Tag: پارٹی کا مشاورتی اجلاس

  • وزیراعظم   نے سیاسی صورتحال پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے سیاسی صورتحال پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، جس میں مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پرمشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی صورتحال پر پارٹی کامشاورتی اجلاس طلب کرلیا ، ن لیگ کا مشاورتی اجلاس کچھ ہی دیر میں وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا اور مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت سمیت عوامی رابطہ مہم ،آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پرمشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔