Tag: پارلیمنٹ لاؤجز

  • لیگی خاتون ہلاکت کیس، دو مبینہ ملزمان گرفتار

    لیگی خاتون ہلاکت کیس، دو مبینہ ملزمان گرفتار

    لاہور : چمبہ ہاؤس سے ملنے والی خاتون مسلم لیگی کارکن کی لاش کا معمہ تاحال حل طلب ہے،کیس میں نئی پیشرفت کے بعد دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمیعہ چوہدری ہلاکت کیس میں لاہور پولیس نے چمبہ ہاؤس کے ملازم سلامت کو گرفتار کر لیا ہے، سلامت پر الزام ہے کہ مسلم لیگی خاتون کارکن کو کمرہ اپنی ضمانت پر دلوایا تھا دوسری طرف مرحومہ کو پروٹوکول دینے والے زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔


    اسی سے متعلق : خاتون لیگی کارکن کی ہلاکت، رکنِ قومی اسمبلی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ


    لاہور پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چمبہ ہاؤس سے ملنے والی گاڑی مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کی نہیں ہے بلکہ یہ کسی دوسرے اشرف نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔


    یہ بھی پڑھیں : رکن قومی اسمبلی کے کمرے سے لیگی خاتون کارکن کی لاش برآمد


    واضح رہے اس سے قبل لاہور پولیس نے ایس ایس پی لائنز کی موجودگی میں چمبہ ہاؤس کے 20 سے زائد ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد دو ملزمان سمیت رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے دو روز قبل پارلیمنٹ لاؤجز المعروف چمبہ ہاوس کے ایک کمرے سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون کی لاش ملی تھی یہ کمرہ مسلم لیگ (ن) کے ہی رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کے نام پر بُک کیا گیا تھا۔

  • خاتون لیگی کارکن کی ہلاکت، رکنِ قومی اسمبلی شاملِ تفتیش

    خاتون لیگی کارکن کی ہلاکت، رکنِ قومی اسمبلی شاملِ تفتیش

    لاہور: پولیس نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون کارکن سمیعہ چوھدری کی پُراسرار ہلاکت کے کیس میں پیش رفت کے بعد رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی خاتون کارکن سمیعہ چوہدری کی پُراسرار موت کی تحقیقات کے سلسلے میں چمبہ ہاؤس کے 60 ملازمین سمیت رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


    اسی سے متعلق : رکن قومی اسمبلی کے کمرے سے لیگی خاتون کارکن کی لاش برآمد


    چمبہ ہاؤس کے ملازمین کے مطابق سمیعہ چوہدری اکثر چوہدری اشرف کی معرفت کمرہ بک کروایا کرتی تھیں اور اس بار بھی انہی کی معرفت قیام کرنے آئی تھیں اور موت سے قبل رات کو تین افراد کے لیے کھانا بھی منگوایا تھا۔

    ایس پی سول لائنز کی موجودگی میں قلم بند کیے گئے چمبہ ہاؤس کے ملازمین کے بیانات کے بعد لاہور پولیس نے ایم این اے چوھدری اشرف کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تا ہم پولیس کو کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے اب بھی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز پارلیمنٹ لاؤجز کے چمبہ ہاؤس میں واقع ایک کمرے سے لیگی خاتون کارکن کی لاش ملی تھی جس کا معمہ ابھی تک حل طلب ہے، یہ کمرہ لیگی رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کے نام پر بُک کیا گیا تھا۔