Tag: پارہ 41 ڈگری

  • کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ،  آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ، آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نئے اسپیل کا دورانیہ 3روز پر مشتمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو ایک مرتبہ پھرگرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شہر میں سمندری ہوائیں بندرہیں گی اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 41 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کے آج سے شروع اسپیل کومنی ہیٹ ویوو کہہ سکتے ہیں ، نئے اسپیل کا دورانیہ 3روز پر مشتمل ہے۔

    سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں 3روز کے بعد موسم بہتر ہونے کی توقع ہے تاہم 9 اپریل کے بعد درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 13فیصد ہے جبکہ شمال مغرب سےچلنےوالی ہواکی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب کراچی میں سمندری ہوابند ہوتے ہی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی 166 ریکارڈ کی گئی۔

  • سمندری طوفان ’وایو‘ کے اثرات، کراچی میں  پارہ 41 ڈگری تک پہنچ گیا

    سمندری طوفان ’وایو‘ کے اثرات، کراچی میں پارہ 41 ڈگری تک پہنچ گیا

    کراچی : بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’وایو‘ کے باعث کراچی میں شدید گرمی،درجہ حرات اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، حبس سے شہریوں کا برا حال ہے، گرمی کی شدت تین روزتک برقراررہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بحیرۂ عرب میں آنے والے سمندری طوفان کے اثرات نظر آنے لگے، شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، سمندری ہوائیں رک گئیں اور پارہ 41 ڈگری تک جا پہنچا،  حبس سے شہریوں کا برا حال ہے۔

    موسمیات نے کراچی میں پہلے ہی گرمی کا الرٹ جاری کررکھا ہے، جس کے مطابق سمندری ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے گرمی میں اضافہ ہورہاہے، جو مسلسل تین روز جاری رہے گا۔

    سمندری طوفان کراچی سے 443کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور طوفان 12کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب میں بڑھ رہا ہے۔

    طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے ، شہری احتیاط کریں، بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، گھر یا دفتر سے نکلتے وقت سر پرگیلا تو لیا اور چھتری ساتھ رکھیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    طوفان وایو کے باعث ٹھٹھہ ،بدین سمیت سندھ کےبعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے اور ماہی گیروں کو سمندرمیں جانےسے روک دیاگیا، سندھ کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔