Tag: پارلیمنٹ

  • بھارت باز نہ آیا تو زبان کھینچ کے نکالنا بھی جانتے ہیں، شیخ رشید

    بھارت باز نہ آیا تو زبان کھینچ کے نکالنا بھی جانتے ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد :  پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دشمن اپنے زبان اور بیان سمبھال کررکھے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دشمن اپنے بیان اور زبان سمبھال کے رکھے ۔

    شیخ رشید احمد بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے ہم ہاتھ توڑنا بھی جانتے ہیں اور زبان کھینچ کے نکالنا بھی جانتے ہیں۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیح رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھارت کو منہ توڑ جواب دیں، اگر بھارت نے جارحیت بند نہ کی تو نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ چڑیا چہکیں گی۔

  • اسپیکرایازصادق کے رویّے پرشیخ رشید دلبرداشتہ ہوگئے

    اسپیکرایازصادق کے رویّے پرشیخ رشید دلبرداشتہ ہوگئے

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی  کے رویے پر شاکی نظر آئے۔ یمنی بحران پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اک بار پھر شیخ رشید کے ساتھ ہاتھ  ہوگیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق سے اپنا موقف بیان کرنے کی اجازت چاہی تو اسپیکر نے اجازت نہ دی جس پر شیخ رشید اجلاس سے اُٹھ کر باہر چلے آئے اورشیخ صاحب نے پارلیمنٹ کے باہر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

    انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے ایک بار پھر ان کی حق تلفی کی ہے، ایوان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہا تو اسپیکر نے انہیں روک دیا کہاکہ آپ کو کیسے باری دوں۔

    پہلے ہی ایک ایک جماعت کے پانچ پانچ ارکان ہیں۔ آپ کل بات کر لیجئے گا،اسپیکر نے شیخ رشید کو اگلے روز کاوقت دے دیا۔

    شیخ رشید  نے الزام لگایا کہ اسپیکر کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چوتھے روز بھی شیخ صاحب کو موقع ملتا ہے کہ نہیں۔

  • یمن صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

    یمن صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں کل گیارہ بجے اسلام آباد میں ہوگا۔مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا

    وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے دورہ سعودی عرب کے متعلق پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے متعلق پالیسی واضح کرنے کے لئے پارلیمنٹ سے رہنمائی لی جائے گی ۔

    ایوان میں یمن کی صورت حال پر قرارداد منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر حکومت آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گی ۔

    کل کے روز ہی شام کے وقت سینٹ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ۔سینٹ کے کل کے اجلاس کی صدارت رضا ربانی کریں گے اور معمول کی کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

  • تیونس: پارلیمنٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 19سیاح ہلاک

    تیونس: پارلیمنٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 19سیاح ہلاک

    تیونس: شدت پسندوں نے پارلیمنٹ پرحملہ کرکے انیس سیاحوں کو ہلاک کردیا ، فوج کی جوابی کارروائی میں دوشدت پسند مارے گئے، وزیراعظم حبیب اسد نے حملے کوملکی معیشت پرحملہ قرار دے دیا۔

    تیونس کی پارلیمنٹ سے ملحقہ قومی عجائب گھرمیں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدت پسند فوجی یونیفارم میں ملبوس تھے۔

    انہوں نے قومی عجائب گھر میں داخل ہوکر سیاحوں کو یرغمال بنالیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوج نے عجائب گھر کو گھیرے میں لے لیا۔۔ جس پرشدت پسندوں نے یرغمالیوں پر فائرنگ شروع کردی۔

    وزیراعظم حبیب اسد شدت پسندوں کے حملے کوملکی معیشت پرحملہ قرار دیا۔۔ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے حملے میں انیس غیرملکی سیاح مارے گئے ۔ان کا تعلق اٹلی ،اسپین ،جرمنی اور پولینڈ سے تھا، وزیراعظم نے کہا کہ فوج کی جوابی کارروائی میں دوشت پسند ہلاک اور تین کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

  • ترکی کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، 5 ارکان زخمی

    ترکی کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، 5 ارکان زخمی

    انقرہ: ترکی کی پارلیمنٹ اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب سیکورٹی بل پربحث کرتے ہوئےارکان ایک دوسرے سے گھتم گھتاہوگئے، ہاتھا پائی میں پانچ ارکان زخمی بھی ہوئے۔

    ترک پارلیمنٹ میں کرسیاں چل گئیں۔ سیکورٹی بل پربحث کرتے کرتے ارکان جذباتی ہوگئے اورکرڈالی ایک دوسرے کی تواضح وہ بھی لاتوں، گھونسوں اورمکوں سے۔ ہرکوئی اپنے مخالف کوزیرکرنے کی تابڑتوڑ کوشش میں مصروف نظرآیا۔

    ایک رکن نے تواپنے مخالف کو کرسی مارنے کی کوشش بھی کی جوکامیاب نہ ہوسکی، ہنگامہ آرائی سےپارلیمنٹ مچھلی بازار کامنظر پیش کرنےلگا۔

    جہاں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی اوراسپیکر بھی بے بسی کی تصویربنے بیٹھے رہے، ہنگامہ آرائی اور دھکم پیل نے پانچ اراکین کو اسپتال پہنچا دیا ۔

  • گورنرکے پی کے کا انتخاب پارلیمنٹ سے کرانے کا مطالبہ

    گورنرکے پی کے کا انتخاب پارلیمنٹ سے کرانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے ووٹ سے خیبر پختونخوا کے گورنر کے انتخاب کا مطالبہ کردیا۔

    فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق تحفظات پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

    پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاٹا کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر الحاج شادی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کی معیشت پر انتظامیہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔

    قبائلی رہنما شادی گل آفریدی کا مطالبہ تھاکہ ارکان پارلیمنٹ کے ووٹ سےخیبر پختونخوا کے گورنر کا انتخاب کیا جائے, جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے حقوق کے لیے جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

    فاٹا کے ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ گورنر سے متعلق تحفظات دور نہ ہوئے تو اسپیکر ڈیسک کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اس موقع پر فاٹا سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

  • سندھ حکومت آنکھیں بند کئے بیٹھی ہے، عبدالرشید گوڈیل

    سندھ حکومت آنکھیں بند کئے بیٹھی ہے، عبدالرشید گوڈیل

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ گذشتہ روز تین کارکن قتل کردیئے گئے، لیکن سندھ حکومت اور پولیس کی آنکھ نہیں کھل رہی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے تین کارکنان قتل کر دئیے گئے۔ مقتول کارکنوں کی لاشیں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر لے جا کر احتجاج بھی کیا لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کی لاشیں گرائے جانے کا سلسلہ اب بھی جاری   ہے، لیکن سندھ حکومت اور پولیس کی آنکھ نہیں کھل رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا، پولیس کے مطابق کراچی میں رضویہ تھانے کی حدود نیو گولیمار میں تقویٰ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد اشرف اور عبدالرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔

    ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اشرف خان جاں بحق ہوگیا، مقتول ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کے جوائنٹ انچارج تھے۔

  • رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی دوبارہ ایم کیوایم میں شامل

    رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی دوبارہ ایم کیوایم میں شامل

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کی رہنماء ارم عظیم فاروقی نے الطاف حسین کی ہدایت پر دوبارہ پارٹی کے لئے کام شروع کردیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کی رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے بتایاکہ پارٹی میں کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے وہ ایم کیوایم چھوڑ کر امریکہ چلی گئی تھیں جہاں سے اُنہوں نے پارٹی کے قائد الطاف حسین کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ارم فاروقی نے بتایاکہ الطاف حسین کی بہت عزت کرتی ہوں، اُنہوں نے مفاد پرست ٹولوں کوختم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ پاکستان واپس آگئیں اور دوبارہ کام شروع کردیا۔

  • اراکینِ اسمبلی،اثاثوں کی گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

    اراکینِ اسمبلی،اثاثوں کی گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کی طرف سے اثاثوں کی گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، ایک ہزار ایک سو ستر اراکین میں سے صرف تین سو پانچ اراکین نے اثاثے جمع کرائے ہیں۔

    منتخب ارکان اسمبلی کی جانب سے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک تین سو پانچ ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کروا دیئےہیں، گوشوارے جمع کرانے والوں میں فاروق ایچ نائیک،  اعتزازاحسن،  سکندر بوسن، شاہی سید شامل ہیں۔

    وزیرِاعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، پیپلزپارٹی رہنماء مخدوم امین فہیم، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان، وزیرِاعلی پنجاب شہبازشریف سمیت متعدد اہم اراکین کے گوشوارے ابھی تک جمع نہیں ہوئے ہیں ۔

    گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کے نام پندرہ اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے، پندرہ اکتوبرکے بعد اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روکا جا سکتا ہے۔

    قومی اسمبلی کے ایک سوچالیس، سینٹ کے پچپن، پنجاب اسمبلی کے تریسٹھ، سندھ اسمبلی کے ترپن، خیبرپختونخوا کے چونتیس جبکہ بلوچستان اسمبلی کے پندرہ اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائیں ہیں۔

  • فیصلوں کا اختیارصرف پارلیمنٹ کو ہے،خورشید شاہ

    فیصلوں کا اختیارصرف پارلیمنٹ کو ہے،خورشید شاہ

    اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تمام فیصلوں کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے، دھرنے کو بنیاد بنا کر وزیراعظم کونہیں ہٹایاجاسکتا،آزادی اورانقلاب والےعوام کو ورغلا نہیں سکتے ۔

    سیاستدانوں نے ہی صحیح معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے سردارایازصادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سید خورشیدشاہ نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی تاریخ کا طویل ترین مشترکہ اجلاس ہے، جس مثبت نتائج نکلے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ تمام خرابیوں کا ذمہ دارسیاست دانوں کوقرارجاتا ہےاورنوجوان نسل کے ذہنوں میں بھی یہ بات بٹھائی جاتی ہےکہ برائی کی جڑسیاست دان ہیں۔

    انہوں نےیہ بھی کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ چھپن سال کی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، اورجن لوگوں نے ملک کو اس حال تک پہنچایا ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا۔