Tag: پابندی

  • مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نیشنل فرنٹ پارٹی پر پابندی عائد کردی

    مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نیشنل فرنٹ پارٹی پر پابندی عائد کردی

    نئی دہلی: مودی حکومت نے فاشسٹ ازم کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ’جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ‘ پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پچھلے 76 سالوں سے بھارتی ظلم اور بربریت کا شکار رہا ہے، بی جے پی بھارت میں اقلیتوں، مسلمانوں کیخلاف ظلم وبربریت کے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اب مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی آواز کو دبانے کیلئے بی جے پی نے نیشنل فرنٹ پارٹی پر پابندی عائد کی ہے، نیشنل فرنٹ پارٹی کے موجودہ لیڈر نعیم خان کو بھارتی حکومت نے اگست 2017 سے قید کیا ہواہے۔

     

    رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے آج جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے، حریت جماعتوں پر پابندیوں کا مقصد کشمیریوں کی آزادی کیلئے آواز کو دبانا ہے۔

    بھارتی حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے، یہ بھارت کی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے پہلے ہی جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے، مودی حکومت نے مسلم لیگ، تحریک حریت، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پہلے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    مودی حکومت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، دختران ملت اور مسلم کانفرنس پر پابندی عائد کر رکھی ہے، واضح رہے کہ عالمی سطح پر کشمیری عوام کیلئے اٹھائی جانیوالی آوازوں کے باوجود انتہا پسند مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

  • گندم کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    گندم کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کا گندم کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمتیں مستحکم اور ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں، ای سی سی نے بھی ملک میں گندم کے ذخائر کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ای سی سی کو گندم کی طلب و رسد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ای سی سی نے طلب ورسد میں استحکام پر وزارت نیشنل فوڈ کے اقدامات کو سراہا اور سرکاری سطح پر گندم کی درآمد کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اس لیے مزید درآمد نہیں کی جائے گی نا ہی ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے گندم درآمد کی ضرورت ہے۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ٹی سی پی نے حال ہی میں 1 لاکھ 10 ہزار ٹن گندم درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن حاصل کر لیا جائے گا، گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

  • کراچی: بچت بازاروں پر پابندی عائد

    کراچی: بچت بازاروں پر پابندی عائد

    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ہدایت پر بچت بازاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ویسٹ کی ہدایت پر اے سی ریونیو نے ایس ایس پی کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قائم تمام بچت بازاروں کے این اوسی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

    ڈی سی ویسٹ نے خط میں لکھا کہ بچت بازار آرگنائزر ویری فکیشن کے بعد نئے اجازت نامے حاصل کرسکتے ہیں، گرین بیلٹ، مین روڈ،کرکٹ گراؤنڈ میں بچت بازار لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

  • ’تمام اسلامی ممالک اسرائیلی سے تعلقات ختم اور مصنوعات پر پابندی لگائیں‘

    ’تمام اسلامی ممالک اسرائیلی سے تعلقات ختم اور مصنوعات پر پابندی لگائیں‘

    اسلام آباد : پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے کہا ہے کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیلی سے تعلقات ختم اور مصنوعات پر پابندی لگائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی مظالم پر عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، اسرائیل کی جارحانہ حملے میں فلسطین کے اسپتال اور مساجد بھی محفوظ نہیں ہیں۔

    پاکستان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ غزہ پر حملے بین الاقوامی، انسان دوست بلکہ جنگی اصولوں کے بھی منافی ہیں، اسرائیل  کی بربریت پہلے سے زیادہ بے رحم اور وسیع پیمانے پر ہے۔

     ایرانی سفیر نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی اسلامی ممالک نے اسرائیل سے تعلقات استوار کیے انہیں ختم کریں، اسرائیلی پروڈکٹس پر پابندی لگائیں اور اقتصادی تعلقات ختم کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسلامی ممالک اپنے بارڈرز کھولیں تاکہ فلسطینیوں کی امداد ہو سکے، فلسطین پر اسلامی ممالک نے جو موقف اپنایا وہ اچھا ہے مگر ناکافی ہے، ہم پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔

    ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے کہا کہ سعودی عرب اور خطے کے ممالک سمجھ گئے امریکا پہلے جیسی طاقت نہیں رہا، اسلامی ممالک میں کوآرڈینیشن ہوتی تو صیہونی رجیم اس بربریت کی جرات بھی نہ کرتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  صیہونی رجیم سے تعلقات بنانے والے اسلامی ممالک کو کہا ہے ان سے تعلقات ختم کریں، اسلامی مزاحمت پر صیہونی رجیم ڈر اور خوف کا شکار  ہے، یہ مزاحمت ہی اس صیہونی ریاست کے اختتام اور بربادی کا آغاز ہے۔

  • سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

    سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

    کراچی: سندھ میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحے کی نمائش پر تین ماہ کی پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی رینجرز کی سفارش پر نافذ کی گئی، رجسٹرڈ کمپنی کے گارڈ ڈیوٹی کے دوران لوکیشن پر اسلحہ لیکر ڈیوٹی کر سیکیں گے۔

  • طالبان حکومت نے خواتین پر ایک اور بڑی پابندی لگا دی

    طالبان حکومت نے خواتین پر ایک اور بڑی پابندی لگا دی

    افغانستان میں طالبان حکومت نے پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے خواتین کے بامیان کے بند امیر نیشنل پارک میں گھومنے پر بھی پابندی لگادی۔

    افغان وزیر خالد حنفی کا کہنا ہے کہ خواتین کی حجاب کی خلاف ورزیوں کی شکایات سامنے آنا پر یہ فیصلہ کیا، مخلتف مکاتبِ فکر کے علماء کرام کے مطالبے پر پابندی لاگئی گئی ہے، بے حجاب خواتین کو بند امیر جانے سے منع کیا گیا ہے۔

    دوسرہ جانب یومن رائٹس واچ نے اس پابندی کوافغان خواتین پرعائد پابندیوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں تازہ ترین قرار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم سمیت خواتین کی نوکری پر بھی پہلے ہی پابندی ہے، افغان خواتین کیلئے بیوٹی پارلرز، باتھ ہاؤسز، جم اور پارکس سمیت عوامی مقامات کی بڑی تعداد کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بند امیر نیشنل پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، جو دوہزار نو میں افغانستان کا پہلا نیشنل پارک بنا تھا۔

  • درآمدات پر پابندی لگانے کے اثرات سامنے آگئے

    درآمدات پر پابندی لگانے کے اثرات سامنے آگئے

    اسلام آباد: درآمدات پر پابندی لگانے کے اثرات سامنے آگئے ہیں مالی سال 2023 میں خام مال کی درآمدات میں 31.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع وزارت تجارت کے مطابق مالی سال 2023 میں خام مال کی درآمدات میں 31.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال میں انرجی مصنوعات کی درآمدات میں 28.8 فیصد کمی ہوئی ہے، مالی سال 2023 میں انرجی مصنوعات کی امپورٹس 18 ارب 52 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ مالی سال23-2022 میں خام مال، انٹر میڈیٹس کی درآمدات 18 ارب ڈالرز رہیں، مالی سال 22-2021 میں انٹرمیڈیٹس کی امپورٹس 26 ارب 33 کروڑ ڈالرز تھیں۔

    ذرائع وزارت تجارت کا بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال کیپٹل گڈز کی درآمدات میں 41 فیصد کمی ہوئی، مالی سال 2023 میں کیپٹل گڈز کی امپورٹس 5 ارب 81 کروڑ ڈالرز رہیں۔

    گزشتہ مالی سال کنزیومر گڈز کی درآمدات میں 34.6 فیصد کمی ہوئی، مالی سال2023 میں کنزیومر گڈز کی درآمدات 3 ارب 15 کروڑ ڈالرز رہیں، اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال کوویڈ ویکسین کی امپورٹس صفر رہی، مالی سال 22-2021 میں کوویڈ ویکسین کی درآمدات 2 ارب 60 کروڑ ڈالرز  تھیں۔

  • گرمی کی شدت میں اضافہ: سعودی عرب میں محنت کشوں کی سہولت کے لیے پابندی عائد

    گرمی کی شدت میں اضافہ: سعودی عرب میں محنت کشوں کی سہولت کے لیے پابندی عائد

    ریاض: سعودی عرب میں موسم گرما کی شدت میں اضافے کے ساتھ کھلے مقامات پر کام لینے پر پابندی عائد کردی گئی، ہر سال کی طرح رواں سال بھی یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر تک ہوگی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر کے تمام اداروں و کمپنیوں سے کھلے مقامات پر دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینے پر پابندی کے فیصلے پر عمل کروایا جائے گا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے پر پابندی ہوگی، عمل درآمد جمعرات 15 جون سے 15 ستمبر 2023 تک جاری رہے گا۔

    وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ پابندی پر عمل درآمد نیشنل کاؤنسل برائے سلامتی و پیشہ ورانہ صحت کے ساتھ تعاون سے کروایا جائے گا۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور انہیں صحت خطرات سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔ پیشہ وارانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار اپنایا جارہا ہے۔

    وزارت نے پرائیوٹ کمپنیوں و اداروں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے یہاں اوقات کار منظم کریں اور پابندی کو مد نظر رکھ کر ڈیوٹی کے نئے شیڈول جاری کریں، دوپہر کے وقت کام پر پابندی نہ کرنے کی رپورٹ موبائل پر وزارت کی ایپ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

  • ہر قسم کے پلاسٹک پر پابندی زیر غور ہے: شیری رحمٰن

    ہر قسم کے پلاسٹک پر پابندی زیر غور ہے: شیری رحمٰن

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بوتلیں اور ہر قسم کے پلاسٹک پر پابندی کا سوچ رہے ہیں۔ اگر پلاسٹک کے اوپر مکمل پابندی آگئی ہمارے لیے بڑی کامیابی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، پلاسٹک سے آلودگی سے متعلق آگاہی مہم ناگزیر ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا میں صرف 9 فیصد پلاسٹک کو ری سائیکل کیا جاتا ہے، پلاسٹک کو ری سائیکل کر کے بھی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے، متعدد مقامی اشیا پلاسٹک کے متبادل کے طور پر استعمال ہوسکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انفرادی طورپر پلاسٹک کا استعمال کم کرنا ہوگا، ہم پلاسٹک کی بوتلیں بار بار استعمال کرتے ہیں جو خطرے سے خالی نہیں، پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے پلانٹس بنانے کی ضرورت ہے۔

    شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کو ختم کرنے کے لیے اپنے گھروں سے شروعات کرنا پڑے گی، پلاسٹک بوتلیں اور ہر قسم کے پلاسٹک پر پابندی کا سوچ رہے ہیں۔ اگر پلاسٹک کے اوپر مکمل پابندی آگئی ہمارے لیے بڑی کامیابی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ 10 سے 20 سالوں میں پلاسٹک کا استعمال تیزی سے بڑھے گا، اس کو روکا نہ گیا تو کچھ سالوں میں پلاسٹک کا ایک پہاڑ بن جائے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری منسٹری پلاسٹک پر کام کر رہی ہے، ہم نے مارکیٹس میں بھی پلاسٹک بنانے والوں سے رابطہ کیا۔ پلاسٹک بنانے والوں نے وعدہ کیا ہے کہ ہم عمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بہت جلد پلاسٹک بیگز پر پابندی لگا دی جائے گی، دودھ، دہی اور دوسری اشیا کے لیے گھر سے بیگز لانا پڑیں گے۔

  • او لیول کی کتاب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کا حکم

    او لیول کی کتاب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کا حکم

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے کیمبرج کی کتابوں میں شائع قابل اعتراض مضامین اسکولوں میں پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ اولیول کی سوشیالاجی کی کتاب میں ہم جنس سے متعلق مضمون موجود ہے جبکہ مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان کا مضمون تاریخ کے منافی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرز کے مضامین کا پاکستان کے کلچر سے تعلق نہیں اس لیے اس مواد ہر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رفیعہ جاوید نے مزید کہا کہ تمام نجی اسکولز کو ان مضامین کو کتابوں سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا ہے، پبلشرز اور اسکولز نے حکومت سندھ کی منظوری کے بغیر مضامین کورس میں شامل کئے ہیں۔