Tag: پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس

  • بھارتی جارحیت : پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم شرکت کریں گے

    بھارتی جارحیت : پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم شرکت کریں گے

    اسلام آباد:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس میں خطے اور ملکی سلامتی کی صورتحال پرغور کیاجائے گا اور بھارتی جارحیت پر بحث کے بعد متفقہ قرارداد پاس  کی جائے گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی ،تینوں افواج کےسربراہان  شرکت کریں گے جبکہ  جبکہ وزرائےخارجہ، دفاع، خزانہ اور دیگر سول و ملٹری حکام بھی شریک ہوں گے۔

    گذشتہ روز ان کیمرہ اجلاس پارلیمانی رہنماؤں نےبھارتی جارحیت کےخلاف پاک فوج کےساتھ مکمل اظہاریکجہتی کااعلان  کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم متحد ہیں۔

    مزید پڑھیں : ہم متحد ہیں، پارلیمانی رہنماؤں کا پاک فوج کےساتھ مکمل اظہاریکجہتی

    صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کے مشورے پر مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی اجلاس  میں  پوری قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ


    خیال رہے  26 فروری قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی دراندازی پر اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا  تھا ہمیں اپنی ملک کی سلامتی چاہیے، جوائنٹ پارلیمنٹ کاسیشن بلایاجائے، ہم بھارت کو بتائیں کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کاایشوہے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہی بلائیں، اپنےاختلافات کو پس پشت ڈال کرقوم کواعتماد میں لے کر بھارت کو پیغام دینا چاہیے کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ اتحاد کا وقت ہےاس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

    ن لیگی رہنما ایازصادق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلا کر بھارت سمیت دنیا بھر کو آج ہی پیغام جانا چاہیے جبکہ اسدالرحمان نے بھی کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلانا چاہیے اور متفقہ پالیسی عالمی سطح پر دینی چاہیے۔

    امیرحیدرہوتی نے بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاک فوج کے افسران کو بھی مدعو کریں، مودی نے اپنی سیاست بچانے کیلئے خطے کا امن برباد کرنے کی کوشش کی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے بھی قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر تفصیلی بریفنگ دینےکی ضرورت ہے، بھارت کے خلاف پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اورعوام متحد ہیں، ہمیں عالمی سطح پر متفقہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم بھی ایک ایٹمی طاقت ہیں۔

  • ٹرمپ کی دھمکی، نوازشریف کی وزیراعظم کوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کی ہدایت

    ٹرمپ کی دھمکی، نوازشریف کی وزیراعظم کوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کی ہدایت

    اسلام آباد : سابق نوازشریف نے امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کو مسترد کرتے ہوئے ٹرمپ کےبیان کوغیرسنجیدہ اورحقائق کےمنافی قرار دیدیا جبکہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کےسینئررہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں امریکی صدر کے بیان سمیت اہم ملکی امور پر سیاسی رہنمائوں سے مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں گورنرپنجاب رفیق رجوانہ اور گورنرخیبرپختونخوا نے شرکت کی جبکہ مریم نواز ، مشاہداللہ خان، پرویزرشید سمیت دیگررہنما بھی شرکت،ذرائع
    اسلام آباد:مریم نواز بھی مشاورتی اجلاس میں شریک تھیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کومسترد کر تے ہوئے اسے غیرسنجیدہ اورحقائق کےمنافی قرار دیدیا اور کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نےاہم کرداراداکیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں۔

    نوازشریف نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئےمخلصانہ طورپرساتھ دیا، پاکستان اپنےقومی مفادات پرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    مشاورتی اجلاس میں نوازشریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم کوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانےکی ہدایت کردی۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے 12جنوری کی تاریخ تجویز دی ، وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت سےاجلاس کی تاریخ کاتعین کرینگے۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔


    مزید پڑھیں : ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔