Tag: پارلیمنٹ ہاؤس

  • پی ٹی آئی اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسمبلی لگالی

    پی ٹی آئی اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسمبلی لگالی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسمبلی لگا لی ، چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ کا اجلاس جاری رہے گا، اپنی اسمبلی باہر لگائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر متوازی اسمبلی لگا لی۔ احتجاجی اراکین نے نااہل ہونے والے ایم این ایز کی تصاویر والے پمفلٹ بھی اٹھا رکھے تھے۔

    بیرسٹر گوہر علی نے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رہے گا، تحریک انصاف اپنی اسمبلی باہر لگائے گی۔

    سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اب ایوان کے اندر نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے باہر ہی خطاب کریں گے، جہاں جلد ایک قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

    عامر ڈوگر نے خطاب میں کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ "جعلی فارم 47 کی حکومت” کو تسلیم نہیں کرتے، ہمارے ارکان کو نااہل کیا گیا اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ

    انہوں نے علیمہ خانم کے بیٹوں کی 24 ماہ بعد مئی 9 کے کیسز میں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پورے خاندان کے ساتھ ہیں جو صوبیتیں برداشت کر رہا ہے، ہم ان تمام کی پر زور مذمت کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی ارکان کا کہنا ہے کہ جب تک قومی اسمبلی کے اجلاس جاری رہیں گے، ہم پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی اجلاس منعقد کرتے رہیں گے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

    پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی اور خبردار کیا فیصلےکی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل ضبط کرلیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل سے ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی۔

    ترجمان نے بتایا کہ فیصلےکی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل ضبط کرلیےجائیں گے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کی پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائدکر دی جائےگی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ، کیونکہ بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس عمل پر اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا تھا۔

  • اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مزید 9 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مزید 9 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے میں بدنظمی کے الزامات پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے مزید 9 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی جن رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں ایم این اے مولانا نسیم شاہ، صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ پی ٹی آئی ایم این اے زین قریشی، شیخ وقاص اکرم اور شاہ احد خٹک کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے نسیم علی شاہ کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا، ان کے ساتھ ایم این اے عامرڈوگر، احمد چٹھہ اور سید احد شاہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تمام ایم این ایز کو کابینہ گیٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کیلیے آنے والی پولیس پارٹی تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے تھانے روانہ ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے تحت اسلام آباد میں جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا گیا تھا تاہم پولیس کے مطابق جلسہ مقرہ وقت سے زائد تک جاری رہا۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ، 8 سیکیورٹی اہلکار معطل

    پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ، 8 سیکیورٹی اہلکار معطل

    اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر8 سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے کے معاملے پر اسپیکرقومی اسمبلی نے 8 سیکیورٹی اہلکارمعطل کردیے۔

    ذرائع نے کہا کہ سارجنٹ ایٹ آرمزکو معطل اہلکاروں کیخلاف انکوائری کی بھی ہدایت کردی ہے ، معطل اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کےداخلی دروازوں پر تعینات تھے۔

    ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غیرمتعلقہ افراد کو بغیرکارڈ کے پارلیمنٹ ہاؤس میں جانےدیاگیا اور غیرمتعلقہ افرادنےپارلیمنٹ میں بعض ارکان،وزراکوروک کرتصاویربنانے کا کہا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نےاسپیکرقومی اسمبلی سے شکایت بھی کی تھی۔

  • لندن میں لاکھوں شہری فلسطین کی آزادی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

    لندن میں لاکھوں شہری فلسطین کی آزادی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

    لندن میں لاکھوں برطانوی شہریوں نے فلسطین کی آزادی کیلئے مارچ کیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے مارچ کا آغاز ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی عوام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے فلسطین کی آزادی کے لیے مارچ کا آغاز کیا۔ لندن کی سڑکیں ’’فری فری فلسطین‘‘ اور ’’اسٹاپ کلنگ ان غزہ ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

    عوام نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مارچ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ سے ہوتا ہوا ہائیڈ پارک تک پہنچا۔

    شرکا نے فلسطین کے پرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے جبکہ برطانوی عوام نے اسرائیل مخالف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمن نے فلسطینیوں کے حق میں کیے جانے والے احتجاج اور مظاہروں کو نفرت مارچ کا نام دیا تھا۔

    پچھلے سال ہونے والے مظاہرے میں بھی ہزاروں افراد کے احتجاج کے بعد 9 افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا جن میں سے پانچ پر نفرت انگیز نعرے لگانے اور پولیس پر حملے کے الزامات لگائے گئے۔

    ہوم سیکرٹری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کا مقصد اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

    وزیر اعظم رشی سونک کی زیر صدارت ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد سویلا بریورمین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’’میرے ذہن میں ان مارچوں کو بیان کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، یہ نفرت انگیز مارچ ہیں۔‘‘

  • خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر بڑا الزام عائد کردیا

    خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر بڑا الزام عائد کردیا

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے فتنہ پیدا کرنا اور تصادم کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

    اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی اپنا فائدہ اورنقصان دیکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کے بھی فیصلے جمہوریت پر مسلط نہیں ہونے چاہئیں، تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کرنے چاہئیں۔

    وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ جو لوگ یکطرفہ فیصلہ کرکے ہم پر مسلط کرتے ہیں وہ ہمیں بالکل قبول نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے تصادم کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ فتنہ چاہتے ہیں اور ہم ان کے ٹول نہیں بننا چاہتے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا اگر اقدام جمہوریت اور ملک کی ترقی کیلئے ہو تو خوش آمدید کہتے ہیں، کسی کی ذات کے فیصلوں کی میں حمایت نہیں کر سکتا۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف

    پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف

    پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورس کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کے میں پینے کے پانی کو مضر صحت ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں پینے کے دس مقامات کے نمونے لیے گئے جن میں سے نو نمونے غیر محفوظ ثابت ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق غیر محفوظ پینے کے کولر پارلیمنٹ ہاؤس میں دوسری، تیسری اور چوتھی منزل پر موجود ہیں جن میں ڈپٹی اسپیکر اور ڈیٹا سینٹر سینیٹ میں موجود کولرز شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    واٹر ریسورس کی رپورٹ نے پارلیمنٹ لاجز میں  F, G, H, بلاک میں بھی پینے کے پانی کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے، پی سی آر ڈبلیو آر کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں صرف مین فلٹر پلانٹ کا پانی پینے کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

  • 18ویں ترمیم پارلیمنٹ نے منظور کی،  ہم نے صرف ایڈوائس کی تھی، آصف زرداری

    18ویں ترمیم پارلیمنٹ نے منظور کی، ہم نے صرف ایڈوائس کی تھی، آصف زرداری

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا 18ویں ترمیم پارلیمنٹ نے منظورکی ہم نےصرف ایڈوائس کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق صدراتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ، اس موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال آپ نےپہلےبھی 18ویں ترمیم دی مزیدکیااقدام کریں گے؟

    آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم پارلیمنٹ نےمنظورکی ہم نےصرف ایڈوائس کی تھی، پہلےبھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کرے گی۔.

    خیال رہے پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں آج ملک کے 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

    صدر کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہے۔

    موجودہ حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو سربراہ مملکت کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ (ق) نے بھی صدارتی عہدے کے لیے زرداری کی امیدواری کی حمایت کی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

  • ہم نے عہدے نہیں اختیار مانگا ہے: خالد مقبول صدیقی

    ہم نے عہدے نہیں اختیار مانگا ہے: خالد مقبول صدیقی

    اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عہدوں کی لالچ کیلئے نہیں آئے  ہم نے اختیار مانگا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک بار پھر عوام نے اپنے حصے کا کام کیا۔

    خالد مقبول  صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم وزارتوں کے لئے ایوان میں نہیں آئی، ایک نسخہ کیمیا لائے ہیں اس پر 5 سال چلیں گے، ہمیں وزارتوں کا مسئلہ بعد کا ہے 10 سال پہلے اس سے زیادہ مینڈیٹ تھا۔

    ایم کیو ایم کے کنوینر کا کہنا تھا کہ اپنے لئے نہیں آئے ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے آئے ہیں، ہم نے عہدے نہیں اختیار مانگا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالتوں کے پاس جائیں گے ایوان میں احتجاج کریں گے ملک میں ایسے انتخابات ہوئے ہیں جس پر سب کو اعتراضات ہیں۔

  • ویڈیو: جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل  ہوگیا

    ویڈیو: جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا

    اسلام آباد: جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا جس نے سب کو پریشان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے عملہ پریشان ہوگیا جس کے بعد پولیس اہکاروں نے پکڑ لیا۔

    اس حوالے سے وہاں موجود عملے کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور نے گزشتہ روز بھی کئی دفاترمیں داخل ہوکرتوڑپھوڑکی تھی آج ایک بار پھر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوا اور کئی دفاتر کو نقصان پہنچایاہے۔