٹ طیارے میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا،عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل فضا میں طیارے کی رفتار معمول سے زیادہ اور معمول سے کم بلندی پر تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ پلاسٹک کی مصنوعات بنانے والی کمپنی کی ملکیت تھا اور اس کے دو بانی طیارے میں موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شام میں باغیوں نے روسی جنگی طیارہ مارگرایا

    شام میں باغیوں نے روسی جنگی طیارہ مارگرایا

    ادلب: شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں باغیوں نے سخوئی 25 روسی جنگی طیارے کو مارگرایا، طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ اس سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ باغیوں نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے روسی جنگی طیارے کو نشانہ بنایا۔

    روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پائلٹ جب زمین پرپہنچا تو اس کی باغیوں سے جھڑپ ہوئی اور وہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

    روسی جنگی طیارے سخوئی 25 کو ادلب کے علاقے مسران میں جاری سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائیوں میں فضائی مدد فراہم کررہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جہاز کے پائلٹ کے پاس واقعے کی رپورٹ دینے کے لیے وقت تھا کہ وہ اس علاقے میں اترا ہے جو باغیوں کے قبضے میں ہے۔

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی لاش کو واپس لینے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ روس کی شام میں کارروائیوں کے دوران 45 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔