Tag: پارلیمنٹ اجلاس

  • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پرغورکررہے ہیں، عمران خان

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پرغورکررہے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر غور کررہی ہے۔ نواز شریف نے پاکستان میں کرپشن ایجاد کی، وہ کرپشن کا بادشاہ ہے۔ نواز شریف نے کہا تھا ہم احتساب کے لئے تیار ہیں اور اب وہ وقت مانگ رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایا کہ ترک سفیر کی درخواست پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے اہم اجلاس بلالیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج شام تک شریف خاندان نے ثبوت عدالت میں پیش کرنے تھے ،جو نہیں کئے گئے۔شریف خاندان اگر ثبوت پیش کردے تو عدالت جلد ہی سماعت کرے گی ۔وزیرا عظم اپنی کرپشن بچانے کے لئے ادارے تباہ کرتا ہے،ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک بھی خوشحال ہو جائے گا۔

     

    ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مودی کی کوشش ہے کہ پاکستان کو دباو میں رکھا جائے جبکہ پلانٹڈ خبر کے زریعے مودی کا ہی موقف پیش کیا گیا تھا۔پاکستان کے عوام کو پاک فوج کی جتنی ضرورت آج ہے شاید ہی اس سے پہلے کبھی ہوئی ہو،فوج کو کبھی بھی اپنے لوگوں کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاناما کیس جیت گئے تو پاکستان بالکل بدل جائے گا،طاقت ور پہلی بار کٹہرے میں کھڑا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ میں نواز شریف کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں آیا،ہمارے وکلاء کی کوشش ہے کہ پاناما کیس جلد از جلد اپنے اختتام تک پہنچے۔ اگر سپریم کورٹ پاناما کیس خود سنتی ہے تو فیصلہ دو ہفتوں میں آجائے گا، اگرسپریم کورٹ نے کمیشن بنادیا تو کیس میں تھوڑا وقت لگ جائے گا۔

    پاناما لیکس کے بعد شریف خاندان کہانیاں ہی بناتا آیا ہے، سپریم کورٹ میں مجرم کو پیش کرنے کے لئے ہم نے جو کرنا تھا کیا۔ کیس سپریم کورٹ میں ہے، جو فیصلہ ہوگا ہم قبول کریں گے۔

  • وزیردفاع خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات

    وزیردفاع خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی شعبےمیں تعاون بڑھانےکےمعاہدےپر دستخط ہوگئے، وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں دونوں ممالک میں دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے۔ پاکستان اورروس مضبوط تعلقات، علاقائی امن اور استحکام میں مدد فراہم کرینگے، ان کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کےفروغ کے لئے روس کےاقدامات قابل تعریف ہیں۔

    روسی وزیر دفاع جنرل سرگئی شوگئی جو ان دنوں اکتالیس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں ، ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

  • چین سےملنی والی رقم قرض نہیں براہ راست سرمایہ کاری تھی، خواجہ آصف

    چین سےملنی والی رقم قرض نہیں براہ راست سرمایہ کاری تھی، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر پانی و بجلی نے سیلاب سے نقصانات کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے کم بارشوں سے زیادہ نقصان ہوا،ایک سو اٹھائیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران سیلاب کی صورت حال اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کم بارشوں سے زیادہ نقصان ہوا،128افراد لقمہ اجل بنے،2لاکھ70ہزار زخمی 1242گھروں کونقصان پہنچا،191سیلابی ریلے میں بہہ گئے ایک ہزار53گاؤں متاثر ہوئے،3لاکھ ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ 217ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں 4لاکھ36ہزار کی آبادی متاثر ہوئی 2000لوگ ریلیف کیمپس میں موجود ہیں۔

    خواجہ آصف نے مزید کہاہےکہ چین سےملنی والی رقم قرض نہیں براہ راست سرمایہ کاری تھی، چینی بینک نجی سرمایہ کاری پر کمرشل قرضے جاری کرےگا، انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کیلئے چین کا کوئلہ استعمال نہیں ہو گا اور تھر میں دو منصوبے شروع کئے جائیں گے جس میں وہیں کا کوئلہ استعمال ہو گا تاہم پنجاب میں پراجیکٹ کیلئے کوئلہ درآمد کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شروع ہونے والے پراجیکٹ کیلئے شفاف طریقے سے کوئلہ درآمد کیا جائے گا ۔

  • حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب ہے، خواجہ آصف

    حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد:  وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب ہے، تریموں سے آج بڑا ریلا گزرے گا، بیراج بچانے کیلئے حفاظتی بندوں میں شگاف ڈال دیئے ہیں۔

    پارلیمنٹ اجلاس میں سیلاب سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  قادرآباد سے 9لاکھ کیوسک پانی گزرا ہے جبکہ  قادرآباد سے پانی گزرنے کی گنجائش 8لاکھ کیوسک ہے۔

    خواجہ آصف نے بتایا کہ تریموں سے آج سیلاب کا بڑا ریلا گزرے گا، تریموں بیراج بچانے کیلئے کچھ بند توڑے گئے ہیں، بند توڑنے کے باعث 7لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے جبکہ  پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں، ہیلی کاپٹرسے نکالاجارہا ہے۔

    وزیرِپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہےکہ  پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے لوگوں کو نکالا جارہاہے،12ستمبرکو 6سے 7لاکھ کیوسک پانی پنجند پہنچنے گا، 14ستمبرکوپانی مٹھن کوٹ سے ہوکرگڈو پہنچے گا، گڈوبیراج سے 8لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا۔

      خواجہ آصف نے بتایا کہ  سیلاب سے کم جبکہ بارشوں سے زیادہ جانی نقصان ہوا، بارش اور سیلاب سے 128اموات ہوئی ہیں۔

    وزیرِپانی وبجلی نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے 1242گھروں ،3لاکھ ایکڑفصلوں کو نقصان پہنچا،  پانی کے راستوں پر تجاوزات قائم کرلی گئی ہیں، تجاوزات کے باعث پانی کاراستہ کم ہوگیا ہے۔