Tag: پارلیمانی وفد

  • پاکستان کا پارلیمانی وفد نیویارک میں کامیاب اور بھارت ناکام رہا، شیری رحمان

    پاکستان کا پارلیمانی وفد نیویارک میں کامیاب اور بھارت ناکام رہا، شیری رحمان

    پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کا پارلیمانی وفد نیویارک میں کامیاب اور بھارت ناکام رہا۔

    پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ہمارا وفد بروقت نہ پہنچتا تو پاکستان کے ہاتھ سے ایک اور موقع ضائع ہوجاتا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہمارا پیغام امن کا تھا، بھارت پاکستان کیخلاف شکایتیں لیکر گیا تھا، سندھ طاس معاہدہ تکنیکی معاملہ ہے، وفد نہ جاتا تو کسی کو پتہ نہ چلتا۔

    پی پی کی رہنما نے کہا کہ ہم نے سخت حالات دیکھے ہیں، جمہوریت اور مارشل لا کا فرق پتہ ہے، ہمارا لیڈر تختہ دار پر ہوتا ہے اور کہتا ہے مجھے تاریخ میں زندہ رہنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مقبول لیڈر موجودہ نظام کو خراب اقتصادی حالت میں چھوڑ کر گئے تھے، پاکستان جس معاشی حالت میں تھا اس سے نکلنے میں وقت لگے گا،  موجودہ نظام جمہوریت پر مبنی ہے، الیکشن جیتے بغیر نہیں آسکتے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی اور پارلیمانی وفد سعودی عرب روانہ

    اسپیکر قومی اسمبلی اور پارلیمانی وفد سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پارلیمانی وفد سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، اسپیکر قومی اسمبلی سعودی عرب میں اعلیٰ حکام اور پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پارلیمانی وفد سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، اسپیکراسد قیصر چیئرمین شوریٰ کونسل کی دعوت پرسعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

    ڈپٹی اسپیکرمحمد قاسم خان سوری  قائم مقام اسپیکر کے فرائض سرانجام دیں گے، قاسم سوری 22 دسمبر سے قائم مقام اسپیکر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سعودی عرب میں اعلیٰ حکام اور پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعظم 14 دسمبر کو دورہ سعودی عرب کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

    بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی میں تنازعات ختم کرنےمیں کردار ادا کرتا رہے گا، اس کے علاوہ پاکستان خطے اور دنیا کےامن کیلئے کوششوں میں مدد بھی فراہم کرتا رہے گا۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے عمان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے عمان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

    اسلام آباد: عمان کے پارلیمانی وفد نے مجلس شوریٰ کے چیئرمین شیخ خالد بن ہلال کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے عمان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد کی قیادت مجلس شوریٰ کے چیئرمین شیخ خالد بن ہلال نے کی۔

    وزیر اعظم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بات چیت ہوئی۔

    دونوں ممالک کے وفود کے درمیان باہمی تعلقات اور تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    بعد ازاں عمان کا وفد وزارت خارجہ پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پاک عمان جغرافیائی قربت کے پیش نظر اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقتصادی روابط سے تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

    عمانی وفد کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان وسط ایشیا تک رسائی کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے ایم سی میں طے اہداف کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

    وزیر خارجہ نے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیروں کو کرفیو سے یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔