Tag: پارک گن

  • جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گن گرفتار

    جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گن گرفتار

    سیول : جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن کو اختیارات کےناجائز استعمال کےالزام میں گرفتار کرلیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی برطرف صدر پارک گن کو کرپشن اور اختیارات کےناجائز استعمال پررواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں عہدے سے ہٹادیاگیاتھا۔

    عدالتی ترجمان کے مطابق برطرف صدر کو کرپشن اوراور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت گرفتار کیاگیا ہے۔جس کےلیےسیول کی سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نےوارنٹ جاری کیے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس لی جنگ می نے اپنے فیصلے میں کہا تھاکہ پارک گن کے اس اقدام نےجمہوریت کی روح اور قانون کی حکمرانی کو سنگین طور پر طور پر چوٹ پہنچائی ہے اس لیے انہیں عہدے سے برطرف کیاجاتاہے۔


    مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف


    جنوبی کوریا کی صدر پارک گن کی برطرفی کے عدالتی فیصلے کے بعد عوام کی جانب سے ان کی گرفتاری کےلیے مظاہرے کیےگئے تھے۔

    پارک گن جنوبی کوریا کی جمہوری طور پر منتخب پہلی رہنما ہیں جنہیں ان کے عہدے سے برطرف کیاگیا۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریا:عوام کابرطرف صدر کی گرفتاری کےلیےاحتجاج

    یاد رہےکہ پارک گن کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کےالزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ملک کےالیکشن کمیشن نے آزاد وشفاف انتخابات کےانعقاد کااعلان کیاتھا۔جس کےلیے ووٹنگ رواں سال نو مئی کوہوگی۔

  • جنوبی کوریا:عوام کابرطرف صدر کی گرفتاری کےلیےاحتجاج

    جنوبی کوریا:عوام کابرطرف صدر کی گرفتاری کےلیےاحتجاج

    سیول : جنوبی کوریا کی صدر پارک گن کی برطرفی کے عدالتی فیصلے کے بعد عوام کی جانب سے ان کی گرفتاری کےلیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جمعے کےروز جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کی نے پارک گن کےپارلیمنٹ کی جانب سے کیے جانے والے مواخذے کےحق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں صدر کے عہدے سے فارغ کردیاتھا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نےاحتجاجی ریلی نکالی اور پارک گن کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔پارک گن جنوبی کوریا کی جمہوری طور پر منتخب پہلی رہنما ہیں جنہیں ان کے عہدے سے برطرف کیاگیا۔

    پارک گن کو اب صدارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے اور وہ فوجداری قوانین کے تحت مقدمات کا سامنا کر سکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف

    دوسری جانب ملک کے الیکشن کمیشن نے آزاد و شفاف انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔جس کےلیے ووٹنگ رواں سال نو مئی کوہوگی۔

    جنوبی کوریا میں کیےجانے والے سروے کےمطابق اس وقت ڈومیسٹک پارٹی کے مون جائے اِن اس وقت قائم مقام صدر وانگ یو آن جو کہ پارگ گن کے وفادار ہیں سے 22 فیصد آگے ہیں۔

    واضح رہےکہ پارک گن کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کےالزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

  • جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف

    جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف

    سیول : جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر پارک گن کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عہدے سےبرطرف کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے آٹھ ججوں نے صدر پارک کو برطرف کرنے سے قبل پارلیمنٹ کی جانب سے ان کے مواخذے کے عمل پرسماعت کی۔

    عدالت نےریماکس دیے کہ صدر پارک نے خفیہ سرکاری معلومات کو راز رکھنے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی اہم دستاویزات کو لیک کیا اور اپنی دوست چوئی کو حکومتی معاملات میں مداخلت کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی۔

    s1

    چیف جسٹس لی جنگ می نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پارک گن کے اس اقدام نےجمہوریت کی روح اور قانون کی حکمرانی کو سنگین طور پر طور پر چوٹ پہنچائی ہے اس لیے انہیں عہدے سے برطرف کیاجاتاہے

    خیال رہےکہ عدالتی فیصلےکےبعد صدر پارک گن استثنیٰ سے بھی محروم ہوچکی ہیں جو بطور صدر ان کو حاصل ہوتا ہے اور اب ان پر بدعنوانی کے خلاف مقدمہ بھی چلایا جا سکتا ہے۔

    s2

    یاد رہےکہ پارک گن کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کےالزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

    واضح رہےکہ پارک گن کو صدارت کے عہدے سے برطرف کرنےکےبعدجنوبی کوریا کو آئندہ مئی تک ایک نئے صدر کو منتخب کرنا ہوگا۔

    s3