اسلام آباد : شیر افضل مروت کی تحریک انصاف کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ان کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی سے پہلے ہی نکال دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کی لندن میں کی گئی متنازع گفتگو کا نوٹس لے لیا ، جس کے بعد وہ کسی فورم پرپارٹی کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل کی جانب سے شوکاز نوٹس کاجواب بھی غیرتسلی بخش قراردیا گیا، ان کوپی ٹی آئی کی کورکمیٹی سے پہلےہی نکال دیا گیا تھا۔
یاد رہے تحریک انصاف نے رہنما کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور نوٹس میں ان سے 3 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی تھی
شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے واضح احکامات ہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں۔