Tag: پارک

  • یہ آسان سی عادت دماغی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے

    یہ آسان سی عادت دماغی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے

    1کیا آپ کو اپنی یادداشت کمزور ہونے کی شکایت ہورہی ہے؟ آپ کو لگتا ہے کہ یادداشت کے علاوہ بھی آپ کی دماغی کارکردگی کمزور ہوگئی ہے؟ تو پھر اس کے لیے آپ کو ایک آسان سی عادت اپنانی ہوگی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح سویرے سبزے کے درمیان چہل قدمی کرنا آپ کی یادداشت اور دماغی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔

    امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے اس تحقیق کے لیے سو کے قریب افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ نے صبح صبح اٹھ کر پارک میں چہل قدمی کی۔ ان کی یہ روٹین 3 سے 4 ہفتے تک جاری رہی۔

    نتائج میں دیکھا گیا کہ چہل قدمی کرنے والے افراد نے اپنی ذہنی کارکردگی میں واضح بہتری محسوس کی۔ انہوں نے یادداشت میں بہتری کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے، چیزوں کو سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ محسوس کیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر فعال رہنا نہ صرف جسم کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ دماغ کو بھی فعال رکھتا ہے، اور دماغ جتنا زیادہ فعال رہے گا اتنا ہی اس کی بوسیدگی کا خطرہ کم ہوگا۔

    مزید پڑھیں: یادداشت کی خرابی سے بچنے کے لیے گھر کے کام کریں

    دوسری جانب فطرت اور سبزے کے دماغ پر مثبت اثرات بھی ثابت ہوچکے ہیں اور ماہرین کا ماننا ہے کہ فطرت کے زیادہ سے زیادہ قریب رہنا دماغ کو فعال اور چاک و چوبند بناتا ہے۔

  • برطانیہ میں جمپنگ سلائیڈ گرگئی، آٹھ بچےشدید زخمی

    برطانیہ میں جمپنگ سلائیڈ گرگئی، آٹھ بچےشدید زخمی

    برطانیہ: ویک اینڈ کی رات دیو قامت جمپنگ سلائیڈ کے گرنے سے 8 سے زائد بچے شدید زخمی ہوگئے ، سانحے میں مجموعی طور پر 20 کے لگ بھگ بچے متاثر ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ برطانیہ کے علاقے سرے کے ورکنگ پارک میں پیش آیا جہاں بچوں کے لیے آتش بازی کا اہتمام کیا گیا تھا اور اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد جمع تھی۔

    عینی شاہدین کے مطابق سلائیڈ 20 سے 25 فٹ اونچی تھی اور حادثے کے وقت اس پر چالیس کے قریب بچے موجود تھے ، سلائیڈ کے گرنے سے کم از کم 15 سے 20 بچے اوپر سے نیچے گرے ، جن میں سے آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق سانحہ شام سات بجے کے بعد پیش آیا اور پولیس نے اسے بڑا حادثہ قرار دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ حادثے کے فوری بعد پیرا میڈکس اسٹاف جائے حادثہ پر پہنچا اور بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔


    آٹھ بچے اس اندوہناک سانحے میں شدید زخمی ہوئے جنہیں فی الفور سرے کے علاقے میں واقع بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ایک بچہ انتہائی سنگین حالت میں تھا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا ۔

    جائے وقوعہ پر موجود ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ان کے بچے نے ان سے اس سلائیڈ پر جانے کی اجازت مانگی لیکن ان کے اندر کی حس نے انہیں خبردار کیا کہ سلائیڈ پر بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور یہ ان کے بچے کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے لہذا انہوں نے اپنے بچے کو سلائیڈ پر جانے سے روک دیا اور چند ہی لمحوں میں یہ سانحہ پیش آیا۔

    پولیس نے بچوں کو اسپتال روانہ کروانے کے بعد پارک کو عوام سے خالی کروا کر جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے اور سلائیڈ گرنے کے حوالے سے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔

  • استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار ہونے والا پارک

    استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار ہونے والا پارک

    دنیا بھر میں ماحول کو شدید نقصان پہنچانے والے عنصر پلاسٹک کو ختم کرنے کے منصوبوں کے بارے میں سوچا جا رہا ہے اور اس ضمن میں ایک اور منصوبہ سامنے آیا ہے۔

    فرانس میں دریا میں پھینکے جانے والے پلاسٹک سے خوبصورت پارک تیار کیے جارہے ہیں۔

    فرانس کے دریا میوز کے کناروں پر خوبصورت پارک بنائے جارہے ہیں جس سے دریا کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ پارک استعمال شدہ پلاسٹک سے بنائے جارہے ہیں۔

    اس کے لیے سب سے پہلے دریا میں پھینکا جانے والا پلاسٹک اکٹھا کیا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سمندروں اور دریاؤں کی صفائی کرنے والا پہیہ

    بعد ازاں اسے پگھلا کر 6 کونوں والے پلیٹ فارم تیار کیے جاتے ہیں جن پر کھاد ڈال کر سبزہ اور مختلف پودے اگائے جاتے ہیں۔

    یہ پلیٹ فارمز بہت بڑی تعداد میں دریا کے کناروں پر چھوڑ دیے جاتے ہیں جس کے بعد مذکورہ حصہ خوبصورت سا پارک معلوم ہونے لگتا ہے۔

    ان پر لگے پودے نہ صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کر کے ہوا کو صاف ستھرا کر رہے ہیں بلکہ یہ مختلف پرندوں کی غذائی ضروریات بھی پوری کر رہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں پلاسٹک کا بے دریغ استعمال جاری ہے جس کے باعث ہمارے شہر اور سمندر پلاسٹک کے کچرا دان میں بدلتے جارہے ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق ہر سال کم از کم 80 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک کا کچرا سمندر میں پھینکا جاتا ہے اور اگر ہم نے اپنی یہی روش برقرا رکھی تو سنہ 2050 تک سمندروں میں آبی حیات سے زیادہ پلاسٹک موجود ہوگا۔

    پلاسٹک کی تباہ کاری کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں

  • سیلاب سے تحفظ دینے والا پارک

    سیلاب سے تحفظ دینے والا پارک

    بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایسا پارک بنایا گیا ہے جو کسی متوقع سیلاب کی صورت میں شہر کو کم سے کم نقصان پہنچنے کا سبب بن سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جنوب مشرقی ایشائی شہروں میں خطرناک بارشوں کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے سیلابوں کا خطرہ ہے۔ گزشتہ دنوں انڈونیشیا میں بھی خوفناک زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی نے بھی شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    بنکاک میں قائم اس پارک میں ایسے زمین دوز ٹینک بنائے گئے ہیں جن میں بارشوں کا اضافی پانی محفوظ ہوسکتا ہے۔ یہ ٹینک 38 لاکھ لیٹر پانی محفوظ کر سکتے ہیں۔

    ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سنہ 2040 تک عالمی درجہ حرارت میں 2 فیصد اضافہ نہ بھی ہوا تب بھی سمندر کی سطح میں 20 سینٹی میٹر اضافہ ہوجائے گا جس سے دنیا کے ہر خطے میں سیلابوں کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے بھرے ہوئے شہر ایک معمول کی صورتحال بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب بنکاک کے غرق آب ہوجانے کا خدشہ بھی ہے جس کی وجہ سطح سمندر میں اضافے کے ساتھ ساتھ پینے کے لیے زیر زمین پانی کا استعمال کیا جانا بھی ہے جس سے شہر کے دھنسنے کے امکانات ہیں۔

    تحقیقی رپورٹس کے مطابق سنہ 2050 تک بنکاک میں سیلاب کا خطرہ 4 گنا بڑھ جائے گا۔

  • دریائی پتھروں پر بنایا جانے والا زرد پارک

    دریائی پتھروں پر بنایا جانے والا زرد پارک

    چین: دریائی پتھروں پر بنایا جانے والا جنگل عوام کے لیے کھول دیا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس پارک کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔

    چینی میڈیا کے مطابق جنگاتی کے صوبے گانسو میں ماہرین نے دریا کے بڑے بڑے سبز (پیلے) پتھروں کو جمع کر کے  جیولوجیکل پارک تعمیر کیا جس کی خوبی یہ ہے کہ یہاں کشش ثقل اور ہوا کی کشیدگی کو بھی بالکل اُسی طرح شامل کیا گیا جیسے دریا میں موجود ہوتی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق جس مقام پر یہ پارک تعمیر کیا گیا وہاں پہلے سے پہاڑیاں اور دریا موجود تھا جسے ماہرین نے ایسے انوکھے طریقے سے تیار کیا کہ  یہاں ڈھلان کی وجہ سے لوگ اپنے جسم پر قابو نہیں رکھ سکتے اور وہ خود بہ خود نیچے کی طرف جانے لگتے ہیں۔

    زرد پتھروں پر بنے پارک کا رقبہ 150 کلومیٹر سے طویل ہے اور اس کی مکمل تیاری میں تقریبا 4 سال کا عرصہ لگا، دریا کے کنارے واقع لگوان کے علاقے میں اس سے قبل لوگوں کو خوفزدہ کرنے کا پارک تعمیر کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چین میں تیزجھولے سےگرکرنوجوان لڑکی ہلاک

    چین میں تیزجھولے سےگرکرنوجوان لڑکی ہلاک

    بیجنگ : وسطی چین کے ایک تفریحی پارک میں تیز جھولے سے گر کر ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوب مغربی چین کےتقریحی پارک میں جھولے میں بیٹھی نوجوان لڑکی جھولے سےگرنےکےبعد لوہےکے جنگلے سے ٹکرائی اور شدید زخمی ہوگئی جسےفوراََ اسپتال لےجایاگیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئی۔

    پولیس کےمطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جھولے کی سیٹ بیلٹ ٹوٹ گئی تھی اور حفاظتی بار بھی مضبوطی سے بند نہیں ہوا تھا۔جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

    ویڈیو فوٹیج میں ڈیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی جھولے سے لٹک رہی ہے جس کے بعد وہ اس سے نکل کر جنگلےسےجاٹکرائی۔

    چینی اخبار کے مطابق لڑکی کے خاندان اور پارک انتظامیہ میں معاوضے سے متعلق معاہدہ ہو گیا ہے۔لڑکی ان کی اکلوتی اولاد تھی جس کے بدلے اب انہیں 870000 یوان تقریباََایک لاکھ 27 ہزار ڈالرکی رقم ادا کی جائے گی۔

    خیال رہےکہ چین میں حفاظتی انتظامات کے نگراں ادارے نے حکام سے کہا ہے کہ تمام پارکوں کے بڑے جھولوں کو مزید جانچ تک بند کر دیا جائے۔

    واضح رہےکہ ادارے نےایسے جھولے رکھنے والی تمام کمپنیوں کو بھی اس کے استعمال سے منع کر دیا ہے جبکہ اس جھولے کے بنانے والوں سے اس کی مزید جانچ پڑتال کرنے کو کہا ہے۔

  • جاپانی شہراوٹسنومیا میں 2بم دھماکے،1شخص ہلاک

    جاپانی شہراوٹسنومیا میں 2بم دھماکے،1شخص ہلاک

    اوٹسنومیا: جاپانی شہراوٹسنومیا میں ہونے والے دو بم دھاکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوافراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق جاپانی حکام کا کہناہے کہ یہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑے گیارہ بجے ٹوکیو کے شمال میں 100کلومیٹرپر موجود شہر اوٹسنومیا میں ہوئے۔

    j4

    ٹوکیو کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں دو جلی ہوئی گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم ابھی فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکوں کی نوعیت کیا تھی۔

    j3

    j5

    یوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے مقام کے قریب ہی واقع پارک میں ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہو رہا تھا۔ایک عینی شاہد نےبتایا کہ میں نے ایک زوردار آواز سنی’ جس کےبعد فضامیں بارود کی بو آرہی تھی۔

    j1

    اطلاعات کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اور پارک کے نزدیک ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کررہی ہے۔

    j2

  • پرفضا مقام پر تیس منٹ گزارنے سے دل کے امراض کا خطرہ ٹل جاتا ہے،تحقیق

    پرفضا مقام پر تیس منٹ گزارنے سے دل کے امراض کا خطرہ ٹل جاتا ہے،تحقیق

    کوئنزلینڈ:ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرہفتے میں صرف تیس منٹ کسی پُرفضا مقام پرگزارئےجائیں تو اس سے نہ صرف ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے بلکہ دل کے عارضے کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے.

    تفصیلات کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ کسی پارک یا پرفضا مقام پرگزارا گیا ایک گھنٹہ بھی ہائی بلڈ پریشر کو روکتا ہے اور ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے.

    کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات کے مطابق ہفتے میں صرف آدھاگھنٹہ کسی پارک میں گزارا جائے تو ڈپریشن کے واقعات میں سات فیصد اور ہائی بلڈ پریشر میں نو فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے.

    آسٹریلوی ماہرین نے تحقیق میں لوگوں کے پرفضا مقام پر جانے کے دورانیے،وہاں گزارے گئے وقت اور خود اس مقام کے بارے میں معلومات حاصل کیں،اس کے علاوہ پرفضا مقام پر لوگوں کی جانب سے چہل قدمی اور دیگر جسمانی ورزش کے بارے میں بھی پوچھاگیا.

    تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر ہفتے میں کسی سبزے والی جگہ پر 90 منٹ چہل قدمی کی جائے تو اس سے دماغی سرکٹ میں مثبت تبدیلی واقع ہوتی ہے جس سے منفی خیالات اور ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے.