Tag: پابندی

  • سینیٹ انتخابات: موبائل فونز کیمرا اور الیکڑونک ڈیوائس ساتھ لانے پر پابندی

    سینیٹ انتخابات: موبائل فونز کیمرا اور الیکڑونک ڈیوائس ساتھ لانے پر پابندی

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے دوران اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے موبائل فونز کیمرا اور الیکڑونک ڈیوائس ساتھ لانے پر پابندی ہوگی، انتخابات کیلئے چار ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین پر سینیٹ انتخابات کے دوران موبائل فون سمیت تمام ایسے آلات پر پابندی عائد کی ہے، جس سے تصویر بنائی جاسکے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے، جنرل نشستوں کے لیے سیفد رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال ہوگا، خواتین کی نشستوں کے لیےگلابی اور ٹیکنوکریٹس کے لیے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال ہوگا، بیلٹ پیپرز میں امیدواروں کےنام درج ہونگے۔

    ووٹرز تینوں بیلٹ پیپرز حاصل کرکے پردہ دار جگہ میں جائیگا، جس کے بعد کسی دوسرے ووٹر یا امیدوار سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کمرے میں پہنچ کر بال پین سے بیلٹ پیپرز پر اپنے پسندیدہ امیدوار کے نام کے سامنے ترجیحات صرف انگریزی یا ہندسوں میں درج کرنی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ رائے دہندگان کی طرف سے بیلٹ کو خفیہ رکھنے کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ کی باون نشستیں گیارہ مارچ کو خالی ہو رہی ہیں، صدرِ مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس بارہ مارچ کو طلب کر لیا ہے، جس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے۔

    چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا، سینیٹ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی جاری ہے اور تقریبا چار ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں جبکہ ووٹرز کیلئے ایک ایک پولنگ بوتھ لگایا جائیگا۔

    صوبوں میں ریٹرننگ افسران کے فرائض صوبائی الیکشن کمشنر انجام دینگے، پولنگ صبح9 سے شام4 بجے تک ہوگی۔

  • سعید اجمل کا چنائی میں آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا

    سعید اجمل کا چنائی میں آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا

    چنائی: پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل کاچنائی میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا، جس کا نتیجہ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سے شہرچنائی میں آئی سی سی کی بائیو میکنک لیبارٹری میں اجمل کے ایکشن کی حتمی جانچ ہوگئی، رپورٹ ایک ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔

     ذرائع کے مطابق ان کے ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ آئندہ ہفتے تک آنے کا امکان ہے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بھی ہو جائے گا۔

    اجمل کا ایکشن گزشتہ برس اگست میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آف اسپنر کا چار مرتبہ انگلینڈ کی لیبارٹری میں غیر سرکاری ٹیسٹ ہوا جس میں بہتری تو آئی لیکن وہ قانونی ڈگری کے اندر نہ آسکے۔

    دوسری جانب سابق اسپن ماسٹر سقلین مشتاق کی زیرنگرانی سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے، نئے ایکشن کے ساتھ  اجمل کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال بھی کراسکیں گے۔

  • سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا

    سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا

    لاہور: جادوگر اسپنر سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے، نئے ایکشن کے ساتھ وہ کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال بھی کراسکیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ایکشن درست کرنے کیلئے بہت محنت کی۔ نیا ایکشن ایسے سیکھا جیسے پہلے بار بولنگ کر رہا ہوں۔

    آف اسپنر نے کہا کہ چار مہینے میں بارہ ہزار سے زائد گیندیں کروائیں۔

     ایک سوال پر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ نئے ایکشن کے ساتھ نئی ورائٹی بھی حاصل کرلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال سے بھی بیٹسمینوں کو پریشان کروں گا۔

     سعید اجمل انہوں نے کہا ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد بھرپور تیاری کے ساتھ کم بیک کریں گے۔

    سعید اجمل کو مکمل انٹرویو ناظرین جمعرات کو ساڑھے چار بجے اے آ روائی نیوز پر دیکھ سکتےہیں۔

     دوسری جانب آف اسپنر سعید اجمل آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے کل بھارت جائیں گے۔

  • دنیا کی ایسی جگہ جہاں نہ موبائل فون اور نہ وائی فائی

    دنیا کی ایسی جگہ جہاں نہ موبائل فون اور نہ وائی فائی

    آج دنیا کے کونے کونے میں موبائل فون اور وائی فائی کی سہولت پہنچ چکی ہے مگر دنیا میں اب بھی ایسی جگہ ہے کہ جہاں نہ موبائل فون ہے اور نہ ہی وائی فائی کی سہولت ہے، ناقابل یقین بات یہ ہے کہ  یہ جگہ  دنیا کے امیر ترین ملک امریکہ کے دارالحکومت کے قریب واقع ہے۔

    یہ جگہ ریاست جنوبی ورجینیا کا قصبہ گرین بینک ہے، جہاں حکومت کی جانب سے پابندی کی وجہ سے موبائل فون اور وائی فائی سمیت تمام وائرلیس ٹیکنالوجی کا استعمال منع ہے، جب لوگ اس قصبے کی طرف جاتے ہیں تو موبائل فون کے سگنل کم ہوتے جاتے ہیں اور آخر میں بالکل ختم ہو جاتے ہیں۔

    اس قصبہ کے لوگوں کیلئے سرکاری لینڈ لائن فون کی سہولت ہی دنیا سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے، امریکہ جیسے ملک کے دارالحکومت کے قریب واقع قصبے میں موبائل ٹیکنالوجی نہ ہونے کی انتہائی دلچسپ وجہ ہے۔

    دراصل اس قصبے میں دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین  نصب ہے، جو دنیا سے اربوں کھربوں نوری سال کی مسافت پر واقع ستاروں کی دنیا کا حال جاننے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہاں اس قسم کی 9 دوربینیں نصب ہیں جن کی ریڈیو سگنل موصول کرنے کی صلاحیت انتہائی حساس ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں ہر قسم کی وائرلیس ٹیکنالوجی کا استعمال منع ہے تاکہ دوربینوں پر موصول ہونے والے ریڈیائی سگنلز میں کم از کم مداخلت ہو۔

    گرین بینک قصبہ سے میلوں دوری پر بھی برف کے چمکدار پہاڑ جیسی نظر آتی ہے، جی بی ٹی کہلانے والی سب سے بڑی دوربین کی بلندی 485 فٹ ہے۔

    یہ دوربینیں عام دوربینوں کی طرح عدسے استعمال نہیں کرتیں بلکہ یہ برقناطیسی لہروں کو کائنات کے گوشوں سے موصول کرتی ہے اور خلاء کے رازوں سے پردہ اٹھاتی ہیں، ان پر موصول ہونے والے سگنل دیکھے نہیں جا سکتے بلکہ دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر ان کا تجزیہ کر کے ماہرین فلکیات و طبیعات کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔

  • ٹیسٹ کلیئر بھی ہوگیا تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرونگا، سعید اجمل

    ٹیسٹ کلیئر بھی ہوگیا تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرونگا، سعید اجمل

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے معطل آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ آفیشل ٹیسٹ کلیئر بھی ہوگیا تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرونگا، میچ پریکٹس اور بھرپور اعتماد کے بعد میدان میں واپس آؤنگا۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد آفیشل ٹیسٹ کلیئر کرنے کی امیدیں مزید روشن ہوگئی ہے۔ دوسرا سمیت تمام گیندیں پندرہ ڈگری کی حد میں ہے۔

    سعید اجمل سعید اجمل نے کہا کہ آفیشنل ٹیسٹ کلیئر کرنے کی صورت بھی ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لوں گا۔ میچ پریکٹس حاصل کرنے کے بعد انٹرنیشنل میچز میں کم بیک کرونگا۔

    اسپین جادوگر سعید اجمل نے مزید کہا کہ ٹیم پر بوجھ نہیں بناناچاہتا، پہلے جیسا کارآمد ثابت ہواتو عالمی کپ میں شرکت کرونگا۔

    واضح رہے کہ  پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا آج برطانیہ میں غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے

  • جادو گر اسپینر سعید اجمل غیر سرکاری بالنگ ٹیسٹ میں کلئیر ہوگئے

    جادو گر اسپینر سعید اجمل غیر سرکاری بالنگ ٹیسٹ میں کلئیر ہوگئے

    انگلینڈ :  سیعد اجمل کا غیر سرکاری بالنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیا گیا۔

    پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا برطانیہ میں غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ،  ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کا ’دوسرا‘ بھی 15 ڈگری کے اندر آگیا ۔

     ذرائع نے بتایاکہ یہ ٹیسٹ آئی سی سی کی منظورشدہ لیبارٹری سے نہیں کرایاگیاتاہم 24جنوری کو چنائی میں باضابطہ ٹیسٹ کرایاجائے گااورامکان ہے کہ باﺅلنگ ایکشن درست آئے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ انگلینڈ میں ہونیوالے غیررسمی ٹیسٹ کا خرچ سعید اجمل نے خود کیا۔

    گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں سعید اجمل کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان پر پابندی عائد کرد ی گئی تھی، اجمل کے ایکشن کی درستگی کے لئے پی سی بی نے لیجنڈ کھلاڑی ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کیں اور ان کے ایکشن میں کافی حد تک بہتری بھی دیکھنے میں آئی۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں مارچ 2015 تک توسیع کردی۔ جس میں یاسر شاہ اور سہیل خان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

  • سندھ کےتعلیمی اداروں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

    سندھ کےتعلیمی اداروں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں دوران تدریس طلبہ و اساتذہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے، متعلقہ کالجز اور اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، معائنہ ٹیمیں اچانک اسکولز، کالجز کا معائنہ کریں گی، اچانک معائنے کے دوران اساتذہ یا طلبہ میں سے کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا اس کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

     تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف تدریس کے اوقات میں موبائل فون استعمال نہیں کرسکیں گی یہ احکامات امن و امان کی صورتحال کو مدنظر کر کیے گئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام متعلقہ افراد ان احکامات پر عمل کریں گے، موبائل فون کا غیر ضروری استعمال تدریسی عمل کو متاثر کرتا ہے۔

  • اسپنرز پر پابندی، قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    اسپنرز پر پابندی، قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    لاہور: ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی آف اسپنرز پر پابندی نے ٹیم کی مشکلات بڑھا دی ہیں، حفیظ میگا ایونٹ میں بولنگ نہ کراسکے تو اسپن کا شعبہ کون سنبھالے گا۔

    پاکستانی آف اسپنرز نے ٹیم کی پوزیشن آف کردی ہے، پاکستان کا بہترین اسپن اٹیک مشکل میں ہے، ورلڈکپ سے قبل دوسرا اسپیشلٹ اجمل پر پابندی سے بورڈ کو پہلا جھٹکا لگا، اجمل کے بعد حفیظ کا ایکشن بھی غیر قانونی نکلا تو پی سی بی کے پاؤں تلے زمین نکل گئی۔

    چنائی میں غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں حفیظ منزل کے قریب پہنچے لیکن ناکام ہوئے، میگا ایونٹ سے قبل آف اسپنر کا ایک اور بولنگ ایکشن ٹیسٹ برسبین میں ہونے کا امکان ہے، فیل ہوئے تو بطور بیٹسمین ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    حفیظ بولنگ نہ کرسکے تو ورلڈ کپ میں پاکستانی اسپن اٹیک کی کمان کون سنبھالے گا؟ سلیکٹرز کے لئے انتخاب مشکل ہوگیا ہے، لیگ اسپنر یاسر شاہ ورلڈ کپ کے لئے اڑان بھرسکتے ہیں تو ذوالفقار بابر اور رضا حسن بھی سلیکٹرز کے پاس چوائس میں موجود ہیں۔

  • پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا

    پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا

    لاہور: پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور منیجر معین خان سے ایک عہدہ واپس لینے کا بھی واضح امکان ہے۔

    گوررننگ بورڈ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے قرار داد پیش کی جائے گی جس میں آئی سی سی کی صدارت کے لئے چیئرمین پی سی بی کی جگہ کسی دوسرے شخص کا نام تجویز کر کے کرکٹ کی عالمی تنظیم کو بھجوایا جائے گا۔

    اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معین خان کے چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر کے حوالے سے دو عہدوں پر بحث کی جائے گی جس کے بعد اراکین کی مشاورت سے نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ان سے ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ہے ، پاکستان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے لئے قومی ٹیم کے مستقل نائب کپتان کا تقرر کرنے کی منظوری بھی لی جائے گی جس کے لئے سابق کپتان محمد حفیظ مضبوط امیدوارہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی جو اس وقت پی سی بی ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ بھی ہیں آئی سی سی کی صدارت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

  • پی سی بی کافٹنس پرعدم توجہ دینے والے 11 کھلاڑیوں پرجامانہ عائد

    پی سی بی کافٹنس پرعدم توجہ دینے والے 11 کھلاڑیوں پرجامانہ عائد

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس پر عدم توجہ دینے کے باعث گیارہ کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا، بہترین فٹنس پر پانچ کھلاڑیوں کو بونس دیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا گذشتہ روز فٹنس ٹیسٹ لیا، جس میں گیارہ کھلاڑی معیار پر پورا نہ اترسکے، پی سی بی نے ان گیارہ کھلاڑیوں پر تنخواہ کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ شاہد آفریدی، عبد الرحمان، عمرا کمل اور رضا حسن پر فٹنس پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے تنخواہ کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال سنڑل کنڑیکٹ میں شامل پانچ کھلاڑیوں کو بہترین فٹنس پر بونس دینے کا اعلان بھی کیا، سپرفٹ مصباح الحق، احمد شہزاد اور بلاول بھٹی کو دس فیصد اضافی بونس دیا جائے گا، عمرامین اور شام مسعود کی فٹنس سب کھلاڑیوں سے بہتر ہونے کی وجہ سے سترہ اعشاریہ پانچ فیصد انعامی بونس ملے گا۔