Tag: پارلیمنٹ
-
احتجاج روکنے کیلئے یوکرائن کی پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا
یوکرائن میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے یوکرائن کی پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس قانون کے تحت بیرون ملک سے مالی مدد حاصل کرنے والی غیر سرکاری تظیمیں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی، قانون پر عمل نہ کرنے پر انہیں غیر ملکی ایجنٹ بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔
اس قانون کی منظوری پر اپوزیشن نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا، اس قانون کی منظوری کے لئے ابھی صدر کے دستخط باقی ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرائن کی پارلیمنٹ نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں گرفتار ہونے والے مظاہرین کی سزا معاف کرنے پراتفاق کیا تھا۔
-
موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، طاہر القادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس کے تقریباً پچاس فیصد ارکان نے ٹیکس نہیں دیا ہے۔
طاہر القادری کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لاہور میں انتیس دسمبر کو کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ریلی گیارہ مئی کو ہونیوالے دھونس دھاندلی پر مبنی انتخابات کے خلاف ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے مطابق ٹیکس نہ دینے والے نااہل ہیں، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس کے پاس عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی ادارے کا سربراہ کوئی قدم اٹھانا چاہتا ہے تو اسے راتوں رات برطرف کردیا جاتا ہے، طاہر القادری کا کہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے ذاتی ملازمین کو مختلف اداروں کا سربراہ بنادیا ہے تاکہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکے۔
-
آسٹریلیا: سڈنی میں بم کی اطلاع،پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت خالی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بم کی اطلاع کے بعد پارلیمنٹ آنے جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوساؤتھ ویلزمیں بم کی اطلاع پر پارلیمنٹ کو بند کرکے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق سرچ آپریشن کے باعث پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت خالی کرالی گئی اور لوگوں کو کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے روک دیا گیا ہے۔
آخری اطلاعات آنے تک پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بم کی تلاش میں مصروف تھے۔
-
کیف:حکومت مخالف مظاہرے جاری، گرفتار مظاہرین کی رہائی کا امکان
یوکرائن میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یوکرائن کی پارلیمنٹ نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار مظاہرین کی سزا معاف کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
مظاہرین نے یورپی یونین سے آزاد تجارتی معاہدہ نہ کرنے بعد حکومت کے خلاف مظاہرے کا آغاز کیا اورمظاہرین صدر وکٹر یانوکووچ کے استعفی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
حکومت نے نومبر کے آخر میں حکومت مخالف مظاہرین کی بڑی تعداد کو گرفتار کیا، جس پر بین الاقوامی رہنماؤں نے حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے تمام مسئلے بات چیت کے زریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔
یوکرائنی پارلیمنٹ نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد گرفتار مظاہرین کی سزا معاف کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ گرفتار کئے گئے مظاہرین کی رہائی کب تک عمل میں آئے گی۔