Tag: پارٹی عہدے

  • چیئرمین پی ٹی آئی  پارٹی عہدے پر رہیں گے یا نہیں ؟ اہم کیس کی سماعت آج ہوگی

    چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی عہدے پر رہیں گے یا نہیں ؟ اہم کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سےمتعلق کیس کی سماعت آج کرے گا، خالد محمود نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کوپارٹی صدارت سے ہٹانے سےمتعلق کیس پر سماعت آج ہوگی۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس پر سماعت کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا جواب جمع کرائیں گے۔

    خالد محمود نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کوتوشہ خانہ کیس میں سزاہوچکی ہے۔

    یاد رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات 20دن میں دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر کارروائی ہو گی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات شفاف کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

  • عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

    عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدبلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 12 اپریل کوسماعت کرے گا۔

    عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے کارروائی کررہاہے، عدالت الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قراردے۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔

    عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ اس درخواست میں کٸی اہم قانونی نکات ہیں، دیگر اہم معاملات کی طرح اس پر بھی فل بنچ تشکیل دیا جانا چائیے۔