Tag: پارک کا جنگلا

  • بچہ پارک کے جنگلے میں پھنس گیا، ریسکیو ٹیم مدد کے لیے پہنچ گئی

    بچہ پارک کے جنگلے میں پھنس گیا، ریسکیو ٹیم مدد کے لیے پہنچ گئی

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک علاقے میں بچہ پارک کا جنگلا عبور کرتے ہوئے اس میں بری طرح پھنس کر زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اوکاڑہ کے علاقے فیصل کالونی میں دن کے وقت پارک کا حفاظتی جنگلا عبور کرتے ہوئے ایک 8 سالہ بچہ پھنس گیا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ انھیں کال کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی کہ پارک میں ایک بچہ جنگلے میں پھنسا ہوا ہے اور وہ زخمی ہے، جس پر ٹیم نے فوری رسپانس کیا۔

    رپورٹ کے مطابق جنگلے کی راڈ بازو میں لگنے سے آٹھ سال کے بچے کا بازو شدید زخمی ہو گیا تھا۔

    ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو بچہ جنگلے میں بدستور پھنسا ہوا تھا اور رو رہا تھا، ریسکیو عملے نے کٹنگ ٹول کی مدد سے راڈ کو کاٹ کر بچے کو آزاد کرایا۔

    تاہم لوہے کی راڈ میں پھسنے کی وجہ سے بچے کے بازو پر گہرا زخم آیا تھا، جس پر ریسکیو عملے نے بچے کو ابتدائی طبی امداد دی، اور پھر ڈی ایچ کیو سٹی اسپتال منتقل کر دیا۔