Tag: پارٹی ترجمانوں کااجلاس

  • پارٹی ترجمانوں کااجلاس، وزیراعظم  سیاسی صورت حال پر اہم گائیڈ لائنز دیں گے

    پارٹی ترجمانوں کااجلاس، وزیراعظم سیاسی صورت حال پر اہم گائیڈ لائنز دیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس آج شام ہوگا ، جس میں وزیراعظم ترجمانوں کو سیاسی صورت حال پر اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کااہم اجلاس طلب کر لیا ، پارٹی ترجمانوں کااجلاس شام5 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگا، جس میں وزیراعظم اہم ملکی و قومی امور پر مشاورت کریں گے اور شوگربحران سےمتعلق گزشتہ روز کےفیصلوں پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

    وزیراعظم بجٹ تجاویز سے متعلق بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے ، فیصلوں کی روشنی میں حکومتی بیانیہ اور حکمت عملی طے کی جائے۔

    اجلاس میں وزیراعظم تازہ سیاسی صورت حال پر ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ڈیولپمنٹ فریم ورک،مائیکر و اکنامک اعشاریوں کی منظوری دی جائے گی۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم نے شوگر انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے کی سفارشات کی منظوری دی تھی اور چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ سفارشات کے مطابق کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےپارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا ، جس میں تحریک عدم اعتمادکی ناکامی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم دورہ امریکا سے متعلق بھی ترجمانوں کو آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس شام 5 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتمادکی ناکامی کےبعدکی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا اور وزیر اعظم دورہ امریکاسےمتعلق بھی ترجمانوں کو آگاہ کریں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم آئندہ کیلئے پارٹی بیانیہ سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا ، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی تھی۔

    اجلاس میں دورہ امریکا کے نتائج کاجائزہ لیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کے لئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دیا تھا ۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے خطےمیں قیام امن کیلئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دےدیا

    اجلاس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی صدر کی تجاویز پرگفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں خطے میں قیام امن ہو، امریکی صدر متفق ہیں پاک امریکا مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں، مضبوط تعلقات پرعلاقائی امن و استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے امریکا کے تین روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اسپیکر کانگریس کے علاوہ اعلی حکام اور پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

    وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا جس کو سب نے سراہا، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کےموقف کوتسلیم کیا اور ثالثی کی پیشکش کی جبکہ افغان مسئلہ کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کے وزیراعظم کے موقف کی عالمی سطح پرتائید کی گئی۔

    پہلی بار پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک پیج پرہونے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پیغام گیا۔