Tag: پائلٹ

  • ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

    ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

    صادق آباد: ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ باندھی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں موجود 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں چک نمبر 215 کے قریب پیش آیا جب اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث کریش کرگیا۔

    سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق طیارے نے رحیم یار خان ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔ طیارہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپرے کے لیے منگوایا گیا تھا اور یہ طیارہ وفاق کی جانب سے اسپرے مہم کے لیے پنجاب حکومت کو دیا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق طیارے میں موجود 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کردیا تھا جس کے باعث چاول، مٹر اور کپاس سمیت متعدد فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    شکارپور میں ٹڈی دل گھروں میں بھی داخل ہوگئے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹڈی دل کے حملوں کا سلسلہ گزشتہ برس جون سے شروع ہوا تھا جب خیرپور، سکھر اور گھوٹکی میں ٹڈیوں کے جھنڈ کے جھنڈ شہر میں داخل ہوگئے۔ ٹڈیوں کے حملوں کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی فصلوں کو نقصان پہنچا تھا۔

  • پی آئی اے کو ایک سال میں67ارب32کروڑکاخسارہ ہوا

    پی آئی اے کو ایک سال میں67ارب32کروڑکاخسارہ ہوا

    کراچی: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے پی آئی اے کو خسارے اور قرضے کے دلدل میں ڈبو دیا، ایک سال میں پی آئی اے کا خسارہ 32 فیصد بڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کے 2018کےمالی نتائج کی منظوری دی گئی۔منظوری کے بعدپی آئی اے بورڈ نے 2018کےمالی نتائج کااعلان کردیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018میں ناقص حکمت عملی سے67ارب32کروڑکاخسارہ ہوا جو کہ 2017 کے خسارے کا 32 فیصد زائدہے۔ پی آئی اے کو2017 میں50ارب98کروڑ کاخسارہ ہواتھا۔

    مالی نتائج کے مطابق پی آئی اے کا خسارہ31دسمبر2018 کو437ارب روپےسےتجاوز کرگیا جب کہ 31دسمبرتک پی آئی اے پرمجموعی قرضہ288ارب روپےتک گیا۔

    [bs-quote quote=” آئی اے کا خسارہ31دسمبر2018 کو437ارب روپےسےتجاوز کرگیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پی آئی اے کو قرض پر سالانہ 16 ارب سود ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

    بورڈآف ڈائریکٹر سے منظور شدہ مالی نتائج کی رپورٹ پی آئی اے نے اسٹاک ایکس چینج میں جمع کرادی۔

  • طیارے کا انجن دوران پرواز فیل، پائلٹ کی مہارت سے مسافر محفوظ

    طیارے کا انجن دوران پرواز فیل، پائلٹ کی مہارت سے مسافر محفوظ

    واشنگٹن : امریکی حکام نے طیارہ حادثے سے متعلق بتایا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ نے فلائٹ بحفاظت شمالی کیرولینا میں اتار لی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فضائی کمپنی کے طیارے کا ایک انجن دوران پرواز خراب ہوگیا جس کے باعث جہاز میں سوار مسافر شدید خوفزدہ ہو گئے تاہم پائلٹ نے ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کی محفوظ لینڈنگ کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی شہر اٹلانٹا سے بالٹیمور جانے والی امریکی ایئر لائن کی فلائٹ1425 اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ دوران پرواز اچانک جہاز کے ایک انجن کی نوز کون ہلتی جلتی دکھائی دی جس کے باعث مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ نے فلائٹ بحفاظت شمالی کیرولینا میں اتار لی۔

    طیارے میں سوار مسافر کے موبائل سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوہے کی نوز کون دوران پرواز ٹوٹ کر وانجن میں گھوم رہی تھی۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حادثے کے تقریباً ایک گھنتے بعد پائلٹ نے اعلان کیا کہ ہم پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    مسافر کا کہنا تھا کہ میں یہ جانتے ہوئے بھی جہاز میں سگنل نہیں آتےموبائل اٹھایا اور اپنی والدہ کو محبت کا پیغام(آئی لو مام) بھیجا۔

  • یاسمین المیمنی سعودی عرب کی پہلی کمرشل خاتون پائلٹ بن گئیں

    یاسمین المیمنی سعودی عرب کی پہلی کمرشل خاتون پائلٹ بن گئیں

    ریاض : نجی فضائی کمپنی ”نسما ائیر“ میں بطور معاون پائلٹ یاسمین المیمنی نے پہلی کمرشل پرواز اڑائی، یاسمین کا کہنا ہے کہ بچپن سے فضاﺅں میں اڑنے کی خواہش تھی‘ خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ یاسمین المیمنی نے فضاؤں میں اڑنے کے اپنے خواب کی تعبیر پا لی ہے، سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی ”نسما ائیر“ میں بطور معاون پائلٹ یاسمین نے پہلی کمرشل پرواز اڑائی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پہلی سعودی خاتون کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کمرشل پائلٹ کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

    یاسمین کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ فضاؤں میں اُڑوں، مجھے اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی، میرے گھروالوں نے ہمیشہ اور ہر موقع پر میرا ساتھ دیا اور میرا حوصلہ بڑھاتے رہے، بالآخر اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کا دن آگیا۔

    یاسمین نے مزید کہا کہ ابھی مجھے بہت کچھ حاصل کرنا ہے، میرے اس سفر کا آغاز معاون پائلٹ کے طور پر ہوا ہے، جبکہ میرا ہدف مکمل پائلٹ بننا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مسلسل محنت اور حصول مقصد کے لیے خلوص نیت میری راہ کی ہر مشکل کو آسان بنا دے گی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یاسمین کی بطور معاون پائلٹ کے پہلی کمرشل پرواز سے یہ ثابت ہو گیا کہ سعودی خواتین دنیا کے کسی ملک کی خواتین سے کم نہیں وہ موقع ملنے پر ہر کام کر سکتی ہیں جو مرد کرتے ہیں۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھول چٹانے والے عثمان خواجہ پائلٹ نکلے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھول چٹانے والے عثمان خواجہ پائلٹ نکلے

    سڈنی : بھارتی کرکٹ ٹیم کو انہی کے ہوم گراؤنڈ پر شکست سے فاش کرنے والے عثمان خواجہ ایک کمرشل اور انسٹرومنٹل پائلٹ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ رانچی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خوانہ نے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف 104 رنز کی شاندار انگرز کھیلی۔

    غیر ملکی خبر راساں ادارے کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ نے پائلٹ کی تربیت اور ایوی ایشن کی ڈگری آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے حاصل کی تھی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے پائلٹ کا لائسنس  ڈرائیونگ لائسنس سے بھی پہلے حاصل کرلیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ آسٹریلیا کی قومی کرکٹ میں شامل ہونے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا چکے ہیں جہاں سے انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع میسر آیا۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ سمیت آٹھ دیگر  غیر ملکی کھلاڑی بھی آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

    عثمان خواجہ

    خیال رہے کہ میچ شروع ہونے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی میدان میں آئے اور انہوں نے ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوجی کیپس دیں، انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل یہی ٹوپی لگا کر پریکٹس کی اور پھر میچ کھیلا تھا۔

    کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے 113 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فنچ نے بھی 3 چھکو اور 10 چوکوں کی مدد سے 99 گیندوں پر 93 رنز اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    آسٹریلیا کو اوپننگ بہت اچھی ملی اور اُن کا پہلا کھلاڑی 193 کے مجموعی اسکور پر 32ویں اوور میں آؤٹ ہوا بعد ازاں عثمان خواجہ 239 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، کینگروز کی تیسری وکٹ 258، چوتھی ، پانچویں 263 پر گری۔

  • جنگ کے مقابلے میں امن کا پیغام پاکستان کو دنیا میں مقبول بنا رہا ہے‘ نفیس زکریا

    جنگ کے مقابلے میں امن کا پیغام پاکستان کو دنیا میں مقبول بنا رہا ہے‘ نفیس زکریا

    لندن: برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر نفیں زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دنیا کے انتہائی اہمیت کے حامل خطے میں واقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی کو سفارتی محاذ پراہم کامیابی گردانا جا رہا ہے۔

    پاکستانی ہائی نفیس زکریا نے کہا کہ جنگ کے مقابلے میں امن کا پیغام پاکستان کو دنیا میں مقبول بنا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دنیا کے انتہائی اہمیت کے حامل خطے میں واقع ہیں، یہاں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جو امن کے بغیر ممکن نہیں۔

    پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے حراست میں لیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کیا تھا۔

    ابھی نندن کی حوالگی کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈرابھی نندن کوبھارت کے حوالے کر دیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ابھی نندن مگ21طیارہ آزادکشمیرمیں تباہ ہونے کے بعد پاکستان کی قید میں تھا، پاکستان نے ونگ کمانڈر کو عالمی قوانین کے تحت عزت سے قید میں رکھا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےامن کےتحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیاتھا۔

  • بھارتی پائلٹ کی رہائی، اقوام متحدہ کا پاکستان کا خیر مقدم

    بھارتی پائلٹ کی رہائی، اقوام متحدہ کا پاکستان کا خیر مقدم

    نیویارک: جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں، پائلٹ کی رہائی پر مثبت اقدامات برقرار رکھے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کریں، پاکستان اور بھارت تعمیری بات چیت جاری رکھیں۔

    انتونیوگوتریس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک چاہئیں تو کشیدگی کے خاتمے میں کردار کے لیے تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے تین روز قبل حراست میں لیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا۔

    بھارتی پائلٹ کی حوالگی واہگہ بارڈر پر گذشتہ رات پونے نو بجے عمل میں آئی، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، بھارتی فوجیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک نہ کیا۔

    پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے دو روز قبل امن کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے ساتھ پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    فیصلے کے بعد بھارتی ہائی کمیشن نےبھارتی پائلٹ کےسفری دستاویزات مکمل کرلیے، بھارتی ہائی کمیشن کےایئراتاشی گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈرابھی نندن کو اپنے ہمراہ لے کر گئے۔

  • چارٹرڈ طیارے کا پائلٹ دورانِ پرواز سوگیا

    چارٹرڈ طیارے کا پائلٹ دورانِ پرواز سوگیا

    سڈنی: آسٹریلیا میں مسافر بردار طیارے کے پائلٹ پر دوران پرواز اچانک نیند طاری ہوگئی جس کے باعث طیارہ ہوائی اڈے سے 46 کلومیٹر آگے نکل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں 9 مسافروں کو لے کر نجی ایئرلائن کا چارٹرڈ طیارہ اڑانے والا پائلٹ نیند کے باعث ڈیون پورٹ سے کنگ آئی لینڈ کے ہوائی اڈے سےایک دو نہیں بلکہ 45 کلومیٹر آگے نکل گیا، جس سے کنٹرول ٹاور پر تشویش پیدا ہوگئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ طیارے میں کل 9 مسافر سوار تھے لیکن کاک پیٹ میں پائلٹ اکیلا تھا جس کی وجہ سے اسے نیند آگئی، خیال رہے کہ پائلٹ کی گزشتہ 24 گھنٹے میں یہ ساتویں پرواز تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریلین حکام کی جانب سے پائلٹ پر نیند طاری ہونے کے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے، آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو تمام امور کا باغور جائزہ لے رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پائلٹ پر نیند طاری ہونے کا اندازہ جہاز کے 46 کلومیٹر آگے نکلنے سے ہوا، طیارے کو 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔لیکن طیارے نے 286 کلومیٹر کا سفر کیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پائلٹ کی صحت اور آرام سے متعلق بہت سخت قوانین ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ تھکن سے چورپائلٹ دوبارہ پرواز کے لیے بھیج دیا جائے۔ یہ طیارے کے عملے سمیت مسافروں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

    آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی دوران پرواز نیند سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ آئندہ برس جاری کی جائے گی تاہم اے ٹی ایس بی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ پائلٹ کی نیند سے آنکھ کیسے کھلی اور اس نے پرواز کو باحفاظت کیسے اتارا۔

    یہاں یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ برس میلبرن سے کنگ آئی لینڈ جانے والا ایک چارٹرڈ طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

  • نوجوان کا پائلٹ بنتے ہی بزرگوں کے لیے انوکھا تحفہ

    نوجوان کا پائلٹ بنتے ہی بزرگوں کے لیے انوکھا تحفہ

    نئی دہلی: بھارتی نوجوان نے پائلٹ بننے کے بعد اپنے گاؤں کے بزرگوں کو انوکھا تحفہ پیش کر کے ایک نئی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر جالندھر کے گاؤں سارنگ پور سے تعلق رکھنے والے ویکاس جیانی نے پائلٹ بنتے ہی نہ صرف اپنے بچپن کا خواب پورا کیا بلکہ گاؤں کے بزرگوں کا بھی دیرینہ خواب پورا کردیا۔

    ویکاس نے پائلٹ کا امتحان پاس کیا اور پہلی پرواز کے کامیاب تجربے کے بعد اپنے گاؤں کے 22 معمر افراد کو فضائی سفر کروایا، مسافروں میں 90 سالہ خاتون مسافر بھی تھیں جبکہ دیگر کی عمریں 70 برس سے زائد تھیں۔

    بھارتی نوجوان نے گاؤں کے تمام بزرگوں کو اپنے خرچے پر نئی دہلی مدعو کیا اور پھر انہیں بھارتی دارالحکومت سے امرتسر تک کا ہوائی سفر کروایا جس کے بعد تمام معمر افراد نے گولڈن ٹیمپل، جلیاں، والہ باغ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

    بھارتی نوجوان کے اس تحفے پر گاؤں کے تمام بزرگ بہت خوش نظر آئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ معاشی تنگ دستی کے باعث انہوں نے کبھی جہاز کے سفر کا تصور بھی نہیں کیا تھا البتہ ویکاس نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

    بھارتی نوجوان کے والد کا کہنا تھا کہ ’میرے بیٹے کو بچن سے ہی یقین تھا کہ ایک ایسا دن آئے گا جب وہ جہاز ضرور اڑائے گا، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ویکاس کامیاب پائلٹ بن گیا‘۔

    بملا بی بی جو 90 برس کی ہیں اُن کا کہنا تھا کہ میں نے جہاز پہلی بار دیکھا اور آج بیٹھنے کا اتفاق بھی ہوا، پہلے بھی کئی لوگوں نے امید دلائی تھی مگر وہ پورا نہیں کرسکے البتہ ہمارے بچے نے اس خواب کو پورا کروایا۔

    گاؤں کے دیگر بزرگوں کا کہنا تھا کہ ویکاس ہمیشہ بڑوں کا ادب و احترام کرتا ہے، اُس نے ہم سے وعدہ کررکھا تھا کہ پائلٹ بننے کے بعد سب سے پہلے ہمیں آسمانوں کی سیر کروائے گا۔

  • اماراتی ایئر لائن نے نشہ کرنے کے سبب پائلٹ کو نوکری سے نکال دیا

    اماراتی ایئر لائن نے نشہ کرنے کے سبب پائلٹ کو نوکری سے نکال دیا

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے پرواز سے قبل نشے میں ہونے کی بنا پر پائلٹ سے معاہدہ منسوخ کردیا، واقعے کے سبب فلائٹٹ بھی دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی کا پائلٹ پرواز سے قبل نشے کی حالت میں پایا گیا، ایئر لائن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مذکورہ پائلٹ کےساتھ معاہد ہ ختم کردیا گیا ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ پائلٹ نے29 جولائی کو فلائٹ نمبر ایف زیڈ 8018 کھٹمنڈو سے دبئی میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ، پائلٹ کے ایک کولیگ نے شبہ ظاہر کیا کہ مذکورہ پائلٹ نشے میں ہے، جس کی بنا پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔

    ٹیسٹ کے نتیجے کے مطابق پائلٹ کے خون میں نشہ آور مادہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حد سے زیادہ پایا گیا ، جس کے سبب پرواز دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ، تاخیر کے سبب ایئر لائن کو مالی نقصان بھی بھرنا پڑا اور اس کے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    فلائی دبئی کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ مذکورہ پائلٹ کو نشے میں ہونے کے سبب نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی تھی۔ ایئر لائن نے خلیجی خبررساں ادارے کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادارے کے لیے اس کے مسافروں کی سلامتی ہر شے پر مقدم ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔