Tag: پارکنگ ایریا

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

    کراچی: نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، پارکنگ ایریا میں بجلی کا پول اچانک مسافر وین پر گر پڑا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں بجلی کا پول اچانک مسافر وین پر جا گرا، جس سے مسافر وین میں سوار ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے کے وقت پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کی آمد و رفت جاری تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر مرمتی کام اچانک شروع کر دیا تھا، ذرایع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بہ جائے ڈرائیور پر دباوٴ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایئرپورٹس پر جدید سیلف چیک ان سسٹم نصب

    یاد رہے کہ کراچی میں اگست میں بارشیں شروع ہوئی تھیں تو کراچی ایئر پورٹ کی عمارت کی چھت بھی ٹپکنے لگی تھی، جس سے جناح ٹرمینل کی بین الاقوامی لاؤنج میں پانی جمع ہونے لگا تھا، جس کے لیے انتظامیہ نے بالٹی رکھ دی تھی۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بڑے ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے جدید سسٹم متعارف کراتے ہوئے خود کار چیک اِن مشینیں نصب کر دی ہیں، جس کے بعد اب مسافر اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بورڈنگ پاس حاصل کر سکیں گے۔

  • پشاور: عالمی طرز کا باچا خان ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم رہ گیا

    پشاور: عالمی طرز کا باچا خان ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم رہ گیا

    پشاور: ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے بنے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر کے سلسلے میں ناقص منصوبہ بندی کا معاملہ سامنے آ گیا، ایئر پورٹ پر پارکنگ ایریا ہی نہیں بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ساڑھے 3 ارب سے بنے باچا خان ایئر پورٹ پر ناقص پلاننگ کے باعث پارکنگ ایریا ہی نہیں بنایا گیا، عالمی طرز کا ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم ہے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر گزشتہ دور حکومت میں کام شروع کیا گیا تھا، منصوبے پر ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔

    پشاور باچا خان ایئر پورٹ پر پارکنگ کی سہولت نہ ہونے سے مسافروں اور ساتھ آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری طرف پارکنگ کے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج مسافروں کے لیے کھولا گیا، بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کا سی اے اے، ایف آئی اے، اے ایس ایف کے افسران نے استقبال کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج مسافروں کیلئے کھول دیا گیا

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر پورٹ کے ارائیول لاؤنج کو دور جدید کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، بین الاقوامی آمد لاؤنج پر دو بورڈنگ برجز بھی نصب کیے گئے، مسافروں کی سہولت کے لیے دو خود کار زینے اور تین لفٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔

    سی اے اے نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

    ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم دوسری جانب بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اور رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر سہولیات تو موجود ہیں تاہم گاڑیوں کی پارکنگ کا مسٔلہ تا حال حل نا ہو سکا۔

  • پارکنگ ایریا میں اپنے لئے خود جگہ تلاش کرنے والی کار تیار

    پارکنگ ایریا میں اپنے لئے خود جگہ تلاش کرنے والی کار تیار

    سویڈش کمپنی نے پارکنگ ایریا میں اپنے لئے خود جگہ تلاش کرنے والی کار تیار کرلی  ہے، روبوٹ کاریں جلد ہی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

    سویڈن کی کاریں تیارکرنے والی کمپنی وولوو نے پارکنگ ایریا میں اپنے لئے خود جگہ تلاش کرنے والی کار تیار کرلی، کمپنی نے ایسی آٹو میٹک روبوٹک کار تیار کی ہے، جو اپنے مالک کو منزل پر پہنچانے کے بعد اسے پارکنگ کے جھنجٹ میں نہیں ڈالے گی۔

    یہ کار پیدل چلنے والے انسان کی رفتار سے خود بخود چلتے ہوئے پارکنگ میں اپنی جگہ ڈھونڈے گی اور خود کو یا کسی دوسری گاڑی کو ذرا سا نقصان پہنچائے بغیر خود پارک ہو جائے گی، یہ کار چھ سال کے اندر فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی۔