Tag: پارٹی قیادت

  • اپوزیشن سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیر اعظم نے پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

    اپوزیشن سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیر اعظم نے پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: اپوزیشن سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں قیادت سے مشاورت کی جائے گی جبکہ اداروں کا دفاع کرنے کے لیے اہم ٹاسک بھی سونپا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اداروں پر بڑھتی تنقید اور اپوزیشن کی تحریک کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن کی تنقید کا بھرپور جواب دینے کے لیے ترجمانوں کو میدان میں اتارا جائے گا۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس کل شام 4 بجے وزیر اعظم آفس میں بلایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت اور ترجمانوں کے اجلاس میں سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی، مریم نواز کے جلسوں کے اعلان کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں حکومتی مؤقف پر بریفنگ دیں گے، اپوزیشن کی تنقید کے بعد اداروں کا دفاع کرنے کے لیے اہم ٹاسک سونپا جائے گا۔

    اجلاس میں ملکی سیاسی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

  • پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالےگا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے‘ پرویزرشید

    پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالےگا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے‘ پرویزرشید

    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں پورے ملک نے دیکھ لیا عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرولڈ انجینئرڈ ڈیموکریسی قبول نہیں کی جائے گی۔

    پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ہیں، چند ماہ میں پورے ملک نے دیکھ لیاعوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

    سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ فیصلوں پرعمل کرتے ہیں تسلیم کرنا نہ کرنا ہماراحق ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالے گا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے۔


    انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • استعفےمنظورکرنے ہیں توکرلیں،الیکشن لڑکرپھرآجائیں گے، عمران خان

    استعفےمنظورکرنے ہیں توکرلیں،الیکشن لڑکرپھرآجائیں گے، عمران خان

    لاہور: عمران خان نے کہا ہے جو تحریک انصاف کو نشستوں سےمحروم کرنا چاہتا ہےکرلے،پھر الیکشن جیتیں گے پھر اسمبلیوں میں آئیں گے،دھرنے کے دوران غیر آئینی تبدیلی لاسکتے تھےلیکن نہیں لائے۔

    لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات اور پریس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کا فیصلہ تحرک انصاف کی جیت ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران تبدیلی لائی جا سکتی تھی لیکن یہ غیر آئینی ہوتا ، طے کیا تھا ککہ غیر آئینی اقدام نہیں کرنا ۔

    عمران خان نے مطالبہ کیا کہ جنرل پاشا کے خلاف الزمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، عمران خان نےکہا کہ عدلاتی کمیشن کی رپورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دو ہزرا تیرہ کے انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔

    عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ نے حکومت کو چیلنج دیا کہ وہ یہ بات ثابت کردے کے عمران خان نے دھرنے کیلئے کسی سے ایک روپیہ بھی لیا ہے تو سیاست ہی چھوڑ دیں گے ۔

  • عمران خان نے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    عمران خان نے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر کی پارٹی قیادت کا اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، اس اہم اجلاس کی صدارت وہ خود کریں گے۔

    اجلاس میں نیشنل ایڈوائزری کونسل کے ارکان کو بھی مدعوکیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کی ملک بھر کی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کو اتوار کے روز اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔

    اجلاس میں عمران خان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پیدا ہوانے والی صورت حال اور پارٹی کو درپیش تنقید جیسے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

    اجلاس میں پارٹی کو بلدیاتی انتخابات سے قبل متحرک کرنے کی مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائئے گا۔