Tag: پارلیمنٹ ہاوس

  • چوہوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے کئی دفاتر میں اہم فائلیں کتر ڈالیں

    چوہوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے کئی دفاتر میں اہم فائلیں کتر ڈالیں

    اسلام آباد : سینیٹ اور قومی اسمبلی کےکئی دفاترمیں اہم فائلیں چوہوں نے کترڈالیں ، چوہوں کوپکڑنےکیلئےخصوصی بلیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں چوہوں کی بڑھتی تعداد اور شرارتوں نے سب کو حیران پریشان کردیا۔

    چوہے ارکان کیلئے وبال جان بن گئے اور سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں نقصان پہنچارہے ہیں جبکہ چوہوں نے پارلیمنٹ کے کئی دفاتر میں فائلیں بھی کتر دیں۔

    سی ڈی اے نے صورتحال سے نمٹنےکیلئےٹینڈرجاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ چوہوں کوپکڑنےکیلئےخصوصی بلیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور چوہوں کوتلف کرنےکیلئےسالانہ12لاکھ روپےخرچ ہوں گے۔

    ٹینڈر میں کہنا ہے کہ چوہوں کوپکڑنے کے لیےدو ماہر ین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

    ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کے لیے ذمہ داری سی ڈی اے کو دی گئی ہے، پارلیمنٹ میں چوہوں کا مسلہ نیا نہیں برسوں پرانا ہے، مارچ 2018 کو پیش رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں چوہوں کی تعداد پچاس ہزار سے زائد تھی۔

    گیارہ اگست2011 کو اس وقت پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو پارلیمنٹ لاجز میں چوہے نے کاٹ لیا تھا۔

    چوہوں کا یہ مسلہ بین الاقوامی سطح کا ہے، اسپین کی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران چوہے نے انٹری دی ، جس سے ایوان میں ہلچل مچ گئی۔

    برطانوی پارلیمنٹ بھی عرصہ دراز سے چوہوں کے مسلے سے پریشان ہے، اگست دوہزار انیس میں قومی خزانے سے ایک لاکھ گیارہ ہزار برطانوی پاونڈز خرچ کیے گئے لیکن اس کے باوجود پارلیمنٹ سے چوہے ختم نہ ہوسکے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

    پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

    اسلام اباد : پارلیمنٹ ہاؤس میں آج رات کو یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب کے سلسلے میں سیکیورٹی کی ذمہ داری ریاں پاک فوج نے سنبھال لیں ہیں، وزیراعظم ایوان صدر کے احاطے سے چھبیس سال بعد خطاب کریں گے ۔

    یوم آزادی کا زبردست آغاز پالیمنٹ ہاؤس سے ہوگا، جہاں جشن آج منایا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے ۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اراکین پالیمنٹ اورغیر ملکی سیاسی شخصیات آزادی کے جشن میں شرکت کریں گے ۔

    یوم آزادی کی تقریب کیلئے 5 ہزار مہمانوں کو دعوت نامہ جاری کردیئے، کل تک پالیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کی زمہ داریاں پاک فوج کے ہاتھوں میں رہیں گی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاوس کے تمام پاسز منسوخ کر دیئے گئے اور اسٹاف کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

    تقریب میں رات بارہ بجے پرچم کشائی کے بعد افواج پاکستان کی پریڈ ہوگی ۔ مارچ پاسٹ اور فلائی پاسٹ بھی کیا جائے گا،ایوان صدر کےاحاطے سے چھبیس سال بعد وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔

    اس سے قبل سابق صدر ضیاء الحق نے خطاب کیا تھا۔