Tag: پارٹی رکنیت ختم

  • شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے رکن ہیں یا نہیں ؟ معمہ بن گیا

    شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے رکن ہیں یا نہیں ؟ معمہ بن گیا

    اسلام آباد : شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ معمہ بن گیا اور پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے رکن ہے یا نہیں ؟ معمہ بن گیا ، پی ٹی آئی کورکمیٹی نے شیر افضل کی پارٹی رکنیت ختم کردی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنےکا بھی مطالبہ کیا گیا۔

    کورکمیٹی ارکان نے دعوی کیا کہ شیرافضل کی بنیادی رکنیت ختم کرنےکی منظوری بانی پی ٹی آئی نےدی تھی۔

    بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے شیرافضل کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز سےگفتگو میں کہا کہ بطورپارٹی چیئرمین ایسےکسی اقدام کی منظوری نہیں دوں گا، اگرکسی نے ذاتی حیثیت میں فیصلہ کیاہےتوبھی منظورنہیں۔

    تاہم کورکمیٹی کےارکان نےنوٹی فکیشن درست قرار دیتےہوئے بتایاکہ پارٹی رکنیت ختم کرنےکااعلامیہ فردوس شمیم نقوی کےدستخط سےجاری ہوا۔

    شیرافضل  نے بھی ردعمل میں کہا پارٹی فیصلےکااحترام کرتاہوں افسوس رہےگا مجھےباضابطہ سنے بغیریکطرفہ فیصلہ کیاگیا بانی پی ٹی آئی کاسپاہی تھا،ہوں اوررہوںگا۔

  • پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم، نوٹیفکیشن جاری

    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت کے سرگرم رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت ختم کر دی جو 8 فروری کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں شیر افضل مروت سے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے،
    شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری بانی پی ٹی آئی نے دی ہے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل

    واضح رہے کہ اس سے قبل 12 جولائی کو اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

    بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا تھا جس کے بعد پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

  • عمران خان نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی

    عمران خان نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی

    اسلام آباد : چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

    شوکاز نوٹس کامقررہ وقت میں جواب نہ دینے پر فیصل واوڈا کی رکنیت ختم کی گئی۔

    تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر26اکتوبر کونوٹس جاری کیاگیا تاہم فیصل واوڈا نے شوکاز نوٹس کا مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پرانھیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

    نوٹس میں ان کو دو روز میں اپنی حالیہ پریس کانفرنس کے حوالے سے جواب جمع کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

    اظہار وجوہ نوٹس کے متن میں لکھا گیا تھا کہ آپ کی پارٹی رکنیت کیوں نہ منسوخ کردی جائے۔