Tag: پارسل

  • خاتون کو ملنے والے پارسل سے لاش کے ٹکڑے برآمد

    خاتون کو ملنے والے پارسل سے لاش کے ٹکڑے برآمد

    بھارت کی ریاست آندھرا پردیش ایک گاؤں میں عجیب واقعہ رونما ہوا، ایک پارسل کے اندر انسانی لاش کی موجودگی نے مقامی افراد کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساگی تُلسی نامی خاتون جنہیں حکومت کی طرف سے یندا گنڈی گاؤں میں زمین دی گئی تھی، اس مقام پر وہ اپنا گھر تعمیر کروا رہی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون تُلسی نے مالی امداد کے لیے کشتریہ سیوا سمیتی میں درخواست دی تھی۔ پہلے مرحلے میں ان کی مدد کے لیے ٹائلز فراہم کئے گئے تھے، بعد میں انہیں ایک اور پارسل ملا۔

    پارسل میں الیکٹریکل سامان کی بجائے ایک انسانی لاش کے ٹکڑے موجود تھے، اندر ایک خط بھی موجود تھا جس میں 1.30 کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

    معاملہ سامنے آنے پر خاتون کے خاندان نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے وہا ں پہنچ کر پارسل کی جانچ کی جس میں تقریباً 45 سالہ نامعلوم شخص کی کٹی ہوئی نعش موجود تھی۔

    ماں نے معصوم بیٹی کو قتل کر کے نعش کو کچرے میں پھینک دیا

    مذکورہ واقعے کے بعد مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • بیرون ملک بھجوائے جانیوالے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    بیرون ملک بھجوائے جانیوالے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک بھجوائے جانیوالے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی آئی آئی چندریگر روڈ پر جی پی او میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیے۔

    اےاین ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ پارسل سے بچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی 3 کلو 800 گرام آئس برآمد ہوا، اور یہ پارسل پشاور کے رہائشی کی جانب سے نیوزی لینڈ کیلئے بک کرایا گیا تھا۔

    ترجمان اےاین ایف کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پارسل تحویل میں لیکر ملزم کی گرفتاری کیلئےکارروائی شروع  کردی۔

  • سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد

    سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ائیر پورٹ پو کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کرلی۔

    اے این ایف کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، کارروائی میں بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہے جبکہ  6 ملزمان کو بھی  گرفتار کرلیا گیا۔

    اے این ایف ترجمان کے مطابق فیض آباد اسلام آباد میں ملزم سے 140 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی، ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب گاڑی سے 14 کلو افیون 15 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران ملزم سے 1 کلو سے زائد منشیات پکڑی گئی ہے، جیوانی سےکراچی منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی، مسافر بس سے کراچی اور گوادر کے رہائشی ملزمان سے 4 کلو سے زائد ویڈ برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ کراچی کے جناح  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران سری لنکابھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی۔

    اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 3 کلو زائد آئس برآمد ہوئی جبکہ ملزم نے باچا خان ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

    ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ شارجہ جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 3 عدد چرس بھرے کیپسولز برآمد کرلی ان تمام ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات  درج کیے گئے ہیں جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • بین الاقوامی کارگو آفس، گارمنٹس میں جذب کی گئی 104 کلو آئس پکڑی گئی

    بین الاقوامی کارگو آفس، گارمنٹس میں جذب کی گئی 104 کلو آئس پکڑی گئی

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی میں واقع بین الااقوامی کارگو آفس میں پارسل سے 104 کلو آئس برآمد کرلیں۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، کارروائی کے دروان راولپنڈی میں واقع بین الااقوامی کارگو آفس میں پارسل سے آئس ڈرگ برآمد ہوئی جو آسٹریلیا بھجوائی جارہی تھی۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ برآمد شدہ آئس کارٹن میں موجودگارمنٹس میں جذب کی گئی تھی، پارسل کا مجموعی وزن 104 کلو تھا، جسے آسٹریلیا کے لئے بک کیا گیا تھا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دوسری کارروائی بلوچستان کے علاقےکیچ میں کی گئی جہاں سے 45کلو کرسٹل برآمد کیا گیا، برآمد شدہ کرسٹل بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب: پارسل تاخیر سے پہنچانے پر کوریئر کمپنی پر 1 لاکھ ریال جرمانہ عائد

    سعودی عرب: پارسل تاخیر سے پہنچانے پر کوریئر کمپنی پر 1 لاکھ ریال جرمانہ عائد

    ریاض: سعودی عرب میں پارسل تاخیر سے پہنچانے پر ایک کوریئر کمپنی پر 1 لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کردیا گیا، کمپنی کو وارننگ دی گئی ہے کہ دوبارہ شکایت کے بعد اس کا لائسنس ضبط کرلیا جائے گا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی پر کوریئر کمپنی پر 1 لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

    کمیونیکیشن کمیشن نے صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کوریئر کمپنی نے پارسل دیے گئے پتے پر نہیں پہنچایا، دوسری خلاف ورزی یہ کی کہ پارسل پہنچانے میں تاخیر کی گئی۔ کمپنی کی یہ کوتاہیاں تحفظ صارفین منشور کی دفعہ 5 کے زمرے میں آتی ہیں۔

    کمیونیکیشن کمیشن نے مزید بتایا کہ مبینہ خلاف ورزیوں پر کوریئر کمپنی پر 1 لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ اسے تاکید کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے اور آئندہ اس قسم کی کوتاہی سے باز رہے۔

    کمپنی کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ آئندہ تحفظ صارفین ضوابط کی خلاف ورزی پر اس کا لائسنس ضبط کرلیا جائے گا اور کمپنی کو بند کردیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ان دنوں کمیونیکیشن کمیشن کے انسپکٹرز ڈاک خدمات اور لاجسٹک سروس پیش کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لیے مسلسل چھاپے مار رہے ہیں۔

    کرفیو کی وجہ سے ان دنوں اس قسم کی کمپنیوں کی خدمات بے حد اہم ہوگئی ہیں، سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ڈاک اور لاجسٹک خدمات معیاری شکل میں فراہم کرنے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

  • پارسل چرانے پر ڈاکیے نے بے زبان لومڑی کو ہاکی اسٹک سے پیٹ ڈالا

    پارسل چرانے پر ڈاکیے نے بے زبان لومڑی کو ہاکی اسٹک سے پیٹ ڈالا

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی جس میں ایک ڈلیوری بوائے پارسل سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر ایک معصوم بے زبان لومڑی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

    یہ پریشان کن ویڈیو لندن کی معلوم ہوتی ہے، ویڈیو میں دو افراد معلوم موجود ہوتے ہیں جن میں سے ایک ویڈیو بنا رہا ہے۔

    دونوں افراد ایک کوریئر وین کے ساتھ موجود ہیں جس کا دروازہ کھلنے پر کچھ پارسلز گاڑی سے باہر آ گرے ہیں، اور اسی وقت ایک لومڑی کہیں سے ان پارسلز کے قریب آجاتی ہے۔

    اپنے پارسلز کے قریب لومڑی کو دیکھ کر دونوں افراد پریشانی کا شکار ہیں اور اسے ڈرا کر بھگانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم لومڑی اپنے ساتھ ایک پارسل لے جانے میں کامیاب رہتی ہے۔

    لیکن چند قدم چل کر ہی پارسل اس کے منہ سے چھوٹ کر گر پڑتا ہے، اس دوران وین ڈرائیور اس کے سر پر پہنچ جاتا ہے اور ہاکی اسٹک سے اس پر زور دار وار کرتا ہے۔

    ڈرائیور کی اس وحشیانہ حرکت سے معصوم بے زبان لومڑی بری طرح قلابازی کھاتی اور زخمی ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین نے ویڈیو میں موجود افراد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور شدید غصے کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں لومڑیوں کی آبادی میں اضافہ ہوچکا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ کے شہروں میں، جنگلوں سے زیادہ لومڑیاں موجود ہیں۔

    اس کی وجہ خوراک کی عدم دستیابی ہے، خوراک کی تلاش میں لومڑیاں شہروں اور مصروف سڑکوں پر آجاتی ہیں اور مختلف حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں۔