Tag: پابندیاں

  • ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی تک شمالی کوریا پر پابندیاں عائد رہے گی، ٹرمپ

    ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی تک شمالی کوریا پر پابندیاں عائد رہے گی، ٹرمپ

    نیویارک : ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ایران خطے کے امن کو تباہ کررہا ہے، عالمی برادری ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری ایران کو تنہا کردے، ایرانی عوام کی جانب سے غم و غصے کا اظہار جائز ہے کیوں کہ ان کے حکمران عوامی وسائل کا استعمال ذات کے لیے کر رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے اجلاس کے دوران ایران پر الزام عائد کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں افراتفری پھیلانے میں لگا ہوا ہے، اس لیے عالمی برادری سے گزارش ہے کہ وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کریں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاملات بات چیت سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، کیوں بات چیت کے ذریعے شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کو کم کرکے امریکی مغویوں کو بھی رہا کردیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی بہادری بے مثال ہے لیکن ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی تک شمالی کوریا پر پابندیاں عائد رہیں گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے حوالے سے بتایا کہ ’امریکا کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ امریکی معیشت سے فائدہ اٹھائے‘۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کے لیے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کیا گیا تھا۔

  • امریکا نے پابندیاں نہ ہٹائیں تو سنگین نتائج کیلئے تیار رہے، چین کی دھمکی

    امریکا نے پابندیاں نہ ہٹائیں تو سنگین نتائج کیلئے تیار رہے، چین کی دھمکی

    بیجنگ : چین نے امریکا کی جانب سے جنگی سازو سامان خریدنے کی پابندی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکا فوری طور پر پابندیاں ہٹائے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے جیٹ طیارے خریدنے کی پاداش میں چین پر لگائی جانے والی پابندی کو ختم نہ کیا تو پھر اس کے نتائج کے لیے تیار ہو جائے۔

    روس نے بھی چینی فوج پر عائد پابندیوں کی مخالفت کی ہے اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس آگ کے کھیل سے باز رہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے چین کے فوجی ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے روس سے ہتھیار خریدے ہیں اور چین کا یہ اقدام روس پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے جو اس پر امریکی انتخابات میں مداخلت اور یوکرین میں فوج کشی کے بعد لگائی گئی تھیں۔

    چین نے حال ہی میں روس سے دس سخوئی ایس یو35 جنگی طیارے اورایس400طیارہ شکن میزائل خریدے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نےروس کے 33 افراداور کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کردیا۔

  • امریکا ایران کی شرپسند سرگرمیوں کے خلاف کھڑا رہے گا: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

    امریکا ایران کی شرپسند سرگرمیوں کے خلاف کھڑا رہے گا: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی پالیسیوں اور شرپسند سرگرمیوں کے خلاف ہمیشہ کھڑا رہے گا، اور سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران سے معلق حکمت عملی واضح ہے اور اس پر عمل بھی کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران مشرقی وسطیٰ کے لیے ہمیشہ سے خطرہ رہا ہے، اور یہ موقف نہ صرف امریکا بلکہ دیگر ملکوں کا بھی ہے، جس کے باعث ایران پر پابندیاں ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے، امریکا ان کے غلط فیصلوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔


    امریکا اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کو جھکانا چاہتا ہے: ایرانی نائب صدر


    خیال رہے کہ گذشتہ روز ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا تھا کہ امریکا اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن یہ کوششیں ناکام ہوں گیں۔

    اسحاق جہانگیری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا اس کوشش میں ہے کہ وہ مختلف پابندیوں کا نفاذ کر کے ایران کو دباؤ میں رکھے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایرانی قوم کی اولین ترجیح یہ ہے کہ پابندیرں کے نفاذ کے بعد اتفاق و اتحاد سے آگے بڑھا جائے تا کہ ایرانی عوام کو کم سے کم نقصان برداشت کرنا پڑے۔

  • ترکی نے بھی امریکی وزراء پر پابندی عائد کردی

    ترکی نے بھی امریکی وزراء پر پابندی عائد کردی

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوگان نے امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے حکومتی اراکین کو امریکی وزیر داخلہ اور وزیر انصاف کے ترکی میں موجود اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پادری کی ترکی میں گرفتاری کے بعد امریکا کی جانب سے ترک وزراء پر پابندیاں لگانے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ مزید بڑھتا جارہا ہے، امریکا کے جواب میں ترک حکومت نے بھی امریکی وزیر داخلہ اور وزیر انصاف پر پابندیاں لگا دیں ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترکی نے امریکی اقدامات کے رد عمل میں امریکی وزیر انصاف اور وزیر داخلہ کے ترکی میں موجود اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوگان نے بدھ کے روز حکومتی اراکین کو حکم دیا کے ترکی میں موجود امریکی وزیر داخلہ اور انصاف کے اثاثے سیل کردیئے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے امریکا کی بے جا پابندیوں کے باوجود بہت صبر کا مظاہرہ کیا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے احکامات پر امریکی وزراء کے ترکی میں موجود اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم تو دیا گیا ہے تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ ترکی میں امریکی وزراء کے اثاثے موجود بھی ہیں یا نہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک وزیر قانون و انصاف عبدالحمید گل اور وزیر داخلہ سلیمان سویلو پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی فورسز کی زیر حراست امریکی پادری اینڈریو براؤنسن پر سنہ 2016 کی ناکام فوجی بغاوت میں مبینہ دہشت گردی اور کالعدم سیاسی گروپ سے تعلقات کا الزام ہے۔

  • امریکہ کا میانمارپرپابندیاں عائد کرنے پرغور

    امریکہ کا میانمارپرپابندیاں عائد کرنے پرغور

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے باعث امریکہ میانمار پر پابندیاں عائد کرنے پرغور کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے باعث میانمار پر پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

    پاکستان آنے سے قبل گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر امریکہ کو تشویش ہے۔

    ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کی روشنی میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف میانمار پر محدود پابندیاں بھی زیرغور ہیں۔


    روہنگیا میں بستیاں جلانے اورفورسزکےتشدد پرتشویش ہے‘ امریکہ


    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ امریکہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی گاؤں جلانے اور فورسز کی جانب سے تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 5 ستمبر کو میانمار کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خاص کا کہنا تھا کہ نوبل انعام یافتہ خاتون مسلم نسل کشی کی ذمہ دار کیا آنگ سان سوچی کوبے حسی کا انعام ملنا چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عرب ممالک کو بات چیت کےلیے پابندیاں ہٹانی ہوں گی‘ قطر

    عرب ممالک کو بات چیت کےلیے پابندیاں ہٹانی ہوں گی‘ قطر

    دوحہ : قطر کے وزیر خارجہ کا کہناہےکہ قطر اس وقت تک عرب ممالک سے بات چیت نہیں کرے گا جب تک کہ ان پر عائد معاشی اور سفری پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر پابندیاں عائد ہیں اس لیےعرب ممالک سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

    قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے جس میں امریکی حکام کے ساتھ عرب ممالک کے ساتھ تنازعے کے باعث قطر کی معیشت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثرات پر بات چیت کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ چھ ملکی خلیجی تعاون کونسل کے متعلق امور پر ان سے بات چیت ہو سکتی ہے۔اس کونسل میں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور عمان شامل ہیں۔

    شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ اگر ان کے ملک کا بائیکاٹ جاری رہا تو وہ علاقے کے دوسرے ممالک پر بھروسہ کریں گے جن میں سعودی عرب کا حریف ایران بھی شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس متبادل منصوبہ ہے جو ترکی، کویت اور عمان پر مبنی ہے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہےکہ دو ہفتے قبل سعودی عرب اور مصر سمیت 7 عرب ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیےتھے۔