Tag: پابندی عائد

  • امریکا نے سابق اسرائیلی فوجی کے داخلے پر پابندی لگادی

    امریکا نے سابق اسرائیلی فوجی کے داخلے پر پابندی لگادی

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل میں ملوث مجرم سابق اسرائیلی فوجی سارجنٹ پر ویزا پابندی عائد کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سارجنٹ ایلور ازاریا پر پابندیاں ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہونے پر لگائی گئی ہیں۔

    اسرائیلی سارجنٹ ایلور ازاریا نے سال 2016میں زخمی فلسطینی شہری عبدالفتاح الشریف کو شہید کردیا تھا۔

    سارجنٹ کو اسرائیلی عدالت نے قتل عام کا مجرم قراردیا لیکن صرف18ماہ کی سزا سنائی گئی، اسرائیلی سارجنٹ کو18ماہ کی سزا کے بعد پھر4ماہ کی سزا سنائی گئی۔ رہائی کے کئی ماہ بعد اس نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسے اس واقعے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ واضح طور پر کہا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی سارجنٹ سمیت اس کے خاندان کا کوئی بھی فرد امریکا نہیں آسکتا۔

    واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی فوج کو جہاں بھی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کرنے کا موقع ملتا ہے وہ انسانیت سوز کارروائیوں سے گریز نہیں کرتی۔

    گزشتہ دنون بھی اسرائیل نے سیف زون قرار دیے گئے المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی ہے جس میں 86 فلسطینی شہید اور 289 زخمی ہوئے تھے۔

    شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، شاطئی کیمپ پر بھی نماز پڑھتے فلسطینیوں پر بمباری کی گئی جس سے 15 شہید ہوگئے۔

     

  • اگر ترقی یافتہ قوم بننا ہے تو سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جائے: علی عباس

    اگر ترقی یافتہ قوم بننا ہے تو سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جائے: علی عباس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ علی عباس نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    اداکار فیصل عباس نے حال ہی میں ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

    اداکار نے کہا کہ آج کل کسی کی بھی سوشل میڈیا پوسٹ پر آکر منفی تبصرہ کرنا بہت آسان ہے اور یہ ہی بات کوئی کسی کے منہ پر نہیں کہہ سکتا کیونکہ پھر اگلا سامنے سے جواب دیگا۔

    علی عباس نے کہا کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا کے پیچھے چُھپ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھال رہے ہوتے ہیں، نئے آنے والے پھر اسی کیچڑ کو دیکھتے ہیں، کام کو نہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس لیے اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو جس طرح حکومت اپنے مفاد کے لیے یوٹیوب یا ایکس پر پابندی عائد کرتی ہے اسی طرح قوم کے مفاد کے لیے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  آنے والی نسل تباہ ہوچکی ہے، اگر ترقی کرنا ہے تو چیک اینڈ بیلینس کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا صارفین کے لیے 18 برس کی عمر مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا کی نگرانی کی جائے اور اکاؤنٹ بنانے کے لیے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بطور شناخت کی شرط رکھی جائے۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنا راستہ کھو کر منفی رجحان میں مبتلا ہو رہی ہے، آج کل جو سوشل میڈیا پر جو مواد بن رہا ہے وہ نامناسب ہے اور دیکھنے کے بھی قابل نہیں ہے۔

  • اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقات پر3 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی،پابندی کااطلاق 15مئی کی رات 12 بجے تک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدی حوالاتیوں کی ملاقات پر3 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ جیل کےاطراف میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، ملاقاتوں پر پابندی کااطلاق 15مئی کی رات 12 بجے تک رہے گا۔

    جیل ذرائع نے بتایا کہ پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا، تاہم جیل انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کرنےکی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئےجیل میں ہنگامی فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

  • ڈرون کیمرے، لیزر لائٹ، ہوائی فائرنگ وآتش بازی پر پابندی عائد

    ڈرون کیمرے، لیزر لائٹ، ہوائی فائرنگ وآتش بازی پر پابندی عائد

    راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے ڈرون کیمرے، کبوتر بازی، ہوائی فائرنگ و آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے پتنگ بازی اور لیزر لائٹ پر بھی پابندی عائد کر دی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کی ریونیو حدود میں یہ پابندی 22 مارچ تک نافذ العمل رہے گی، پابندی دفعہ 144 کے تحت پاکستان پریڈ ڈے کے حوالے سے لگائی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں یہ پابندی سیکیورٹی کے پیش نظر اور عوامی تحفظ کے لئے لگائی گئی ہے  اگر کسی نے خلاف ورزی  کی تو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔

  • وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پر بڑی پابندی عائد کردی

    وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پر بڑی پابندی عائد کردی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کے لیے پالیسی تیار کرلی ہے۔

     اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت وفاقی وزرا کے ایک سال میں 3 سے زیادہ بیرون ملک دوروں پر پابندی ہوگی، اس پابندی کا اطلاق وزرائے مملکت، مشیر، معاونین اور سرکاری افسران پر بھی ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سرکاری افسران کے بیرون ملک فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ بیرون ملک دورے سے قبل وزیراعظم سے منظوری لینی ہوگی جبکہ بیرون ملک دورے کیلئے سرکاری وفد 3 ارکان تک محدود ہوگا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت بھارت کے دورے سے قبل وزرات خارجہ، داخلہ سے این اوسی لازمی لینا ہوگا، ون چائنہ پالیسی کے تحت تائیوان کے سرکاری دورے پر پابندی ہوگی، کوریا کے دورے سے قبل خصوصی اجازت لینا ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق بیرون ملک دوروں میں غیر ملکی کمپنیوں کی مہمان نوازی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، صدرمملکت اور چیف جسٹس بیرون ملک سفر کیلئے فرسٹ کلاس کے حقدار ہوں گے۔

    نئی پالیسی کے تحت وزیراعظم، چیئرمین سیینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزرا، سینیٹرز، سروسز چیفس، ایم این ایز، سفیر بھی بزنس کلاس میں سفر کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق کشیدہ سفارتی تعلقات والے ممالک کے دوروں سے قبل وزیراعظم، وزیر خارجہ سے منظوری لینا ہوگی، سفارتی تعلقات نہ ہونے والے ممالک سے کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا۔

  • گندم کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    گندم کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کا گندم کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمتیں مستحکم اور ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں، ای سی سی نے بھی ملک میں گندم کے ذخائر کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ای سی سی کو گندم کی طلب و رسد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ای سی سی نے طلب ورسد میں استحکام پر وزارت نیشنل فوڈ کے اقدامات کو سراہا اور سرکاری سطح پر گندم کی درآمد کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اس لیے مزید درآمد نہیں کی جائے گی نا ہی ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے گندم درآمد کی ضرورت ہے۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ٹی سی پی نے حال ہی میں 1 لاکھ 10 ہزار ٹن گندم درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن حاصل کر لیا جائے گا، گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

  • اسلحہ کی نمائش پر 15 روز کیلئے پابندی عائد

    اسلحہ کی نمائش پر 15 روز کیلئے پابندی عائد

    پشاور: عام انتخابات 2024 کے لئے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور  نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی۔

    ڈی سی اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں انتخابات کے دوران لائسنس اور بغیر لائسنس پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

    اس سے قبل پاکستان کے صوبے سندھ اور پنجاب میں بھی اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر 45 روز کی پابندی کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے موقع پر بھی اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔

     

  • پراپرٹی کی سب لیز ، سندھ حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

    پراپرٹی کی سب لیز ، سندھ حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے محکمہ اوقاف کی تمام پراپرٹی کی سب لیز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا اور محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کے ریٹ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون و اوقاف عمر سومروکی زیرصدارت محکمہ اوقاف کا اجلاس ہوا، سندھ حکومت نے محکمہ اوقاف کی تمام پراپرٹی کی سب لیز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
    کرلیا۔

    وزیر قانون عمر سومرو نے ہدایت کی کہ محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کی سب لیز پر پابندی لگائی جائے۔

    اجلاس میں صوبے بھر میں محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کے ریٹ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، عمر سومرو نے کہا کہ کمیٹی 10روزمیں محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کے کرایوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی یہ بھی جائزہ لے گی کے محکمہ اوقاف کی تمام پراپرٹی کا نیا ریٹ کتنا ہونا چاہیے۔

  • لوکل بسوں پر پابندی عائد

    لوکل بسوں پر پابندی عائد

    کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں لوکل بسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں گرین بس سروس کے آغاز کے بعد لوکل بسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے گرین بس سروس کے آغاز کے بعد لوکل بس مالکان کو متنبہ کیا گیا تھا، لوکل بس مالکان نے احتجاج کے طور پر  بسوں کو سریاب روڈ پر کھڑا کر دیا۔

    واضح رہے کہ 17 جولائی سے کوئٹہ شہر میں گرین بس سروس کا آغاز کیا گیا، یہ بس بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک چلائی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے بلوچستان کی محکمۂ ٹرانسپورٹ نے بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک 8 بسیں چلائی جائیں گی، ایک گرین بس میں 60 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

    بلوچستان کی صوبائی محکمۂ اطلاعات کے مطابق گرین بس سروس میں فی سواری کرایہ 30 روپے مقرر کیا گیا ہے، جس کی بدولت متوسط طبقے کو سفر کی سہولت میسر ہو گی۔

  • سعودی عرب : ملازمت سے متعلق بڑی پابندی عائد

    سعودی عرب : ملازمت سے متعلق بڑی پابندی عائد

    جدہ : سعودی عرب میں ملازمت کیلئے جانے والے غیرملکیوں کیلئے اہم خبر آگئی، حکومت نے ملازمت کے حوالے سے بڑی پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے 21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 20 ہزار ریال جرمانہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    سعودی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت 21 سال سے کم عمر افراد کو گھریلو ملازم نہیں رکھا جاسکتا۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب گھریلو آجر پر20 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔