Tag: پابندی

  • سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی پرائیویٹ میڈیکل کالجزکوداخلوں اوراشتہارات سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی پرائیویٹ میڈیکل کالجزکوداخلوں اوراشتہارات سے روک دیا

    اسلام آباد : پرائیوٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں کے معاملے پرکیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی نجی میڈیکل کالجزکو داخلوں اوراشتہارات سے روک دیا اورکیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پرائیوٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں کے معاملے پرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کی۔

    چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہم نے کالجز کی فیس ساڑھے 8 لاکھ روپے مقرر کی ہے اس سے ایک پیسہ بھی زائد نہیں لینے دیں گے، فیس میں کھانے اور رہائش کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل کالجز 34 لاکھ روپے تک وصول کرکے والدین کا استحصال کررہے ہیں۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کس موٹرسائیکل پرسامان رکھ کرلایا جاتا ہے سب معلوم ہے اور کس طرح انسپکشن ہوتی ہے تصاویر سمیت تمام معلوم آتی ہے۔

    چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم معیاری ڈاکٹرز بنانا چاہتے ہیں، میڈیکل کالجزچلانے کے شعبے میں ایسے لوگ آچکے ہیں جودکاندارہیں۔

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 745 ملین روپے ریکور کرکے طالب علموں کو واپس کرائے۔

    بعدازاں سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی نجی میڈیکل کالجزکو داخلوں اوراشتہارات سے روک دیا اورکیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزارت مذہبی امورنے 4 کمپنیوں کی حج بکنگ پر پابندی لگا دی

    وزارت مذہبی امورنے 4 کمپنیوں کی حج بکنگ پر پابندی لگا دی

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امورنے 4 کمپنیوں کی حج بکنگ پر پابندی لگا دی اور کہا کہ عوام ان چار کمپنیوں سے حج بکنگ نہ کرائیں، وزارت کمپنیوں سے حج بکنگ کرانے والوں کے نقصان کی ذمہ دار نہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے 4کمپنیوں کی حج بکنگ پرپابندی عائد کردی ، چاروں کمپنیوں کو جعلی کاغذات جمع کرانے پر بکنگ سے روکا گیا جبکہ کمپنیوں کو حال ہی میں آر ایل جاری کئے گئے تھے۔

    ترجمان مذہبی امور کے مطابق پابندی عائد کی جانے والی میں کراچی سے فاطمید ٹریول اوراےای جی ٹریول سروسر، بنوں سے قریشی ایئرسروسز اور کاروان مدینہ شامل ہیں۔

    وزارت نے عوام کو ان کمپنیوں سے حج کی بکنگ کرانے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ وزارت کمپنیوں سےحج بکنگ کرانےوالوں کےنقصان کی ذمہ دارنہ ہو گی۔

    واضح رہے کہ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جن میں سے ایک لاکھ بیس ہزار عازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں‌ پر پابندی عائد کردی

    انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں‌ پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد : عام انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی، پابندی کااطلاق یکم اپریل سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جاری کردہ اعلامیہ میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائدکردی ، پابندی کااطلاق یکم اپریل سے ہوگاجبکہ وفاقی اورصوبائی ا داروں کے لئے حکم نامہ جاری کردیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پابندی کا اطلاق  وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پر ہوگا،  صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد سے منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیوں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے پہلے سے جاری ہونے والے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہ کیے جائیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی پابندی سے متعلق وزارتوں اور محکموں کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا مقصد آئندہ انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جوہری تجارت کا الزام، امریکہ نے سات پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگادی

    جوہری تجارت کا الزام، امریکہ نے سات پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگادی

    واشنگٹن : امریکہ نے سات پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگا دی اور ان کمپنیوں کی سرگرمیوں کو امریکی پالیسی سے متصادم اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے جوہری تجارت میں ملوث ہونے کے الزام میں سات پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کے بعد بعض حلقوں کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی رکنیت حاصل کرنے کی پاکستانی کوششوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

    امریکی بیورو آف انڈسٹری اور سیکیورٹی کی جانب سے گزشتہ ہفتے 23 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئیں، جن میں جنوبی سوڈان کی 15، پاکستان کی سات اور سنگاپور کی ایک کمپنی شامل ہے، ان کمپنیوں کی سرگرمیوں کو امریکی پالیسی سے متصادم اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

    پابندی کے بعد یہ تمام کمپنیاں بین الاقوامی سطح پر تجارت سے محروم ہوجائیں گی، پابندی کا سامنا کرنے والی پاکستانی کمپنیوں میں سے تین کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر جوہری مواد کی فراہمی کی غیر صحت مندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جب کہ دو کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ جوہری مواد سے متعلق سامان کی فراہمی میں ملوث ہیں۔دیگر دو پاکستانی کمپنیوں کو ایسی کمپنیوں کے لیے کام کرنے کے الزام کا سامنا ہے، جن پر پہلے ہی پابندیاں عائد ہیں۔

    یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہیں اور واشنگٹن کی جانب سے خاص طور پر انسدادِ دہشت گردی کی پاکستانی کوششوں پر شکوک و شہبات اور تحفظات کا تواتر سے اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد سے مزید اور سنجیدہ کارروائیوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان 48 رکنی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونے کے لیے کوشاں ہے لیکن امریکہ اور بعض مغربی ممالک اس کے حامی نہیں، اس گروپ میں شمولیت سے پرامن مقاصد کے لیے جوہری مواد کی تجارت کی جا سکتی ہے۔

    اسلام آباد میں واقع ایک تھنک ٹینک ‘انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر نجم رفیق کا کہنا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات رہے ہیں اور یہ تازہ اقدام پاکستان کے لیے بظاہر فائدے مند نہیں ہے۔

    وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ "امریکہ کو پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات رہے ہیں کہ یہ کسی بھی وقت دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو نیا اقدام آیا ہے، یہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، یہ واضح سمت دکھائی دیتی ہے کہ امریکہ کسی طور بھی پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں دیکھنا چاہتا، اس سے پاکستان کی کوششوں کو دھچکا لگے گا’۔

    دفاعی و سلامتی کے امور کے سینئر تجزیہ کار اکرام سہگل کا کہنا ہے کہ ‘پابندیوں کا یہ سلسلہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور ان کے خیال میں اس سے پاکستان کو جوہری حوالے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا، یہ (پابندیوں کا) سلسلہ پاکستان کے جوہرے تجربے سے پہلے کا چلا آ رہا ہے، یہ صرف پاکستان پر ہی نہیں، بھارت کی بھی کمپنیاں ہیں، جہاں پر امریکہ کو شک پڑتا ہے کہ کمپنیاں جوہری پھیلاؤ کے لیے استعمال کر رہی ہیں تو وہ پابندی لگا دیتے ہیں’۔

  • جرمنی میں لاؤڈ اسپیکرپراذان دینےپرپابندی

    جرمنی میں لاؤڈ اسپیکرپراذان دینےپرپابندی

    برلن : جرمنی کی عدالت نے مقامی جوڑے کی شکایت پرمسجد میں لاؤڈ اسپیکرپر اذان دینے پرپابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ کے نواحی قصبے اوہر ایرکنشویک میں واقع مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پرپابندی عائد کردی گئی۔

    مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے کے خلاف 69 سالہ ہانس یوآخم لیمہان نے اپنی بیوی کے ہمراہ مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اذان میں الفاظ کے ذریعے عقائد کا اظہار کیا جاتا ہے اور اذان سننے والے کو نماز میں شرکت کے لیے مجبورکیا جاتا ہے اور یہ ان کے مسیحی عقائد اور مذہبی آزادی کے منافی ہے۔

    عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پرپابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے قواعد وضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسجد میں لاؤڈ اسپیکرپراذان دینے کی اجازت دی۔

    جرمنی کی مقامی عدالت نے درخواست گزار کے اس موقف کی تردید کی کہ اذان ان کی مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔


    برطانوی ریفری نےاذان کےاحترام میں فٹبال میچ روک دیا


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 جنوری کو عالمی شہرت یافتہ برطانوی ریفری مارک کلیٹن برگ نے اذان کے احترام میں میچ روک کرمسلمانوں کے دل جیت لیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کوئٹہ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کوئٹہ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کوئٹہ : صوبائی حکومت کی جانب سے شہر بھر میں 10 دن کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم خواتین، بزرگ اور سیکیورٹی اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے دارالحکومت کوئٹہ میں 10 دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش اور اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی امن و امان کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی رپورٹس کی روشنی میں لگائی گئی ہیں جس کا مقصد صوبے میں قائم امن و عامہ کی صورت حال کو برقرار رکھنا ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان نے وضاحت کی ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین، بچوں کے علاوہ سیکیورٹی اہلکاروں اور صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے لیے استثنیٰ حاصل ہوگی۔

    خیال رہے بلوچستان کے دارالحکومت کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا سامنا رہا ہے تاہم پاکستان کی سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے واقعات پر قابو پاکر دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • برطانوی حکومت کا اسکول میں حجاب اور روزے رکھنے پر پابندی کا فیصلہ

    برطانوی حکومت کا اسکول میں حجاب اور روزے رکھنے پر پابندی کا فیصلہ

    لندن : برطانوی حکومت کے زیر انتظام ایک اسکول میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ مسلمان طلبا و طالبات کے ماہ رمضان میں روزہ رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ پابندیاں مشرقی لندن میں واقع سینٹ اسٹیفن اسکول میں عائد کی گئی ہے جس کی فنڈنگ ریاست کرتی ہے اور یہ برطانیہ کا پہلا اسکول ہے جہاں حجاب پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول نے 2016 میں آٹھ سال سے کم عمر کی طالبات پر حجاب لینے پر پابندی عائد کی تھی جب کہ رواں سال پابندی میں اضافہ کرتے ہوئے 11 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    برطانوی حکومت نے اسکول انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں حجاب لینے اور رمضان کے روزے رکھنے پر پابندی کے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری جانب اسکول کی پرنسپل نے حکومت سے قانون میں نرمی برتنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں زیادہ تر پاکستانی ، بھارتی اور بنگلہ دیشی طلبا و طالبات زیرتعلیم ہیں جن کے کلچر میں حجاب لینا خصوصی اہمیت رکھتا ہے جس سے روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہوسکتا ہے۔

    برطانوی محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ہر اسکول کا انفرادی حق ہے کہ وہ روزے اور وہ حجاب لینے سے متعلق پالیسی مرتب کرنے میں مکمل آزاد ہیں البتہ یہ پالیسی محکمہ تعلیم کی جانب سے یونیفارم کے لیے وضع کی پالیسی کے زیر اثر ہونا چاہیئے جس کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے دہشت گردی کے واقعات اور انتہا پسندی کے رجحان کا الزام لگا کر مسلمان کو پوری دنیا میں متنازعہ قوانین ذریعے عتاب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مسلمان خواتین کے ذبردستی حجاب اتارنے کے تکلیف دہ واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوہ پیماؤں پرماؤنٹ ایورسٹ اکیلےسرکرنےپرپابندی

    کوہ پیماؤں پرماؤنٹ ایورسٹ اکیلےسرکرنےپرپابندی

    کٹھمنڈو: نیپال حکومت نے کوہ پیمائی میں حادثات کو کم کرنے کے لیے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دیگر چوٹیوں پرکوہ پیماؤں کے اکیلے جانے پرپابندی لگادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال حکومت نے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دیگر چوٹیوں کو اکیلے سر کرنے پر پابندی عائد کردی، نیپال حکومت کی جانب سے نئے قواعد کے مطابق غیرملکی کوہ پیما کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقامی گائیڈ حاصل کریں۔

    محکمہ سیاحت کے حکام کا کہنا ہے کہ قواعد میں تبدیلی کوہ پیمائی کو محفوظ بنانے اور اموات میں کمی کے لیے کی گئی ہے۔

    نیپال کی جانب سے نئے قواعد کے تحت معذور اور نابینا کوہ پیماؤں کو بھی پہاڑ سر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک ان کے پاس میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ نیپال کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں برس کوہ پیمائی میں ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہے جن میں 85 سالہ بہادر شیرچن بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ 1920 سے ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ان میں سے زیادہ ترہلاکتیں 1980 کے بعد ہوئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • نئےسال کی آمد: شہریوں کےسی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں‘ سہیل انورسیال

    نئےسال کی آمد: شہریوں کےسی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں‘ سہیل انورسیال

    کراچی: صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ شہری نئے سال کا جشن قانون کےدائرے میں رہ کرمنائیں، نئے سال کی آمد پرشہریوں کے سی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ڈیفنس اورکلفٹن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کہا اور نئے سال سے متعلق پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

    صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے سی ویوکے اطراف سڑکیں بند ہونے کی خبرپرعلاقے کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ نئے سال کی آمد پرکسی سڑک کوبند نہیں کریں گے، انتظامیہ کوسڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

    سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ شہری نئے سال کاجشن قانون کے دائرےمیں رہ کرمنائیں، نئےسال کی آمد پرشہریوں کے سی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں ہے۔

    وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ نئے سال کی آمد پر خود بھی سی ویوجاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کررہے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سال نو کے موقع پر صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ریسنگ پرپابندی لگائی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تیونس میں ایمرٹس ائیرلائنز کے اترنے پر پابندی

    تیونس میں ایمرٹس ائیرلائنز کے اترنے پر پابندی

    تیونس : تیونس میں متحدہ عرب امارات کی ائیرلائنز کے اترنے پر پابندی لگا دی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ائیرلائنز کے تیونس میں اترنے پر پابندی عائد کردی گئی،  ایسا متحدہ عرب امارات کی جانب سے تیونس کی شہری خواتین کو متحدہ عرب امارات میں اترنے سے روکنے پر لگائی گئی ہے۔

    تیونس کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز پر پابندی اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اماراتی ایئرلائنز بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کے مطابق طریقہ کار نہیں اپناتیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ایمرٹس ایئرلائن نے دبئی جانے والی چند تیونسی خواتین کو بورڈنگ دینے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد تیونس کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے تیونس کی خوابین کے امارات سفر پر پابندی کے بارے میں وضاحت مانگی تھی۔

    امارات کے سفیر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی امور کے پیش نظر کیا گیا اور اب اس فیصلہ کو ختم کردیا گیا ہے اور تیونس کے تمام شہری امارات کا سفر کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب امارات کے حکام کے مطابق پروازوں پر پابندی حفاظتی معلومات میں کمی کی وجہ سے لگی۔

    امارات کے وزیر خارجہ انور گرگاش نے کہا ہے کہ وہ اپنے تیونسی بھائیوں سے سیکیورٹی معلومات کے لیے رابطہ کیا، جو مخصوص طریقہ کار کے لیے ضروری تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔