Tag: پابندیاں

  • کینیڈا نے چار اسرائیلی انتہا پسند آباد کاروں پر پابندیاں لگادیں

    کینیڈا نے چار اسرائیلی انتہا پسند آباد کاروں پر پابندیاں لگادیں

    کینیڈا نے فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف 4 اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں لگادی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق انتہا پسند 4 اسرائیلی آبادکاروں پر ہوگا۔

    کینیڈین وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں فلسطینی شہریوں، ان کی املاک کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں پر لگائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عرب خطے کیلئے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں ہے کہ اکٹھے ہوجائیں۔

    یواین سیکریٹری جنرل کا عرب لیگ سربراہی اجلاس میں عرب اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عرب دنیا میں اتحاد خطے کی یکجہتی کو وسعت دے گا، عرب اتحاد سے عالمی سطح پر اثر و رسوخ کو فروغ ملے گا۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ غزہ میں خاندانوں کا صفایا کردیا گیا۔

    یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں بچے صدمے کا شکار ہیں، قحط بڑھتا جارہا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    بی جے پی انتخابات جیتنے کے لئے پاکستان کا نام استعمال کرنے کی محتاج ہوگئی

    انھوں نے انتباہ دیا کہ رفاح پر حملہ ناقابل قبول ہوگا کیونکہ اس سے تکلیف اور مصیبت میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ ہمیں لوگوں کی جان بچانے کی ضرورت ہے۔

  • امریکا نے کونسے ممالک کے شہریوں پر پابندیاں لگادیں؟

    امریکا نے کونسے ممالک کے شہریوں پر پابندیاں لگادیں؟

    روسی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے روس، بیلا روس اور آذربائیجان کے بعض شہریوں پر پابندیاں لگادی ہیں۔

    روسی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس کی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی ڈیفنس فورسز پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، پابندیوں کا شکار افراد کا تعلق روس کے فوجی صنعتی کمپلیکس سے ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے روس کے 16 سمندری جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

    روسی سفیر اناطولے کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات معمولی موقع پرستی اور شکاری ذہنیت کے عکاس ہیں۔

    دوسری جانب امریکا کی جانب سے روس پر یوکرین جنگ کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد بھی عائد کیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق روس یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

    اسرائیل، سعودی تعلقات بحال کرانے کی کوششیں، خامنہ اِی کا اہم بیان

    بیان کے مطابق روس نے یوکرین جنگ میں سانس لینے میں دشواری والے ایجنٹ کا استعمال کیا ہے۔

  • امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا فیصلہ

    امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا فیصلہ

    امریکا کی جانب سے روسی صدر کے مخالف رہنما الیکسی ناولنی کی جیل میں پراسرار ہلاکت کے بعد روس پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم روسی حزب مخالف رہنما الیکسی ناولنی کی روسی جیل میں پراسرار ہلاکت اور 2 سالوں سے یوکرین پر مسلط کردہ جنگ کے پیش نظر روس پر نئی پابندیاں لگانے جارہے ہیں۔

    کیلی فورنیا کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں امریکی صدر نے پابندیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    تاہم امریکی ترجمان جیک سلیوان کے مطابق روسی دفاعی اور صنعتی سیکٹر سمیت روسی معیشت اہم ریونیو جنریٹ کرنے والے ذرائع پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

    امریکی ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری روسی جنگ اور ناولنی کے موت پر روس کو ذمہ دار ٹھہرانے کیلئے پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔

    ٹرمپ کو صدارتی الیکشن لڑنے کیلیے ایک اور مصیبت کا سامنا

    یاد رہے کہ امریکا نے یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے روسی صدر پیوٹن، ان کے قریبی حکام اور روسی بینکوں کیخلاف پہلے ہی متعدد پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

  • امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کردیں

    امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کردیں

    ماسکو: امریکا نے روسی بلاگر کو زہر دینے کی سازش کے الزام میں روس پر پابندیاں عائد کردیں، بین الاقوامی ماہرین ان امریکی پابندیوں کو محض علامتی قرار دے رہے ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں یورپی یونین کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اب امریکا نے بھی روسی بلاگر الیکسی نوالنی کو زہر دینے کی سازش کے الزام میں روس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے متعدد روسی حکومتی عہدے داروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    بائیڈن انتظامیہ اس سے قبل نوالنی کے قتل کی سازش کا الزام روسی صدر پر عائد کرتی رہی ہے تاہم امریکا نے ان پر پابندی عائد نہیں کی تھیں، بین الاقوامی ماہرین ان امریکی پابندیوں کو محض علامتی قرار دے رہے ہیں۔

    قبل ازیں یورپی یونین کے کئی ملک بھی اس معاملے پر روسی حکام پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا کے اس اقدام کے بعد خبردار کیا ہے کہ روس اس معاملے پر جوابی اقدامات اٹھائے گا۔

    روس کی وزارت خارجہ کے مطابق روس کا جواب مناسب اور برابری کی سطح پر ہوگا، روسی حکومت کے ترجمان دیمتری بیسکوف نے کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے روس کے خلاف پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جو اس طرح کے اقدامات کی خواہش رکھتے ہیں، انہیں سوچنا چاہیئے کہ اس پالیسی سے کچھ مقصد حاصل نہ ہوگا۔

  • ایران کا ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

    ایران کا ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

    تہران: ایران نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹائی جائیں گی تو ایران بھی انتقامی اقدامات روک دے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکا سابق صدر ٹرمپ کی لگائی گئی پابندیاں ہٹائے۔

    جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پابندیاں ہٹائی جائیں گی تو ایران بھی انتقامی اقدامات روک دے گا۔

    دوسری جانب امریکا نے ایران کے ساتھ دوبارہ جوہری معاہدے کی واپسی کا عندیہ دیا ہے، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے بات کرنے کے لیے تیار ہے، بات چیت کریں گے اگر ایران معاہدے کی خلاف ورزی بند کر دے۔

    یاد رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا تھا کہ وہ سنہ 2015 کے جوہری معاہدے پر واپس آجائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد معاشی پابندیاں ختم کریں۔

    بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا تھا کہ جوبائیڈن ایران کے ساتھ ختم کیے گئے جوہرے معاہدے کی بحالی کے خواہاں ہیں لیکن وہ ایران کی طرف سے اس دباؤ کو مسترد کرتے ہیں کہ امریکا اس معاملے میں پہل کرے۔

  • ٹرمپ سے اپیل ہے انسانی بنیاد پر ایران سے پابندیاں ختم کرے، وزیراعظم

    ٹرمپ سے اپیل ہے انسانی بنیاد پر ایران سے پابندیاں ختم کرے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ سے اپیل ہے انسانی بنیاد پر ایران سے پابندیاں ختم کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل ہے انسانی بنیاد پر ایران سے پابندیاں ختم کرے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ جب تک ایران سے کرونا وائرس ختم نہیں ہوجاتا پابندیاں اٹھائی جائیں، ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصائب کا سامنا ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بندشیں کرونا کے خلاف ایران کی مدافعتی کاوشوں کو متاثر کر رہی ہیں، اس وباسے نمٹنے کے لیے انسانیت کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کروناوائرس کے پیش نظر ایران سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں تہران حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کے پیش نظر ایران پر عائد پابندیوں کو اٹھایا جائے، ایران کو دواؤں، وینٹی لیٹرز اور متعلقہ سامان کی اشد ضرورت ہے،

    ایرانی صدر کی عمران خان سے امریکی پابندیاں ہٹانے کیلئےکردار ادا کرنے کی درخواست

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا بھر میں اپنے ہم منصبوں کو خطوط لکھے تھے جن میں انہیں بتایا گیا تھا کہ امریکی پابندیوں سے کرونا وائرس کے خلاف ان کے ملک کی لڑائی کس طرح متاثر ہو رہی ہے۔

  • سعودی عرب: زائرین کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے ریستورانوں پر کڑی پابندیاں عائد

    سعودی عرب: زائرین کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے ریستورانوں پر کڑی پابندیاں عائد

    ریاض: سعودی عرب میں زائرین و سیاحوں کی حفظان صحت کا خیال رکھنے کے لیے ریستورانوں پر کڑی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

    سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے ریستورانوں اور عربی کھانے ’حنیذ‘ اور ’مندی‘ تیار کرنے والے مراکز پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پابندیاں حفظان صحت کے ضوابط سے متعلق ہیں۔ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کا انتباہ جاری کیا جائے گا۔

    وزارت کے ماتحت حفظان صحت کے ادارے کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد مقامی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور زیارت و سیاحت کے لیے آنے والوں کی صحت کا تحفظ ہے۔

    ادارے کی جانب سے حفظان صحت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاتی ہے اور ریستورانوں نیز مختلف قسم کے کھانے تیار کرنے والے مراکز کو احتیاطی تدابیر اپنانے پر مجبور کیا جاتا ہے تاکہ زہر خورانی کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

    ریستورانوں اور عربی کھانے تیار کرنے والے مراکز کے لیے حفظان صحت کے لائحہ عمل میں تاکید کی گئی ہے کہ روٹی تیار کرنے اور کھانے بنانے کے لیے مخصوص قسم کے تندور کا استعمال کیا جائے، اس بات سے تحریری طور پر انہیں آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

    یہ پابندی بھی لگائی گئی ہے کہ تندور کے ڈھکن ایسی دھات کے ہوں جو زنگ آلود نہ ہوتے ہوں اور تندور کے اوپر والے حصے اور اس کے درمیان خاص فاصلہ رکھا جائے۔ اس سلسلے میں متعدد تکنیکی پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

    ہدایات کے مطابق عربی کھانے تیار کرنے والے مراکز موٹے کپڑے کی 2 تہیں استعمال کریں اور اس کے اوپر تندور کو بند کرنے کے لیے ریت کی تہہ لگائی جائے اور تندور کی حرارت کے اخراج کو قوت کے ساتھ روکا جائے، کپڑا روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے۔

    ریستورانوں کو لوہے یا معدنیات کے کین استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ ریستوران اور عربی کھانے تیار کرنے والے مراکز بجلی، گیس، کوئلے یا پتھر سے چلنے والے چولہے استعمال کرنے کے پابند ہیں۔

    ایک پابندی یہ بھی لگائی گئی ہے کہ ہر ریستوران اپنے یہاں دھوئیں کے اخراج کا معقول انتظام کرے۔ دھوئیں اور ناپسندیدہ بو ریستوران میں نہ آنے پائے اور دھواں پابندی سے باہر نکلتا رہے۔

    ایگزاسٹ فین 50 سینٹی میٹر سے کم سائز کے نہ ہوں اور چمنی برابر کی عمارت سے 2 میٹر اونچائی پر ہو۔

  • امریکا کا ترکی سے پابندیاں ہٹانے کا عندیہ

    امریکا کا ترکی سے پابندیاں ہٹانے کا عندیہ

    واشنگٹن: امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ترکی جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرے تو پابندیاں اٹھائی جاسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن حکام نے ترکی سمیت کرد جنگجوؤں پر بھی دباؤ ڈالا ہے کہ وہ سیزفائر سے متعلق ہونے والے معاہدے کی پاسداری کریں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی شام میں امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی ہے، تاہم اس کے باوجود مختلف علاقوں میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

    امریکا نے ترکی سے پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے اگر جنگ بندی کا احترام کیا تو عائد پابندی ہٹادی جائیں گی۔

    ادھر عالمی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی شام میں جنگ بندی کے خاتمے سے خوف و ہراس کے ساتھ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

    ترک صدر نے کرد جنگجوؤں کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

    خیال رہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ترکی نے کردوں کو سرحدی علاقہ خالی کرنے کے لیے پانچ دن (120 گھنٹے) کی مہلت دی تھی۔

    واضح رہے کہ ترکی اپنے مشرقی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں 35 لاکھ شامہ مہاجرین کو بساکر ایک ’سیف زون‘ بنانا چاہتا ہے تاہم اس علاقے سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ایک بحران پیدا ہوا اور وہاں پر کردوں کی موجودگی پر ترکی نے علاقہ خالی کروانے کے لیے آپریشن شروع کردیا تھا۔

  • ترکی کی معیشت کو فوری تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں، امریکی صدر

    ترکی کی معیشت کو فوری تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں، امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ترک حکمران خطرناک راستے پرگامزن رہے تو ان کی ملکی معیشت تباہ کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شام میں ترکی کے اقدام سے انسانی بحران جنم لے رہا ہے، ترک افواج کی کارروائی سے شہریوں اور خطے کے امن واستحکام کو خطرہ ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکی کی معیشت کوفوری تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ترک حکمران خطرناک راستے پرگامزن رہے تو ان کی ملکی معیشت تباہ کردیں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکی سے اسٹیل کی درآمد پرٹیرف 50 فیصد بڑھایا جائے گا۔

    دوسری جانب امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ترکی کو شام پر حملے کے لیے امریکا نے گرین سگنل نہیں دیا، امریکی صدرکی ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

    مائیک پنس نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ نے طیب اردگان کو شام میں فوری جنگ بندی کا کہا ہے، شام میں ترکی کے اقدام سے داعش کو شکست دینے کا مشن متاثر ہوا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا حکم نامہ جاری کر دیا، امریکا نے ترک وزیردفاع، وزیرداخلہ اور وزیرتوانائی پر پابندی عائد کر دی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا تھا کہ اگر انقرہ حکومت کے خلاف معاشی پابندیاں لگانی پڑیں تو لگائیں گے۔

  • ترکی کے خلاف معاشی پابندیاں لگانی پڑیں تو لگائیں گے: امریکی صدر

    ترکی کے خلاف معاشی پابندیاں لگانی پڑیں تو لگائیں گے: امریکی صدر

    واشنگٹن: شام میں جاری فوجی آپریشن کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر انقرہ حکومت کے خلاف معاشی پابندیاں لگانی پڑیں تو لگائیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ امریکا کے ترکی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، لیکن نہیں چاہتے تھے ترک فوج کے ہاتھوں بہت سے لوگ مارے جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ترکی نیٹو اتحادی ہے، ہم ترکی سے بہت سی تجارت کرتے ہیں، لیکن حالات کے تناظر میں پابندیاں لگانی پڑیں تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکی اور کردوں میں کئی سالوں سے لڑائی چل رہی ہے، نہیں چاہتے کہ ترک فوج کے ہاتھوں بہت سے لوگ مارےجائیں۔

    سعودی عرب میں اضافی امریکی فوجی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ سعودی عرب کی مدد کے لیے مزید امریکی فوجی بھیج رہے ہیں۔

    سعودی عرب کی حفاظت کے لیے امریکا کا مزید فوجی دستے بھیجنے کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکا سے اربوں ڈالر کی عسکری ودیگر مصنوعات خریدتا ہے، ریاض حکومت کا مشرقی وسطیٰ میں بہت اہم کردار ہے، جو کچھ ہم کررہے ہیں سعودی عرب اس کے عوض قیمت ادا کرنے پر آمادہ ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی 3 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹا جاسکے۔

    امریکی جانب سے یہ اقدام سعودی آئل فیکٹروں پر حملے کے بعد سامنے آیا۔ سعودی عرب کو حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل حملوں کا بھی سامنا رہتا ہے۔