Tag: پابندی

  • سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری کیلئےکل سےکام شروع ہوگا

    سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری کیلئےکل سےکام شروع ہوگا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل بولنگ ایکشن میں بہتری کیلئے پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کی قائم کردہ کمیٹی کو رپورٹ کرینگے۔

    کرکٹر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری لانے کیلئے پی سی بی کی قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام شروع کررہی ہے۔بولنگ ریویو کمیٹی میں محمد اکرم،مشتاق احمد،علی ضیا، علیم ڈار اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔ دوسرا گیند کے موجد ثقلین مشتاق بائیس ستمبر تک بولنگ ایکشن پروگرام کو جوائن کرینگے۔ سعید اجمل سترہ ستمبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔ اب انکی تمام تر توجہ بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق درست کرنے پرمرکوزہے۔

  • اجمل پرپابندی ختم کرانےکیلئے پی سی بی کی کوششیں تیز

    اجمل پرپابندی ختم کرانےکیلئے پی سی بی کی کوششیں تیز

    لاہور: پابندی کا شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل قومی ٹی ٹوئنٹی میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔ ورلڈ کپ میں اجمل کی شرکت یقینی بنانے کے لئے بورڈ نے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اورسعید اجمل کے پاس وقت کم اورمقابلہ سخت ہے۔ اجمل آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے تو باہر ہوگئے لیکن آئندہ سال ورلڈ کپ میں ان کی شرکت یقینی بنانے کے لئے پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں ہیں۔

    پی سی بی نے سعید اجمل پر عائد پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ توترک کردیا ہے لیکن اب دنیا کے نمبر ون بولر کواپنا ایکشن درست کرنے کے لئے سخت محنت درکار ہے۔

    اجمل ایکشن ٹھیک کرنے پر توجہ دینے کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ نہیں لے رہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اجمل کو ایکشن بہتر کرنے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ کیا سعید آئی سی سی کی مقررہ کردہ 15 ڈگری کی حد میں گیند کراسکیں گے؟

    اگر نہیں تو کیا آئی سی سی ان کی میڈیکل رپورٹس تسلیم کرے گا؟ اجمل کلئیر نہ ہوسکے تو بورڈ کے پاس ان کا متبادل کیا ہے؟ ورلڈ کپ میں ابھی پانچ ماہ باقی ہیں اورہرگزرتا دن پی سی بی اور سعید اجمل پر بھاری گزرے گا۔

  • سعید اجمل پرپابندی: قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    سعید اجمل پرپابندی: قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    لاہور: پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پرغیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پابندی کے بعد قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد پی سی بی نے سعیداجمل کے متبادل کی تلاش شروع کردی ہے۔

    دنیا کا نمبر ون بولر پاکستان کے پاس ہے ، سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔ وہ تن تنہا ہی ٹیم کو کئی میچز میں کامیابی دلاچکے ہیں لیکن آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب مایہ ناز آف اسپنر پرکرکٹ کے دروازے بند کردیئے ہیں۔

    ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنی ہے۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد سعید اجمل قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کی عدم موجودگی کا ٹیم کو جتنا نقصان ہوگا حریف ٹیم کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

    ورلڈ کپ میں بھی ان کی شرکت بولنگ ایکشن درست کرنے اور آئی سی سی سے کلئیرنس کے بعد ہی ہوگی۔ تاہم بورڈ نے اجمل کے متبادل کے تلاش کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

    پی سی بی نے دو سے تین اسپنرز کو قومی کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اجمل کی عدم موجودگی میں قومی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن کو کس حد تک قابو میں کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔

  • ورلڈ کپ سے قبل سعید اجمل پر پابندی ،لمحہ فکریہ ہے، توصیف احمد

    ورلڈ کپ سے قبل سعید اجمل پر پابندی ،لمحہ فکریہ ہے، توصیف احمد

    لاہور: پاکستان ٹیم کے مایہ ناز اسپنر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل سعید اجمل کا بولنگ ایکشن متنازعہ قرار دینے پر مایوسی ضرور ہوئی ہے،جبکہ لمحہ فکریہ ہے کہ اجمل کا متبادل ٹیم کے پاس موجود نہیں۔

    کرکٹر توصیف احمد کہتے ہیں کہ سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو دوسرا گیند پھینکنے کے انداز پر مشکوک قرار دیا گیا ہے، ون سابق اسپنر نے کہا کہ بولرز کے ایکشن زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے سے متنازعہ ہوجاتے ہیں ،سعید اجمل کو ہر طرز کی کرکٹ کھیلانا صحیح نہیں تھا۔

    توصیف احمد کے مطابق قومی ٹیم کو فرد واحد پر انحصار کرنے کے بجائے ٹیم ورک پر توجہ دینی چاہیے،تھری ٹیسٹ کرکٹر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعید اجمل بولنگ ایکشن میں بہتری لاتے ہوئے قومی ٹیم میں جلد کم بیک کرینگے۔

  • یورپی یونین اور امریکا کی پی آئی اے کارگو سروس پر پابندی

    یورپی یونین اور امریکا کی پی آئی اے کارگو سروس پر پابندی

    کراچی :یورپی یونین اور امریکا نے ناقص سیکیورٹی انتظامات پرپی آئی اے کارگو سروس پر پابندی لگا دی ہے۔

    یورپی یونین اور امریکا نے پی آئی اے کو اپنی کارگو سروس روکنے کے لیے خط لکھ دیا، ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی کارگو پر پابندی ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث لگائی گئی، پابندی کے بعد پی آئی اے نے ملک بھر سے امریکا اور یورپ کے لیے کارگو سروس معطل کردی ہے۔

    پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجورکا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپ نے قومی ائیر لائن کے ساتھ باقی ائیرلائنز کے مقابلے میں تفریق برتی ہے، ہماری سیکیورٹی بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے، مشہود تاجور نے امید ظاہر کی معاملات جلد ٹھیک کرلیے جائیں گے، امریکا اور یورپ سے بات چیت چل رہی ہے۔