Tag: پارٹی رہنماؤں کا اجلاس

  • عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب  کرلیا

    عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں موجودہ صورتحال ،سپریم کورٹ میں سماعت پر مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس عدالتی کارروائی کے بعد بنی گالہ میں ہوگا۔

    اجلاس میں موجودہ صورتحال ،سپریم کورٹ میں سماعت پر مشاورت ہوگی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

    پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں قانونی اور آئینی ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف سماعت جاری ہے، چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کا کہنا ہے کہ فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ تاخیری حربےکےعلاوہ کچھ بھی نہیں، ہم گورننس اور بحران کے حل کیلئے جلدی کیس نمٹانا چاہتے ہیں۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ کی سپریم کورٹ کے خلاف جارحانہ بیان بازی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن کو یہ خرید نہیں سکتے ہیں انہیں یہ ختم کردیتے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے اس ٹوئٹ میں 1997 میں ن لیگ کے سپریم کورٹ پر حملے کی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو شریف مافیا کی اصلیت ہے۔

  • خواہش ہے اسد عمر دوبارہ کابینہ میں آئیں: وزیر اعظم

    خواہش ہے اسد عمر دوبارہ کابینہ میں آئیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اچھے آدمی ہیں، ہماری خواہش ہے وہ دوبارہ کابینہ میں آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر دوبارہ کابینہ میں آنا چاہیں تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔

    وزیر اعظم نے کابینہ میں رد و بدل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے اسد عمر کو اچھے الفاظ میں یاد کیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ’اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں آنے کے لیے کہیں گے، اسد عمر واپس آئیں تو کابینہ کو فائدہ ہوگا۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  حکومتی ٹیم میں اہلیت ہی نہیں، پیپلز پارٹی کے مسترد شخص کو لگایا گیا: بلاول بھٹو

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں کوئی مستقل طور پر نہیں آیا، عوام اور ملک کی خدمت کرنے والا رہے گا، باقی گھر جائیں گے، وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر بھی نظر ہے، روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی مانیٹر ہو رہی ہے۔

    ذرایع کے مطابق عمران خان نے رہنماؤں سے کہا کہ وہ عوام کے لیے دل میں رحم پیدا کریں، حکومت میں آنے کا مقصد عوامی فلاح کے منشور پر عمل درآمد ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، ایک بار معیشت مستحکم ہوئی تو آسانی سے ٹیک آف کر جائیں گے۔

    انھوں نے پارٹی ترجمانوں کو حکومتی مؤقف جارحانہ انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ٹاک شوز میں مکمل معلومات اور تیاری کے ساتھ جائیں اور اپوزیشن کے پراپیگنڈے کے بر عکس عوام کو اصل حقائق سے آگاہ رکھیں۔

  • عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل شام کو بنی گالہ میں طلب کرلیا

    عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل شام کو بنی گالہ میں طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کل شام چار بجے بنی گالہ میں ہوگا، حکومت پرتنقید سے متعلق جوابی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ صورتحال اور پارٹی معاملات کے پیش نظر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    عمران خان نے یہ اجلاس کل شام چار بجے بنی گالہ میں طلب کیا ہے، جس میں حکومت پرتنقید سے متعلق جوابی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ موجودہ حالات میں بہتری کے حوالے سے مشاورت اور میڈیا سے متعلق حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارتوں کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوگی، وفاقی کابینہ میں تبدیلی اور اسد عمر کے استعفے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم حکومت پرتنقید سے متعلق جوابی حکمت عملی دیں گے، سوشل میڈیا پربھی اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔