Tag: پارلیمنٹ ہاؤس

  • اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

    اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں آئی ڈی پیز کے مسائل کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے سوالات کے جوابات جبکہ قومی امور پر بحث کی جائے گی۔

  • تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، چوہدری نثار

    تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکہتے ہیں کہ تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، اگر ریڈزون میں داخل ہوئےتوذمہ دارجلسہ انتظامیہ ہوگی۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے تیس نومبر کےجلسےکےحوالےسےبریفنگ دی۔وزیراعظم نےانتظامات پراطمینان کااظہارکیا، جس کےبعدچوہدری نثارنےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی کوجلسےکےلئےاین اوسی جاری کردیاہے،مرکزی جلسہ گاہ جناح ایونیو اوراسٹیج پریڈایونیومیں ہوگا،کوئی ریڈزون میں داخل ہوا تو ذمہ دارجلسہ انتظامیہ ہوگی۔

    چوہدری نثارنےکہا کہ پُرامن سیاسی جلسےاوراحتجاج پرحکومت کوکوئی اعتراض نہیں، جن نکات پراتفاق ہوااس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ طاہرالقادری سے حکومت کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ نےمزیدکہاکہ جلسہ گاہ کےباہرپولیس، رینجرز ہوگی، اندرکےذمہ دارآرگنائزرہونگے۔ جلسہ گاہ میں بچوں کی سلامتی آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی۔

  • کسی کو بھی اسلام آباد میں یلغار کی اجازت نہی دینگے، چوہدری نثار

    کسی کو بھی اسلام آباد میں یلغار کی اجازت نہی دینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: چوہدری نثار کہتے ہیں کہ تیس نومبر کو اسلام آباد میں کسی کو بھی یلغار کی اجازت نہیں دینگے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چودہ اگست کی طرح تیس نومبر بھی گزر جائے گا حکومت کو خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔

    اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تیس نومبر کو اسلام آباد میں کسی کو یلغار کی اجازت نہیں دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ سے پاکستانی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنیوالے اے ایس پیز نے حصہ لیا جبکہ پولیس اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب کےاختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چودہ اگست کی طرح تیس نومبر بھی گزر جائے گا، حکومت کو خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سرکار ی عمارتوں پر حملہ ہوا تو کارروائی کرینگے۔

  • مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ہےاب کسی نشست کی ضرورت نہیں، شاہ محمود قریشی

    مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ہےاب کسی نشست کی ضرورت نہیں، شاہ محمود قریشی

    کراچی: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ہے اب کسی نشست کی ضرورت نہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب کسی مذاکراتی نشست کی ضرورت نہیں ہے، گیند حکومت کی کورٹ میں ہے۔ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، ہم یہ دیکھیں گے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، عمران خان دھرنے کے بعد کراچی اور سندھ کا تفصیلی دورہ کریں گے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے کراچی آپریشن کی قلعی کھول دی ہے،معاشرے کو تقسیم کرکے بھائی کو بھائی سے لڑایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورہ کراچی کا مقصد مفتی نعیم اور علامہ عباس کمیلی سے تعزیت کرنا ہے۔ سیلاب کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے حکومت کو پیشگی اطلاع دے دی تھی کہ ملک میں مون سون کی تیز بارشوں اور سیلابی صورت حال کا سامنا ہوسکتا ہے مگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس پیشن گوئی کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے بچاﺅ کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پوری قوم کو آگے آنا ہوگا، مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی ٹیم ہم سے مذاکرات کررہی ہے، گزشتہ روز بھی حکومتی ٹیم سے ہمارے مذاکرات ہوئے لیکن مذاکرات کے بعد کیا نتیجہ نکلا یہ قوم نے دیکھ لیا، ہمارے اسلام آباد دھرنے کے ساﺅنڈ سسٹم کے انچارج ڈی جے بٹ سمیت مختلف اضلاع سے ہمارے کاکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت پر بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے آئینی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر ہم قائم ہیں، حکومت کہتی ہے کہ استعفے کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوگی لیکن ہم کہتے ہیںکہ ہمارا مطالبہ جائز ہے۔

  • نقطہِ نظرکی وضاحت کیلئے پارلیمنٹ گئے، شاہ محمود قریشی

    نقطہِ نظرکی وضاحت کیلئے پارلیمنٹ گئے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔

    پی ٹی آئی کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت اورجمہوریت کے استحکام، آئین سے وفاداری اور اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کرنے کیلئے کل پی ٹی آئی نے پارلیمان کےاجلاس میں شرکت کا متفقہ فیصلہ کیا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں ہماری موجودگی ایوان کے تقدس کا اظہار ہے کیوں کہ پی ٹی آئی کےاراکین کی عدم موجودگی کی صورت میں پارلیمنٹ کی ساخت پر سوالیہ نشان رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پر امن اورجمہوری انداز میں احتجاج کا حق استعمال کرتے رہیں گے اور دھرنا بدستور جاری رہے گا۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔

  • آخری دم تک جمہوریت کاساتھ دیں گے، خورشید شاہ

    آخری دم تک جمہوریت کاساتھ دیں گے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قومی اسلمبلی کے قائد ِ حزب ِ اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے۔

    ہفتے کی شام میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ’’کوئی کہتا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے تو کوئی پارلیمنٹ سے عاجز ہے‘‘۔

    قائد ِ حزب ِ اختلاف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی انہوں نے اس عزم کا اظہا ر بھی کیا کہ آخری سانس تک جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑیں گے۔

    انہوں نے ملک کے بیس کروڑ عوام کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ سب دیکھ لیں کہ اس بحران کے دور میں کون کیا کردار ادا کررہا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھ اکہ فوج ایک محب ِ وطن ادارہ ہے جو کہ قوم کے جذبات اور احساسات سے بخوبی واقف ہے۔

    علاوہ ازین خورشید شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور مظاہریں کے درمیان مفاہمت کے لئے بنیادی کردار پارلیمنٹ کا ہی ہونا چاہئیے۔

  • عمران خان انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین بن جائیں،خورشید شاہ

    عمران خان انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین بن جائیں،خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن انتخابات میں دھاندلی ثابت کردے تو وزیر اعظم سے استعفی مانگنا آسان ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سےگفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا مشورہ ہے کے عمران خان انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئر مین بن جائیں ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کے عمران خان اور طاہر القادری کو کوئی باعزت راستہ دے، سیاستدان جب اس حد تک آگے آجائے تو انہیں واپسی کاراستہ درکار ہوتا ہے۔

    سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی آرمی چیف سے ملاقات کوئی حیرت کی بات نہیں ہمیں شک نہیں ہونا چاہئے کہ فوج کوئی کھیل کھیل رہی ہے فوج آئین کے دفاع کے لئے اپنا کردارادا کرہی ہے۔

  • اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جارہی ہے۔ تجزیہ نگاروں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو خطے کے لئے اہم قراردیا ہے۔پی ٹی آئی اورپاکستان عوامی تحریک کے آزادی اورانقلاب مارچ دنیابھر کی توجہ کا مرکزہیں۔بین الاقوامی میڈیادھرنوں اوراحتجاج کی خبروں کو لیڈنگ اسٹوری کے طورپرکورکرہا ہے۔

    امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے عمران خان کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنے کواہم سیاسی موڑ قراردیا۔ واشنگٹن پوسٹ کا تجزیہ ہے کہ پاکستان کی سیاسی ہلچل کے خطے کی صورتحال پرگہرے اثرات پڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عوامی احتجاج نے حکومت کو دفاعی پوزیشن لینے پرمجبورکردیا۔

    ٹیلی گراف کا کہنا ہے پاکستان میں سیاسی بحران گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گارڈین نے کہا ہے کہ دھرنوں نے وزیراعظم نوازشریف کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

  • پی ٹی آئی دھرنا:چاچا کرکٹ اورکارکنان  کا جوش و جذبہ قابل دید

    پی ٹی آئی دھرنا:چاچا کرکٹ اورکارکنان کا جوش و جذبہ قابل دید

    اسلام آباد:  پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سجے پاکستان تحریکِ انصاف کے پنڈال میں کارکنان اور چاچا کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی ہے,نعرے لگاتے رقص کرتے،جشن مناتےتحریکِ انصاف کے کارکنان رات گئے سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تحریکِ انصاف کا دھرنا جاری ہے۔ کارکنان کا جوش وخروش بھی دیدنی ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جشن کا سا سماں نظرآتا ہے۔ کیا مرد کیا خواتین سب کے حوصلے تازہ دم ہیں۔ چہروں پرکئی روز بعد بھی تھکن کے آثارنظرنہیں آتے۔ کوئی پارلیمنٹ کے سامنے پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرارہا ہے۔ تو کسی نے سرپرپارٹی کا پرچم باندھ رکھا ہے۔ تبدیلی کا عزم لئے ان کارکنان کا کہنا ہے کہ تبدیلی آکر رہے گی۔

    کرکٹ کے میدانوں کی رونق چاچا کرکٹ نئے پاکستان کا عزم لئے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہیں۔ کرکٹ کے میدانوں میں تو چاچا کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کپتان کے دھرنے میں بھی چاچا جی کارکنان کے ساتھ خُوب جوش وخروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔۔

  • فوج کوثالثی کیلئےنہیں کہیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    فوج کوثالثی کیلئےنہیں کہیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری کہتے ہیں آئی ایس پی آر کا بیان قابل تحسین ہےتاہم فوج کو ثالثی کیلئےنہیں کہیں گے،عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنے کے بعد اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا انکا کسی عمارت پر قبضے کا ارادہ نہیں, طاہرالقادری نے کہانوازشریف مستعفی ہوں اور گرفتاری دیں اور قومی حکومت قائم کی جائے ۔

    اسلام آباد ڈی چوک پر انقلاب مارچ سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا اب اس ملک میں کرپشن نہیں چلنےدی جائےگی طاہر القادری نے کہا کہ پیمراپاک فوج کےخلاف زہراگلنےوالوں کاتحفظ کرتاہے ,شہبازشریف بڑےبھائی کی رضامندی کےبغیرکوئی کام نہیں کرتے