Tag: پاسداران انقلاب

  • ایران نے اسرائیل کیخلاف کتنی فیصد طاقت استعمال کی؟ پاسداران انقلاب کا دعویٰ

    ایران نے اسرائیل کیخلاف کتنی فیصد طاقت استعمال کی؟ پاسداران انقلاب کا دعویٰ

    تہران: ڈپٹی کمانڈر پاسداران انقلاب بریگیڈئیر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران نے 5 فی صد سے بھی کم طاقت کا استعمال کیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ٹی وی انٹرویو میں پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ اسرائیل نے بلا اشتعال حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا تھا، جوابی کارروائی میں ہم نے بھاری تعداد میں بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا، لیکن ہم نے پانچ فی صد سے بھی کم جنگی طاقت استعمال کی ہے۔

    محمد رضا نقدی نے کہا دشمن آج بھی ہماری حقیقی دفاعی صلاحیتوں سے ناواقف ہے، وقت آنے پر دنیا ہماری فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھے گی۔


    ایران نے رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگا دی


    دریں اثنا، ہفتے کے روز ایک تقریر کے دوران بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ شیعہ مذہبی حکام کے خلاف حالیہ دھمکیوں پر امریکا اور اسرائیل کو انتباہ جاری کیا، اور ان کے بیانات کو خطرناک، غیر قانونی اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے مترادف قرار دیا۔

    نقدی نے کہا شیعہ مذہبی حکام کے خلاف جارحیت کا تصور بھی خطے میں ہر ایک امریکی فوجی اور سویلین اہلکار کو خطرے میں ڈال دے گا۔ ٹرمپ اپنی بے وقوفی کی وجہ سے آیت اللہ سیستانی کے پیغام کا مفہوم سمجھنے میں ناکام رہے، اور اپنی احمقانہ دھمکیوں کو دہراتے رہے۔

  • پاسداران انقلاب کا اسرائیل کو سخت انتباہ

    پاسداران انقلاب کا اسرائیل کو سخت انتباہ

    ایران میں پاسداران انقلاب کے نئے سربراہ محمد باکپور نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی غلطی کی تو ایران اسی شدت سے جواب دے گا، جیسا کہ گزشتہ 12 دنوں کے دوران دیا گیا تھا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے نئے سربراہ محمد باکپور کا پریس کانفرنس کے دوران اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ایران کے دفاع میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کریں گے۔

    اس سے قبل پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاکپور کا جنگ بندی کے بعد پہلے بیان میں کہنا تھا کہ کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    میجرجنرل پاکپور نے امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ جارحیت کی تواس بارجواب پہلیسے کہیں زیادہ سخت اورتباہ کن ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قطرامریکا کا اسٹریٹجک اڈہ مغربی ایشیا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کا دھڑکتا دل سمجھا جاتا ہے، اسے امریکا کے مجرمانہ اورشیطانی حملے کے ردعمل میں نشانہ بنایا گیا۔

    پاکپور نے کہا صدر ٹرمپ اسرائیلی حکومت کے تحفظ کیلئے امریکی عوام کی سلامتی اورمفادات قربان کررہے ہیں، اگردوبارہ ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی تو ایسا سبق سکھایا جائے گا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    یاد رہے ایران کی مسلح افواج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تھے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    قطر میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف آپریشن ’بشارت فتح‘ میں قطر میں امریکہ کے العدید ایئربیس پر طاقتور میزائل داغے گئے۔

    ایران کی پاسداران انقلاب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر میں امریکی اڈے پر تباہ کن اور مضبوط حملہ کیا ہے، ہم ایران پر کسی بھی حملے کا جواب دینے سے باز نہیں رہیں گے۔

  • ماجد خادمی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کے چیف مقرر

    ماجد خادمی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کے چیف مقرر

    ایران کی جانب سے ماجد خادمی کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

    ایرانی میڈیا نے ماجد خادمی کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کا نیا سربراہ بنائے جانے سے متعلق اطلاعات دی ہیں۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل ماجد خادمی وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب تہران میں ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

    اسرائیل نے ایران پر گزشتہ جمعہ کی علی الصبح درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے تھے جس سے تہران دھماکوں سے گونج اٹھا تھا، اسرائیل نے اس حملے میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی، جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور محمد مہدی شہید ہوگئے تھے۔

    اس کے علاوہ ایران نے ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی بھی ان حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی تھی۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملوں کے بعد جنگی طیاروں کی بمباری سے متعدد رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے، تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردی گئی تھیں۔اسرائیلی فضائی حملے میں تہران میں واقع کئی منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی۔

  • تہران طویل جنگ کیلئے تیار ہے، بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی

    تہران طویل جنگ کیلئے تیار ہے، بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی

    پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران طویل جنگ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ تیار ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو جدید اسلحہ جنگ میں استعمال کیا جائے گا، اسرائیل کو خبردار کر دیا گیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ تہران ہر قسم کی جنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، ایران جلد اپنی نئی ایجادات سامنے لائے گا، ایران نے میزائل طاقت کو تاحال اسٹریٹیجک طور پر تعینات نہیں کیا۔

    جنرل احمد واحدی کا مزید کہنا تھا کہ جدید ترین ہتھیار مناسب وقت پر استعمال کیے جائیں گے، دنیا آئندہ چند روز میں ایرانی ایجادات کا مشاہدہ کریگی۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران فوری طور پر خالی کرنے کا انتباہ دے دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق مسلسل پانچویں دن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کو خالی کر دیں، ان کا کہنا تھا ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو روکنے کے معاہدے کو مسترد کیا ہے۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ”ایران کو اس معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے تھے جس پر میں نے انھیں دستخط کرنے کے لیے کہا تھا۔ کتنی شرم کی بات ہے، اور انسانی زندگی کا ضیاع۔ سادہ لفظوں میں کہا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ میں نے بار بار کہا! ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے!“

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے شہریوں کو فوری انخلا کا انتباہ دیا تھا، ایران نے عبرانی زبان میں جاری بیان میں اسرائیلی عوام کو خبردار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ تل ابیب محفوظ نہیں رہا لہٰذا فوری چھوڑ دیں۔

    دریں اثنا، کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا بائیڈن انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کے باعث جنگیں شروع ہوئیں، ہم ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے ہی اکٹھے ہوئے ہیں، آپ سب جانتے ہیں اسرائیل بہت اچھا کر رہا ہے، ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے انھوں نے انکار کیا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    ٹرمپ نے کہا میراخیال ہے نیو کلیئر ڈیل پر ایران کو سائن کرنا ہوگا، ایران نیو کلیئر ڈیل پر دستخط نہیں کر رہا وہ بے وقوف ہے۔

  • پاسداران انقلاب کا اسرائیل پر مزید تباہ کُن حملوں کا اعلان

    پاسداران انقلاب کا اسرائیل پر مزید تباہ کُن حملوں کا اعلان

    تہران : پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر مزید تباہ کُن حملوں کا اعلان کردیا اور کہا اسرائیل کی مکمل تباہی تک حملے جاری رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر مزید تباہ کُن حملوں کا اعلان کرتے ہوئے تازہ بیان میں کہا ہمارے حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہمارے خلاف صیہونی جارحیت جاری رہے گی۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مکمل تباہی تک حملے جاری رہیں گے، آئندہ کارروائیاں پچھلی کارروائیوں سے کہیں زیادہ تباہ کن، شدید اور فیصلہ کن ہوں گی۔

    انھوں نے بتایا کہ آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز نے ایک نیا میزائل حملہ کیا جس میں صیہونی دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔

    ان کا مزید کہنا تھا چھٹا حملہ پہلے سے زیادہ مضبوط اورتباہ کن تھا اور ہم نے جدید طریقے، ذہانت اور جدید آلات کا استعمال کیا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    یاد رہے ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا ، جس میں تین سو ستر میزائل داغے، جس مین اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکارہ بنادیا گیا اور کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

    حملے میں آٹھ اسرائیلی ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حیفہ کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، جس سے شہر کی بجلی بند ہو گئی۔

    آئل ریفائنری اور اہم سائنسی تحقیقی مرکز ویزمان انسٹی ٹیوٹ کو بھی نقصان پہنچا ، ایران سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب اور بیت یام کی کئی عمارتوں کو کھنڈر بنادیا۔

  • پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل کاظمی شہید، اسرائیل کا دعویٰ

    پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل کاظمی شہید، اسرائیل کا دعویٰ

    تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل کاظمی کو ان کے نائب حسن محقق سمیت شہید کردیا گیا ہے۔

    اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب جنرل حسن محقق کو شہید کر دیا ہے۔

    دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے نجی امریکی چینل فاکس نیوز کو ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

    ایک سوال کے جواب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ابھی کچھ دیر پہلے ہماری افواج نے تہران میں پاسداران انقلاب ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کرکے ان کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے نائب کو مار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے مزید دو اعلیٰ فوجی جنرل شہید ہوگئے تھے، جنرل غلام رضا مہربی، ایرانی جنرل اسٹاف میں انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ جنرل مہدی ربانی، جنرل اسٹاف کے ڈپٹی آپریشنز چیف تھے۔

    ان حملوں میں اب تک ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی ) کے 9 اعلیٰ جنرل شہید ہو چکے ہیں، جن میں معروف کمانڈر حسین سلامی، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری، ایروسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجیزادہ، اور جنرل غلام علی راشد بھی شامل ہیں۔

  • تل ابیب میں کن مقامات کو نشانہ بنایا ؟ پاسداران انقلاب کے سربراہ کا اہم بیان

    تل ابیب میں کن مقامات کو نشانہ بنایا ؟ پاسداران انقلاب کے سربراہ کا اہم بیان

    پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ اسرائیل سمجھ گیا ہوگا ایران پوری قوت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی کا کہنا تھا کہ آپریشن میں اسرائیل کے اہم فضائی اڈے، صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل میں 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، آئندہ بھی ایسے جوابی اقدامات دہرائے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تل ابیب میں وزارت دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز کونشانہ بنایا گیا۔

    اس سے قبل ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے، جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ جائے گی۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے۔ میزائل حملوں میں 150 اسرائیلی اہداف پر حملہ کیا گیا ہے۔

    پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جن میں اسرائیلی فوج کے اڈے اور ہتھیار بنانے والی اسرائیلی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائیہ نے مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔ یہ وہی تنصیبات ہیں جہاں سے اسرائیل کی جانب سے ایران اور فلسطینیوں پر بمباری کی گئی تھی۔

    پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بیانات کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں، یہ بے گناہوں کا خون بہائے جانے کا انتقام ہے۔

    وقت آگیا ہے ایران اسرائیل کشیدگی کوروکا جائے، انتونیو گوتریس

    پاسداران انقلاب نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سیکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔

  • اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہید

    اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہید

    تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی شہید ہوگئے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایران پر جمعہ کی علی الصبح درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جس سے تہران دھماکوں سے گونج اٹھا، اسرائیل نے اس حملے میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو بھی نشانہ بنایا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی، جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور محمد مہدی شہید ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/israel-strikes-iran-nuclear-facilities-missile-factories/

    اس کے علاوہ ایران نے ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی بھی ان حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملوں کے بعد جنگی طیاروں کی بمباری سے متعدد رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں، تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردیں گئیں۔

    اسرائیلی فضائی حملے میں تہران میں واقع کئی منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے، رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا تباہ کن جواب دیا جائے گا، پاسداران انقلاب

    اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا تباہ کن جواب دیا جائے گا، پاسداران انقلاب

    پاسداران انقلاب کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل کے کسی بھی دشمنانہ اقدام کے جواب کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلی بندوق کے لبلبے”ٹریگر” پر ہے اور کسی بھی دشمن کے جارحانہ اقدام کے جواب میں فیصلہ کن رد عمل دیا جائے گا، جو تصور سے بھی بڑھ کر ہو گا۔

    رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ یہ جواب صرف خیالی حملہ آوروں کو شدید پشیمان نہیں کرے گا، بلکہ اس سے تزویراتی طاقت کا توازن حق کے محاذ کی طرف اور صہیونی ایجنٹ کے خلاف تبدیل ہوجائے گا۔

    ایرانی فوج کی جنرل اسٹاف کمیٹی نے بھی کل اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ ملک کے خلاف کسی بھی ”غلط اقدام” پر سختی اور قوت کے ساتھ ردعمل دیا جائے گا۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا جمعرات کے روز زور دے کر کہنا تھا کہ ان کا ملک اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران اس حملے کو قانونی طور پر امریکہ کی شراکت تصور کرے گا، اور اسے اس کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرائے گا۔

    ساتھ ہی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا فوری تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

    یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق تل ابیب اس صورت میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوجائیں۔

    واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور اٹلی کے شہر روم میں شروع ہو گیا ہے جس میں ایران کی 60 فیصد یورینیم افزودگی پر امریکا نے سخت ردعمل دیا ہے۔

    امریکا نے ایران سے تمام یورینیم افزودگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا اولین ترجیح ہے۔

    جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکا ہو گا، ایران

    ایران نے یورینیم افزودگی کو قومی خودمختاری کا مسئلہ قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورینیم افزودگی کو ترک نہیں کریں گے یہ ہماری ریڈلائن ہے، یورینیم افزودگی کرنے سے روکا جائے گا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

  • پاسداران انقلاب کے 2 ارکان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

    پاسداران انقلاب کے 2 ارکان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

    ایران سیستان میں پاسداران انقلاب کے دو ارکان ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ایران میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے 2 ارکان جان کی بازی ہار گئے۔

    نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق برّی افواج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔

    واضح رہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت بھی ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہوئی تھی، جس کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔

    ایرانی میڈیا نے حادثے کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ سے متعلق خبر سیکیورٹی ذرائع سے نشر کی۔ جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہواتھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی پہلی وجہ موسم کی صورتحال سازگار نہیں تھی جبکہ دوسری وجہ یہ تھی کہ ہیلی کاپٹر زائد وزن اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا تھا اور ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے زائد 2 افراد سوار تھے۔

    یاد رہے حادثے سے قبل تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود صدر رئیسی کے چیف آف اسٹاف غلام حسین اسماعیلی نے بتایا تھا کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ کانوائے کا انچارج تھا، ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی تو موسم ٹھیک تھا لیکن پرواز کے پینتالیس منٹ بعد صدارتی پائلٹ نے کہا کہ بادل سے بچنے کے لیے پرواز اونچی کریں۔

    ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ تیس سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہوگیا ہے، جس پر ہمارے پائلٹ نے قریبی تانبے کی کان پر ہیلی کاپٹر اتارا۔

    غلام حسین اسماعیلی نے بتایا تھا کہ صدر کے پائلٹ، وزیر خارجہ اور صدر کے محافظ کو فون کیا مگر جواب نہ ملا۔

    ایران نے اسرائیل پر حملے سے متعلق خطے کے دیگر ممالک کو آگاہ کر دیا

    یاد رہے 19 مئی کو ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے تھے۔