Tag: پارٹی رہنما

  • پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس سے قبل پارٹی رہنما ایک دوسرے پر پھٹ پڑے، کس نے کس پر کیا الزام لگایا؟

    پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس سے قبل پارٹی رہنما ایک دوسرے پر پھٹ پڑے، کس نے کس پر کیا الزام لگایا؟

    پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے قبل پارٹی رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور لفظی گولہ باری کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین گوہر علی کی زیر صدارت منعقد ہورہا ہے، جس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ ارکان شریک ہیں۔ اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم بھی شریک ہیںاجلاس کا مقصد سیاسی صورتحال اور مخصوص نشستوں سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔

    تاہم پارلیمانی پارٹی کا اجلاس باقاعدہ شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور لفظی گولہ باری کی۔

    رکن قومی اسمبلی جنید اکبر ترجمان خیبر پختونخوا حکومت پر پھٹ پڑے اور ان کے گزشتہ روز کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف کو میری جگہ کے پی کا صوبائی صدر بنانا چاہیے، تاکہ ایک ہی ادارہ پارٹی بھی سنبھالے اور صوبہ بھی۔

    اس موقع پر جنید اکبر نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے یہ بھی نشاندہی کی کہ پارٹی کے اندر کوئی ایسا فورم نہیں جہاں پارٹی کے معاملات اندر ہی حل کر لیے جائیں، اسی لیے باہر میڈیا میں آکر بات کرنی پڑتی ہے۔

    پی ٹی آئی کے پی کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ صوبے کے حوالے سے ان کے پاس اختیار ہیں اور وہ ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔فنڈز بند کرسکتے ہیں لیکن ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا دفاع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پی کے صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنید اکبر اگر ذمہ داری نہیں سنبھال سکتے تو عہدے سے علیحدہ ہو جائیں، یا صاف صاف بتا دیں۔

  • وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں بجٹ سمیت سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج سہہ پہر ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجٹ سمیت سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں ترجمانوں کو بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن بیانیے کی جوابی حکمت عملی بھی ترتیب دی جائے گی جبکہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی مشاورت اور غور کیا جائے گا۔

  • نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے

    نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے

    لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت نواز شریف کے اہل خانہ اور پارٹی رہنما ان سے ملاقات کریں گے۔

    جیل انتظامیہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقاتیں صبح 9 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گی۔

    نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے رواں ماہ 16 مئی کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جس میں نوازشریف نے ن لیگ کو حکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دی تھی۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزید خاموش نہیں رہے گی، حکومت نےعوام کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ کسی صورت قبول نہیں، اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کا پڑھ کر پریشان ہوں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ کے مرکزی اورصوبائی عہدیداران مہنگائی پرعوام کی آوازبنیں، ایمنسٹی اسکیم کوبرا بھلا کہنے والا کس منہ سے اپنی اسکیم لارہا ہے، اس حکومت کی عوام کوریلیف دینے کی نیت ہی نہیں۔

  • نوازشریف آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

    نوازشریف آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت نواز شریف کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں ان سے ملاقات کریں گے۔

    جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل افراد ہی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا وقت دوپہر 2 بجے تک ہے اور اس دوران ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعطم نوازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ ہوا تھا، ان کی ایکو کارڈیو گرافی اور ای سی جی کی گئی تھی۔

    العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کو سات سال قید کی سزا

    یاد رہے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، انہیں ان کی درخواست پر اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں اہل ِ خانہ سےملاقات اور گھر کے کھانے کی سہولت میسر ہے۔

  • عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری پر مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری اور نوازشریف کی بطور پارٹی صدر واپسی پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے مشاورت ہوگی، قانونی ماہرین معاملے پرعمران خان کو بریفنگ بھی دیں گے جس کے بعد بل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں موجودہ سیاسی ماحول میں پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی طےکی جائے گی۔


    نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کی راہ میں‌ حائل آخری رکاوٹ بھی دور


    یاد رہے کہ گزشتہ روز نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوبارہ پارٹی سربراہ بنانے کے لیے پیش کردہ انتخابات بل 2017ء اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود قومی اسمبلی سے بھی منظور کرلیا گیا تھا۔


    نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب


    واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نا اہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔