Tag: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

  • یمن کی صورتحال، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

    یمن کی صورتحال، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: یمن میں کشیدہ صورتحال اور سعودی عرب کو مدد فراہم کرنے سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہورہا ہے۔

    یمن جنگ میں فوج کو بھیجنے سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، یمن میں حکومت مخالف حوثی قبائل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب نے پاکستان سے مدد مانگ رکھی ہے۔

    وزیرِاعظم نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا، یمن جنگ میں سعودی عرب کی معاونت کے حوالے سے پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیئے، اس پر سیاسی جماعتیں اپنا نکتہ نظر بیان کر کے تجاویز پیش کریں گی۔

    اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے، پارلیمنٹ میں پہلی بار نئے منتخب سینیٹر کسی اہم فیصلے میں اپنی رائے پیش کریں گے۔

    اجلاس میں تمام جماعتیں شریک ہوں گی جبکہ تحریکِ انصاف بھی سات ماہ بعد اسمبلی اجلاس میں شریک ہوگی، توقع ہے کہ اعلی فوجی قیادت بھی اجلاس میں شرکت کرے۔

  • صدرِ پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اپریل کو بلالیا

    صدرِ پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اپریل کو بلالیا

    یمن:جاری کشیدہ صورتحال پر صدر ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ چھ اپریل کو بلالیا ہے۔

    یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیرِاعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا، جس کے بعد صدر ممنون حسین نےوزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چھ اپریل کوطلب کرلیا ہے۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو صبح گیارہ بجے ہوگا۔

    گزشتہ روز یمن کی صورتحال پر وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، عمران خان اور اسفند یار کے یمن میں فوج بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

     وزیرِدفاع خواجہ آصف اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے دورہ سعودی عرب اور سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں اجلاس کو بتایا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کی درخواست پر پاک فوج کے دستے بھیجنے اور یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • یمن سےزیادہ ترمحصورین کونکال لیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہ

    یمن سےزیادہ ترمحصورین کونکال لیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو نکال لیا گیا ہے ۔

    پاکستانی دفتر خا رجہ نے یمن میں محصور پا کستانیوں کے بارے میں کہا ہے کہ زیادہ ترمحصور پاکستانیوں کو یمن سے نکال لیاگیاہے۔

     ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں،صنعا میں مو جود ایک سو پینتا لیس پاکستانیوں کے بارے میں دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ یہ افراد یمن سے نکلنے کے لئےتیارنہیں ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یمن کی بندرگاہ المکالا میں بحری جہازپہنچ چکا ہے جو ایک سو پچھتر پاکستانیوں کو واپس لارہا ہے جبکہ عدن سے ایک سو چھیاسی پاکستانیوں کولیکرجہازجبوتی روانہ ہوچکاہے۔

    صنعا کے فضائی راستے کے با رے میں دفتر خا رجہ کا کہنا ہے کہ صنعامیں ائیرپورٹ کی حالت ٹھیک نہیں، وہاں صرف چھوٹےطیارے کو بھیجا جاسکتا ہے۔

  • یمنی صورتحال پرغور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ

    یمنی صورتحال پرغور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ

    اسلام آباد: یمنی صورتحال پر غور کیلیے وزیراعظم کی زیرِصدارت مشاورتی اجلاس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کے روز بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس میں یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائیگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِدفاع خواجہ آصف اور مشیرِخارجہ سرتاج عزیز نے دورہ سعودی عرب اور سعودی حکام سے ملاقاتوں سے متعلق اجلاس کو مکمل بریفنگ دی۔

    اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے تعاون کی درخواست پر پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے اور یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء اور اس بارے میں دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شروع ہوگا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شروع ہوگا

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا، اجلاس میں ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے باہر ہو نیوالے دھرنے اراکین پارلیمنٹ کی تقاریر کا موضوع رہیں گی۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا، خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہر ہونیوالے دھرنے پر تقاریر اجلاس کا اہم مو ضوع رہے گا۔

    اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس میں ریڈ زون خالی کرانے کی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

    اجلاس جمعہ تک جا ری رہنے کا امکان ہے۔

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔

    ملک میں سیاسی بحران اپنی انتہاوں کو چھو رہا ہے ، پارلیمنٹ ہاوس کے اطراف آزادی اور انقلاب مارچ کے جوشیلے جوانوں اور خواتین کا حصار ہیں، ایسے میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلا س منگل کی صبح گیا رہ بجے ہورہا ہے، جو ایک ہفتہ جاری رہے گا ۔

    یہ اجلا س صدر نے وزیر اعظم کی تجویز پرطلب کیا ہے، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث ہوگی ۔

    اطلاعات کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف کے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کی برطرفی اور پاکستان عوامی تحریک پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کرانے کا بھی امکان ہے ۔

    اس کے علاوہ ایک اور قرارداد بھی ایوان سے منظوری کیلئے پیش کی جائے گی، جس میں کہا جائے گا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات عدالتی کمیشن کرے ۔