Tag: پارٹی صدارت

  • وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے  استعفیٰ دے دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد ن لیگ جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دےدیا ، شہبازشریف نےپارٹی صدارت سےاپنا استعفیٰ پارٹی قائدنوازشریف کو بھجوایا۔

    شہباز شریف نے2روزقبل پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کیلئےمشاورت شروع کی تھی۔

    ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو طلب کیا جا چکا ہے ، ن لیگ جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کوپارٹی صدرمنتخب کرے گی۔

    یاد رہے سینئر رہنماؤں نے میاں صاحب کو پارٹی صدارت سنبھالنے کا مشورہ دیا تھا۔

    پارٹی کو ازسرنو متحرک کرنے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں سینئر رہنماؤں کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ حکومتی اورپارٹی عہدوں کو الگ کیا جائے، اس حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماعرفان صدیقی نے اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

    عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ امکان ہے قائد مسلم لیگ(ن) کی پارٹی صدارت سنبھالیں گے، ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔

    ن لیگ کے معتبر ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگی قائد کو دوبارہ پارٹی کا صدر بننے کا مشورہ دیا گیا ہے، وہ جلد پارٹی عیدیداروں سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔

  • سردار یعقوب ناصرقائم مقام صدررہیں گے، اجلاس میں فیصلہ

    سردار یعقوب ناصرقائم مقام صدررہیں گے، اجلاس میں فیصلہ

    اسلام آباد : پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں بیٹھک لگالی، اجلاس میں پارٹی کے مستقبل سے متعلق فیصلے کیا گیا کہ سردار یعقوب ناصر قائم مقام صدر رہیں گے جبکہ رہنماؤں نے شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت عظمی کے بعد پارٹی صدارت سے بھی نااہلی کے بعد صورتحال پر نوازشریف کے زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیس کے عدالتی فیصلے، پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سردار یعقوب ناصر قائم مقام صدر رہیں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے شہبازشریف کوپارٹی صدربنانے کی تجویز دی۔

    ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سی ای سی اجلاس میں آئندہ سے متعلق حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نےدورہ لندن ملتوی کر دیا۔


    مزید پڑھیں: مجھے تو نااہل قرار دیاگیابتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا،نواز شریف


    اس سے قبل نوازشریف پنجاب ہاؤس کی بالائی منزل پر پہنچے تو لیگی کارکنان اوررہنماؤں نے نوازشریف کے حق میں اور عدلیہ مخالف نعرے لگائے۔

    نوازشریف ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون سےانحراف کرکےمجھے نااہل کیا گیا، نوازشریف گھبرانے والا نہیں، 20 کروڑ عوام نے نہ 28جوالائی کافیصلہ مانا نہ مانے گی ، اقامے پر پتہ نہیں مجھے کتنی بار نااہل کریں گے، مجھے تو نااہل قرار دیا گیا بتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا۔


    مزید پڑھیں : انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کیلئے نااہل قرار


    یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 کا فیصلہ سنایا گیا، جس کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نااہل قرار پائے اور 28 جولائی کے بعد ان کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔