Tag: پاسداران انقلاب

  • خلیج میں امریکی بحری جہاز ایران کے کنٹرول میں ہیں، پاسداران انقلاب

    خلیج میں امریکی بحری جہاز ایران کے کنٹرول میں ہیں، پاسداران انقلاب

    تہران : سپاہ پاسداران کے مرکزی رہنما علی فدوی کا کہنا ہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز کے شمال میں مکمل کنٹرول ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ علی فدوی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی جنگی بحری جہاز مکمل طور پر ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے کنٹرول میں ہیں۔

    نائب سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا آبنائے ہرمز کے شمال میں مکمل کنٹرول ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔

    فدوی نے دعوی کیا کہ خلیج عربی میں سفر کرنے والے تمام جہازوں پر لازم ہے کہ وہ فارسی میں بات چیت کریں، اسی واسطے ہر جہاز میں فارسی مترجم موجود ہوتا ہے اور یہ ہماری طاقت کا ثبوت ہے۔

    ادھر سی این این چینل نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پینٹاگان ایران کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہزاروں امریکی فوجیوں کو خلیج میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

    اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے کہا تھا کہ ایران نہ تو براہ راست اور نہ پراکسی وار کے ذریعے کسی بھی صورت امریکا کے ساتھ جنگ میں داخل نہیں ہو گا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق فلاحت پیشہ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر باور کرا چکے ہیں کہ ایرانی نظام کی پالیسی نہ جنگ ہے اور نہ مذاکرات کی۔

    واشنگٹن اور تہران کے درمیان کچھ عرصہ قبل تناؤ میں اس وقت اضافہ ہو گیا جب امریکا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ وہ ایرانی دھمکیوں پر روک لگانے کے لیے مشرق وسطی میں اپنے عسکری وجود میں اضافہ کر رہا ہے۔

    اس کے مقابل ایران کی جانب یہ بات دہرائی جاتی رہی ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتا۔ تہران نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ یہ امریکا کا وہم ہے کہ وہ ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔

    اس دوران ایرانی عسکری ذمے داران کے مختلف بیانات سامنے آئے ہیں جن میں باور کرایا گیا ہے کہ اگر جنگ چھڑی تو امریکی اہداف کو تباہ کرنا ان کے بس میں ہے۔

  • امریکا اپنے فیصلوں کے ذریعے کبھی ایران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا: حسن روحانی

    امریکا اپنے فیصلوں کے ذریعے کبھی ایران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا: حسن روحانی

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے دباؤ اور فیصلوں کے ذریعے کبھی ایران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اقدامات کے ردعمل میں ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کبھی ایران کو تنہا نہیں کرسکتا۔

    ایران میں سالانہ ملٹری پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فضائیہ، بحریہ اور فوج ماضی کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں۔

    حسن روحانی نے زور دیا کہ مشرقی وسطیٰ کو اب امریکا کے خلاف متحدہ ہونا ہے، تاکہ امریکا کے دہشت گردانہ فیصلوں کو مقابلہ کیا جاسکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج مشرقی وسطیٰ میں پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ بھی امریکا ہے، ریجنل ممالک ماضی میں ایک ساتھ رہ چکی ہیں اور کبھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ 8 اپریل کو امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہی ہے، پہلی بار امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

    ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

    ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

  • ملک میں پاسداران انقلاب کے ماتحت 800 کمپنیاں کام کررہی ہیں، حسین موسوی

    ملک میں پاسداران انقلاب کے ماتحت 800 کمپنیاں کام کررہی ہیں، حسین موسوی

    تہران : ایران میں گھر پر جبری نظربند اصلاح پسند رہ نما میرحسین موسوی نے کہاہے کہ ملک میں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاسداران انقلاب کے ماتحت 800 کمپنیاں کام کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 2011ء سے گھر پر جبری نظربند اصلاح پسند رہ نما میرحسین موسوی کی ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاسداران انقلاب کے ماتحت 800 کمپنیاں کام کررہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کی نگرانی خاتم الانبیاء بریگیڈ کرتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب ایک طرف میزائل سازی کے شعبے میں کام کرتا ہے تو دوسری طرف بجلی کی ٹربائینیں اور سڑکوں کی تعمیرات کے ٹھیکے بھی لیتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ڈیموں کی تعمیر، معدنیات، پائپ لائنوں کی تنصیب اور آب پاشی جیسے شعبوںمیںبھی پاسداران انقلاب کا ہاتھ ہے،2009ء میں پاسداران انقلاب نے تیل اور گیس پائپ لائنیں نصب کرنے کا ٹھیکہ لیا تو پاسداران انقلاب کو 600 کلو میٹر پائپ لائن نصب کرنے کا کام سونپا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پائپ لائن ایران اور بھارت کے درمیان بچھائی گئی۔ اس کےعلاوہ کسی نیلامی میں حصہ لیے بغیر پاسداران انقلاب نےایرانی ٹیلی کام کمپنی کے نصف شیئرجن کی مالیت 8 ارب ڈالر تھی خریدلیے۔

    مزید پڑھیں : امریکہ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ طے شدہ ایٹمی معاہدے نےعلیحدگی کے بعد ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل گشیدگی میں‌ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب گزشتہ روز ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ایران نے بھی امریکی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

  • ترکی اور قطر نے پاسداران انقلاب دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا

    ترکی اور قطر نے پاسداران انقلاب دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا

    دوحہ : قطر اور ترکی نے امریکی کی جانب سے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے جس کے بعد بحرین تمام متعدد عرب ممالک نے امریکا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم قطر اور ترکی نے امریکی کو مسترد کردیا ہے۔

    ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران پر دباؤ اور پابندیاں بڑھانے کےلیے یک طرفہ فیصلہ کیا ہے۔

    ترک اور قطری وزیر وزراء خارجہ نے مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایرانی پاسداران انقلاب کی شام میں مداخلت کی حمایت نہیں کرتے لیکن کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک کی مسلح افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا حق نہیں ہے‘۔

    قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آلثانی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا سپاہ پاسداران کو عالمی دہشت گرد قرار دینا یک طرفہ فیصلہ ہے، امریکا ایسے فیصلوں سے دنیا کی کوئی خدمت نہیں کررہا۔

    قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی افواج کے رویے یا کسی بھی ملک کے فوج کے رویے پابندیاں لگانے سے حل نہیں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہی ہے، پہلی بار امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکہ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ طے شدہ ایٹمی معاہدے نےعلیحدگی کے بعد ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل گشیدگی میں‌ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب گزشتہ روز ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ایران نے بھی امریکی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

  • قاسم سلیمانی دہشت گرد ہیں، پاسداران انقلاب و سلیمانی کا تعاقب کریں گے، مائیک پومپیو

    قاسم سلیمانی دہشت گرد ہیں، پاسداران انقلاب و سلیمانی کا تعاقب کریں گے، مائیک پومپیو

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے انخلاء کے بعد سے مسلسل ایران اور ایرانی شخصیات پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ کمانڈر قاسم سلیمانی کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ القدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ان کی فورس کے ہاتھوں پر امریکیوں کا خون ہے اور امریکا نے ہر اس تنظیم، ادارے یا فرد کے تعاقب کا مصمم ارادہ کر لیا ہے اور قاسم سلیمانی و پاسداران انقلاب کا تعاقب اس طرح کیا جائے گا جیسے کسی دہشت گرد تنظیم کا کیا جاتا ہے۔

    پومپیو کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم کا درجہ دینے سے امریکیوں کی جانوں کو تحفظ ملے گا اور مشرق وسطی میں زیادہ امن و استحکام پیدا ہو گا۔

    انہوں نے زور دیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو کمزور کیے بغیر مشرق وسطی میں سلامتی، امن اور استحکام کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ایرانی نظام نہ صرف دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے بلکہ وہ خود دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، پاسداران انقلاب لبنان میں حزب اللہ کی حمایت کرتی ہے۔

    مائیک پومپیو کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب اپنی تاسیس کے بعد سے دنیا بھر میں دہشت اور انارکی پھیلاتی رہی ہے۔ امریکا سپاہ پاسداران انقلاب کے ساتھ حماس اور حزب اللہ جیسی ملیشیاؤں والا معاملہ کرے گا۔

    وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ پاسداران انقلاب پوری دنیا میں ہلاکتوں اور قتل و غارت کی کارروائیوں کی ذمے دار ہے۔ علاوہ ازیں وہ عراق، لبنان اور شام میں بھی دہشت گردی کو سپورٹ کر رہی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب حکمراں نظام کے نام پر ایرانی عوام کو کریک ڈاؤن کا نشانہ بنا رہی ہے اور عوام کی دولت کو لوٹ رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکہ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ طے شدہ ایٹمی معاہدے نےعلیحدگی کے بعد ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل گشیدگی میں‌ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب گزشتہ روز ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ایران نے بھی امریکی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

  • ایران میں پاسداران انقلاب  کی بس پر خود کش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی

    ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی

    تہران : پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش حملے میں اڑا دیا گیا، دہشت گردی کے اس واقعے میں بیس اہلکار ہلاک ہوگئے، حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ جیش العدل نے قبول کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش بمبار نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    پاسداران انقلاب صوبہ سیستان سے صوبہ بلوچستان کے شہر زاہدان سے خاش جارہے تھے، اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ جیش العدل نے قبول کی ہے۔۔

    ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 5 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے ان صوبوں میں بلوچ علیحدگی پسندوں اور ایرانی فورسز کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔