Tag: پارلیمانی پارٹی

  • پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مرکزی قیادت کو ہٹانے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مرکزی قیادت کو ہٹانے کا مطالبہ

    پشاور : پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے مرکزی قیادت کو ہٹانے کامطالبہ کرتے ہوئے دھرنےکی ناکامی کی ذمہ دار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ارکان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کوفوری ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے دھرنےکی ناکامی کاساراملبہ مرکزی قیادت پرڈال دیا اور اکثریت نے اسد قیصر کی نامزدگی کی بھی مخالفت کی۔

    اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ بروقت اور درست فیصلےکی صلاحیت رکھنےوالے فرد کوپارٹی چیئرمین بنانے کا مطالبہ کیا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مرکزی قیادت ہٹانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے ، بانی سےملاقات کی اجازت ملی توبات کروں گا۔

    اجلاس میں انصاف لائرفورم کو گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

    پارلیمانی پارٹی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی چوک احتجاج کےدوران مرکزی قیادت کہاں اورکیوں غائب تھی؟

    پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلی کے پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈی چوک سے سب سے آخرمیں نکلا تھا، اولین ترجیح بشریٰ بی بی کو بچانا تھا، بشریٰ بی بی کو کچھ ہو جاتا تو ہمارے لئے شرم کی بات ہوتی، بانی پی ٹی آئی کا حکم ہوتو وزارت اعلیٰ کیااسمبلی رکنیت بھی چھوڑ دوں گا۔

  • بجٹ کی منظوری : پیپلزپارٹی  ووٹ دے گی یا نہیں ؟  فیصلہ آج ہوگا

    بجٹ کی منظوری : پیپلزپارٹی ووٹ دے گی یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی آج بجٹ کی منظوری کے لئے ووٹ دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، پی پی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ پر ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لیگی ارکان کے پی پی کیخلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور پارٹی ارکان سے بجٹ پر ووٹ دینے پرتجاویز بھی طلب کی جائیں گی.

    پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی جائے گی اور حکومت سے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

    گزشتہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے ارکان کو مرضی سے بجٹ پر ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار دے دیا تھا۔

    خیال رہے بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو سخت تحفظات ہیں اور اس حوالے سے حکومت سے پی پی کی کئی میٹنگز بھی ہوچکی ہیں تاہم اب تک پی پی نے بجٹ منظوری کے لیے ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    یاد رہے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکراتی ادوار کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی ، جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی پی پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن رواں سال کرانے کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، پنجاب حکومت رواں سال بلدیاتی الیکشن سے متعلق قانون سازی کرے گی، اور پی پی کو اس سلسلے میں اعتماد میں لے گی۔

  • وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی حکمت عملی طے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی میں شامل تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

    ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی حکمت عملی طے ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

    وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا تھا۔ اجلاس میں اہم سیاسی معاملات اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ترمیمی بل پر مشاورت کی گئی تھی۔

    وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی تھی ، ترمیم میں آرمی چیف کی مدت ملازمت ،توسیع کا طریقہ کار وضع کیا گیا۔

  • وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری ایوان صدر ارسال کر دی گئی، صدر مملکت آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی سمری کی منظوری دیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں گزشتہ روز ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حکومتی وزراء، ماہرین قانون اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر مشاورت کی گئی اور سپریم کورٹ کے اٹھائے گئے سوالات پر غور کیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

  • وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس پیرکو سہ پہر3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان موجودہ صورت حال پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن احتجاج پرحکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کور کمیٹی اجلاس میں قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

    اداروں کا دفاع سیاست سے بالاتر ہو کر کریں گے: وزیر اعظم کا واضح مؤقف

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں کہا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ فوج نے کن قربانیوں سے ملک سنبھالا، فوجیں ختم ہو جاتی ہیں تو وہ ملک باقی نہیں رہ سکتے، اداروں کا دفاع سیاست سے بالا تر ہو کر کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی بات بغاوت قرار دے کر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  • عمران خان نےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    عمران خان نےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں پاناما فیصلے کےبعد کی حکمت عملی سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سےحکمت عملی پرغور ہوگا۔

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کی جائےگی اور تحریک انصاف کے اتوار کے جلسے کے انتظامات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے نوازشریف کی نااہلی سے متعلق فیصلےکےبعد ان کے متبادل کے لیے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا۔


    ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت ور شخص قانون کی گرفت میں آیا، عمران خان


    واضح رہے کہ گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک طاقت ور قانون کی گرفت میں آیا ہے یہی تبدیلی ہے اور اسی سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا

    وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا

    اسلام آباد: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا جائزہ لینے کیلئے کل وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم ہاؤس نے پارلیمانی رہنماؤں کو دعوت نامے جاری کردیئے۔

    کشمیر میں بھارتی مظالم اورکنٹرول لائن پر جارحیت کے حوالے سے کل وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دی جائے گی، اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاوس نے پارلیمانی رہنماوں کو دعوت نامہ جاری کردیئے۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ق لیگ کے چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین کو دعوت نامہ دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ، ایم کیوایم پاکستان کے لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے علاوہ اعجاز الحق ، حاصل بزنجو محمود خان اچکزئی، صدر الدین راشدی اورمولانا فضل الر حمان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، غلام مرتضیٰ جتوئی ،اسرار اللہ زہری،غلام احمدبلور، صاحبزادہ طارق اللہ کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

    اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کو مدعونہیں کیا گیا، پارلیمانی رہنماوں کو پاک بھارت کشید گی اور کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

  • عوام جانتے ہیں کون ترقی کی سیاست کرتے ہیں اور کون انتشار کی، وزیر اعظم

    عوام جانتے ہیں کون ترقی کی سیاست کرتے ہیں اور کون انتشار کی، وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پہلی بار کوئلہ سے بجلی بنائے گی۔ عوام جانتے ہیں کون ترقی کی سیاست کرتے ہیں اور کون انتشار کی، کچھ لوگ صرف اقتدار کا حصول چاہتے ہیں۔

    وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت پہلی بار کوئلے سے بجلی بنائے گی۔ یہ کام 30، 40 سال پہلے ہوجانا چاہیئے تھا۔ جب یہ کوئلہ استعمال ہوگا اور اس سے بجلی بنے گی تو بجلی باہر سے منگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 46 بلین سرمایہ کاری کی پاک چین اقتصادی راہداری چین کا بہت بڑا تعاون ہے۔ جب چینی صدر پاکستان آئے تو انہوں نے خاص طور پر مجھ سے کہا کہ یہ آپ کے لیے تحفہ ہے۔ وہ ایک عرصہ سے ہماری حکومت کے منتظر تھے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر کو خیبر پختونخوا کے ساتھ ملایا جارہا ہے۔ اسے سندھ اور پنجاب سے بھی ملایا جائے گا۔ گوادر پر بین الاقوامی ایئر پورٹ بنا رہے ہیں، ایک وقت آئے گا جب سب گوادر پر فخر کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبوں کو نہ صرف آپس میں ملایا جارہا ہے بلکہ وسطی ایشیا سے ملانے کے منصوبے پر کام کریں گے تاکہ خواشحالی کی نئی راہیں کھلیں۔

    بلوچستان کے لیے ترقیاتی کام

    میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آج بلوچستان کی ترقی کے لیے کام ہورہا ہے۔ پچھلی حکومت نے ’آواز حقوق بلوچستان‘ کا منصوبہ شروع کیا لیکن اس سے بھی حالات قابو میں نہیں آئے۔ آج وہاں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھ رہا ہے۔ کچھ سی پیک منصوبے کی ہیں کچھ وفاقی حکومت بنا رہی ہے۔ وہاں دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہوچکا ہے۔

    کراچی بہتر ہوچکا ہے

    کراچی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا کراچی بہت پرامن اور بہتر ہے۔ ایک وقت تھا جب تاجر اور صنعت کار کراچی آنے سے خوفزدہ تھے اور کہتے تھے کہ کراچی کے بجائے دبئی آکر میٹنگ کرلیں۔ آج وہ بلا خوف و خطر کراچی آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب وہاں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

    وزیر اعظم کے مطابق کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر وفاقی حکومت بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عزب اور کراچی آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور عام عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

    مخالفین پر تنقید

    وزیر اعظم نے کسی کا نام لیے بغیر مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام جانتے ہیں کون ترقی کی سیاست کرتے ہیں اور کون انتشار کی۔ کچھ لوگ صرف اقتدار کا حصول چاہتے ہیں۔ ہم پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہزار مرتبہ اپنی حکومت پر پاکستان کو ترجیح دیتا ہوں۔ ہماری حکومت نے ملک کے ہر حصہ میں ترقیاتی کام شروع کیے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم آج سارک ممالک کی وزرائے داخلہ کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا۔