Tag: پارلیمانی لیڈر

  • بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لئے کسے نامزد کیا؟

    بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لئے کسے نامزد کیا؟

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کا نام سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیاگیا۔

    بانی پی ٹی آئی نے رہنما پی ٹی آئی  کی بطور پارلیمانی تقرری کی منظوری دے دی، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کیلئے چار نام تجویز کئے تھے۔

    جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے ان کی نامزدگی کی منظوری دی، پیر کوسنی اتحاد کونسل کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی کو رہنما پی ٹی آئی کی باقاعدہ نامزدگی بارے آگاہ کریں گے۔

    بعد ازاں عمرایوب کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈرز کا اعلان کیا گیا۔

    سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر جبکہ زین قریشی اور احمد چٹھہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

  • ظہور بلیدی بی اے پی کے نئے پارلیمانی لیڈر مقرر

    ظہور بلیدی بی اے پی کے نئے پارلیمانی لیڈر مقرر

    کوئٹہ: ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے نئے پارلیمانی لیڈر مقرر ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بی اے پی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی کو پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

    ظہور بلیدی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ ان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور کثرت رائے سے بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

    دوسری طرف ظہور بلیدی نے وزیر اعلیٰ جام کمال پر 4 حمایتی ایم پی ایز کو لاپتا کروانے کا الزام لگایا ہے، انھوں نے لاپتا ارکان کی بہ حفاظت بازیابی کے لیے آئی جی بلوچستان کو ایک درخواست بھی دے دی ہے۔

    تاہم جام کمال نے کسی بھی رکن کو لاپتا کرنے کے الزامات مسترد کر دیے، ٹوئٹ میں کہا کہ یہ پی ڈی ایم کی سازش ہے، اجلاس میں ارکان اپنی مرضی سے نہیں آئے، جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا بند کریں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مستقبل کا فیصلہ 25 اکتوبر کو ہوگا

    وزیر اعلیٰ نے بطور ثبوت خاتون رکن اسمبلی بشریٰ رند کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا، جس میں بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، وہ اسلام آباد علاج کے لیے آئی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا مستقبل کیا ہوگا؟ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ 25 اکتوبر کو رائے شماری پر ہوگا، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 اراکین کی حمایت درکار ہے۔

  • ایوان کو خاندانی دکان نہیں سمجھنا چاہئیے،خالد مقبول

    ایوان کو خاندانی دکان نہیں سمجھنا چاہئیے،خالد مقبول

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی منزل پر جمہوریت کے راستے سے پہنچ سکتا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اگرسازش ہے تو بےنقاب کریں اور اگرغلطی ہے تو تسلیم کی جائے۔

    خالد مقبول نے کہا کہ طاقت کو استعمال نہ کرنے کا فلہ روایت بننا چاہیئے، وزیرِاعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ اُن سے بڑے پن کی توقع ہے، جمہوریت کی پرورش کی ہوتی تو چند ہزار لوگ جمہوریت کوچیلنج نہ کرتے۔

    اگر ہم سول نافرمانی کا اعلان کرتے تو ہم پر آرٹیکل 6 لگا دیا جاتا لیکن دھرنا دینے والی جماعت کے سربراہ نے سول نافرمانی اور ہنڈی کے ذریعے پیسے لانے کے لئے عوام کو مشورہ دیا، ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیوں نہیں کیا جاتا جبکہ کل خوشخبری سنائی گئی کہ وہ کراچی آکر شہر کو آزاد کرائیں گے۔

    انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ کراچی کو آزاد کرانے والے پہلے کشمیر کو آزاد کرائیں، پاکستان سب کیلئے ہے اور سب اس کے برابر کے شہری ہیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات صبر وبرداشت اور قربانی کے متقاضی ہیں اور ہم اپنے حصے کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مظاہرین کےلیے ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئیں، جبکہ جن کی میں نمائندگی کرتا ہوں اُن پر ربڑ کی گولیاں نہیں چلتی بلکہ آتش سے بھری فولادی گولیاں سینوں پراُتری جاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایوان کو خاندانی دکان سمجھنے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی۔