Tag: پارلیمنٹ ہاؤس

  • پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت، اسلام آباد میں جگہ جگہ سرچ آپریشن

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے ممکنہ خطروں کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی، ناکوں پر ایف سی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پورے شہر میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی، پارلیمنٹ ہاؤس کے بیرونی گیٹ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) تعینات کردی گئی۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کے علاوہ ہر قسم کا داخلہ بند کردیا گیا جبکہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کردیے گئے۔

    مجموعی طور پر پورے شہر میں پولیس نے سیکیورٹی بڑھا دی ہے، مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے لاری اڈوں اور ہوٹلز میں بھی سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں دہشت گردی کے واقعات روکنے کے لیے سیاحتی مقامات پر بھی سرچنگ کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب شہر میں ناکوں پر پولیس کی معاونت کے لیے ایف سی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، کیپٹل پولیس نے ایف سی کے ایک ہزار اہلکار بلوا لیے۔

    شہر کے 25 مقامات پر ناکوں کے لیے پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی تعینات ہوں گے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی سے ناکوں کی استعداد بڑھائی جا سکے گی۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈ زون میں سخت سیکیورٹی انتظامات

    پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈ زون میں سخت سیکیورٹی انتظامات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈ زون کے ارد گرد سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈ زون میں فول پروف سیکیورٹی کی گئی ہے۔

    ریڈ زون کےارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر عمارتوں کی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے سپرد کردی گئی ہے۔

    ریڈ زون میں بھی رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص  گرفتار

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

    اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، مسلح شخص کلاشنکوف لے کر مظاہرے میں گھس گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، اس دوران ایک مسلح شخص کلاشنکوف لےکرمظاہرےمیں گھس گیا تھا، جس کے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلح شخص کو گرفتار کیا تاہم مسلح شخص مفتی کفایت اللہ کا گارڈ نکلا، گرفتار شخص کو اسلحے کی نمائش پر گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ لہرانے پر پولیس نے گن مین کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کردیا گرفتار شخص کو اسلحےکی نمائش پر گرفتار کیا گیا کیونکہ پارلیمنٹ کے باہر لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش ممنوع ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال جولائی میں اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے کر پسٹل برآمد کرلی گئی تھی۔

    بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر گرفتار ملزم کا ذہنی توازن خراب ہے ، ملزم ملک سہیل چکری کا رہائشی اور عمر45 سال ہے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا

    اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤ س کےباہراسلحےکی نمائش کرنےوالاذہنی مریض نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کامزیدریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہراسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر گرفتار ملزم کا ذہنی توازن خراب ہے ، ملزم ملک سہیل چکری کا رہائشی اور عمر45 سال ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزم کامزیدریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کو حاصل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے دونوں ہاتھوں میں پستول تھامے چلا جارہا ہے اور ساتھ ہی کچھ الفاظ بھی دہرارہا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پر گاڑیاں روکتا رہا۔

    خیال رہے اسی طرح کا ایک اور واقعہ آٹھ سال قبل بھی پیش آیا تھا، جہاں سکندر نامی شخص نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر جناح ایونیو کو کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا تھا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کی مدد سے سیکورٹی اہلکار نے سکندر پر قابو پالیا تھا، اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کے 5 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق

    پارلیمنٹ ہاؤس کے 5 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے 5 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، کرونا کا شکار پانچوں ملازمین کو گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور 5 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    ذرائع پارلیمنٹ ہاؤس کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے 2 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کرونا کا شکار پانچوں ملازمین کو گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا جاچکا ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں کرونا وائرس صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا ہے، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہم پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے احتیاط کا مظاہرہ کر سکتے ہیں کیونکہ پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آرہے ہیں، متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا مؤقف تھا کہ ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔

    دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز اور اس کی اموات میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 82 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4 ہزار 688 نئے کرونا کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

    مذکورہ اموات کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 17 سو 70 ہوگئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوچکی ہے۔

  • سعودی شوریٰ کونسل کا وفد آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کرے گا

    سعودی شوریٰ کونسل کا وفد آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کرے گا

    اسلام آباد : چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی قیادت میں سعودی شوریٰ کونسل کا وفد آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل کا وفد آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کرے گا، وفد کی قیادت چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کریں گے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سعودی وفد کا استقبال کریں گے، سعودی وفد چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات کرے گا۔

    سعودی شوریٰ کونسل کا وفد 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہا ہے، دورے کے دوران سعودی شوریٰ کونسل کا وفد صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کرے گا۔

    سعودی شوریٰ کونسل کے دورے کا مقصد باہمی روابط کا فروغ ہے جبکہ پارلیمانی وفود کے تبادلے سماجی، سیاسی ومعاشی تعلقات کے فروغ میں مدد دیں گے۔

    آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

    یاد رہے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں سعودی نائب وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العائش نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دل چسپی کے امور، دفاعی اور سلامتی کے سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس

    نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں عدالت سے نوازشریف کو سزا ہونے کی صورت میں عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں نوازشریف اور شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں پارٹی شاہد خاقان عباسی، ایازصادق، حمزہ شہباز، احسن اقبال، راناتنویر، آصف کرمانی،عبد القادربلوچ، مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالت سے نواز شریف کوسزا کی صورت میں عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا، عوامی رابطہ مہم کی قیادت حمزہ شہبازشریف کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز30 دسمبرسے باقاعدہ شروع ہوگا، 30 دسمبر کولاہورمیں مسلم لیگ ن کا یوم تاسیس منعقد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق یوم تاسیس سے حمزہ شہبازاورپارٹی کی سینئرقیادت خطاب کرے گی، اپوزیشن کی دیگرجماعتوں سے بھی رابطے ہوں گے۔

    اس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کوکمیٹی روم نمبر2 میں اجلاس سے روک دیا تھا جس کے بعد نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس اپوزیشن چیمبرمیں ہوا۔

    نواز شریف کے گارڈز کا کیمرا مین پر تشدد، ایک گارڈ گرفتار، دوسرا فرار


    یاد رہے کہ تین روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس کے بعد کوریج کرنے والے صحافیوں کو نواز شریف کے اسکواڈ نے دھکے دیے اور دو کیمرا مینوں پر تشدد کیا تھا۔

    بعدازاں کیمرا مین کو زخمی کرنے والے نواز شریف کے گارڈ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا، تشدد کرنے والا گارڈ پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی حراست میں تھا۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات

    پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے پرگفتگو کی گئی۔

    عدالتی فیصلہ حق میں آنے پرخاموشی اختیار کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے پرعوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس سے قبل نوازشریف آج گیٹ نمبر پانچ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور راہداری میں بھی وہ شہبازشریف سے سرگوشیوں میں بات کرتے رہے،اس دوران زیادہ تر بات نوازشریف نے کی، شہبازشریف سنتے رہے۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا


    یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

    نوازشریف کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست کی گئی تھی جسے نیب کے اعتراض کے بعد عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

    ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اور جرمانہ


    واضح رہے کہ رواں سال 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال قید وجرمانے کی سزا سنائی تھی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا تھا۔

  • عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں پارٹی کی سینئرقیادت وزیراعظم کے انتخاب کے طریقہ کارسے آگاہ کرے گی۔

    پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظرحکمت عملی اپنائی جائے گی۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے تمام پارٹی اراکین اسمبلی کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    واضح رہے کہ ملک کے 22 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے درمیان مقابلہ ہے۔

    وزیرِ اعظم پاکستان کا انتخاب آج ہوگا

    قومی اسمبلی میں اس بار خفیہ رائے شماری کے بجائے ڈویژن کے ذریعے ووٹ دیے جائیں گے، عمران خان کے حامی ایک لابی جبکہ شہبازشریف کے حامی دوسری لابی میں جائیں گے۔

    وزیراعظم کی نشست کے حصول کے لیے قومی اسمبلی میں کسی بھی امیدوار کو آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 4 کے تحت ایوان کے مجموعی ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس میں‌ چوہا پکڑنے کا معاوضہ 900 روپے

    پارلیمنٹ ہاؤس میں‌ چوہا پکڑنے کا معاوضہ 900 روپے

    اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہے پکڑنے کی مہم کامیابی سے جاری ہے، وزیراعظم نواز شریف کے چیمبر سے بھی ایک چوہا پکڑا گیا ہے، گزشتہ چھ ماہ کے دوران ساڑھے چار سو چوہے پکڑے جا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چوہوں کے لاتعداد بل آباد ہیں، جہاں وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں غذائی اشیاء سمیت تمام مراعات بآسانی دستیاب ہیں۔

    rat

    پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہوں کو پکڑنے والی کمپنی نے گزشتہ روز وزیراعظم کے چیمبر سے بھی ایک چوہا پکڑ لیا، کمپنی کا کہنا ہے دسمبر کے بیس روز میں انہوں نے 24 چوہے پکڑے ہیں۔

    یہ پڑھیں: پشاور کینٹ میں چوہے کے سرکی قیمت300روپےمقرر

    کمپنی کے مطابق چھ ماہ میں 450 چوہے پکڑے جا چکے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کی بہتات کی وجہ چیمبرز کے ساتھ موجود کئی کچن ہیں۔

    یاد رہے کہ ارکان اسمبلی کی شکایت پر پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہوں کو پکڑنے کی مہم چھ ماہ قبل  شروع کی گئی تھی۔ چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس سے جون میں دو سو چھتیس ، جولائی میں بیالیس، اگست اور ستمبر میں اڑسٹھ، اکتوبرمیں تئیس، نومبر میں اٹھائیس اور دسمبر میں چوبیس چوہے پکڑے گئے۔

     کراچی ائیرپورٹ پر چوہوں کا راج، مسافروں کا سامان غیر محفوظ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی چوہے پکڑنے کا معاوضہ نوسو روپے فی چوہا وصول کرتی ہے اور یہ کمپنی چوہوں کی تعداد اورانہیں پکڑنے کے طریقے کا ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔

    بارودی سرنگیں ہٹانے والے ہیرو چوہے

    کمپنی کو پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ ساڑھے چھ لاکھ روپے سالانہ پر دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں اب بھی سو سے زائد چوہے موجود ہیں۔

    بلدیہ عظمیٰ کونسل کا اہم ریکارڈ چوہے کُتر گئے