Tag: پاسل تلا شی

  • بلوچستان میں ریلوے اسٹیشنوں پرپولیس کمانڈو تعینات

    بلوچستان میں ریلوے اسٹیشنوں پرپولیس کمانڈو تعینات

    کوئٹہ: بلوچستان کے تمام ریلوے اسٹیشنز کی حفاظت کیلئے کمانڈو تعینات کر دیے گئے۔

    بلوچستان میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی کیلئے کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ ریلوے لائنوں پر بڑھتے ہوئے دھماکوں اور دہشتگردی کے پیش نظر کیا ہے۔

    ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ فیض محمد بگٹی کا کہنا ہے کہ کمانڈوز کی تعیناتی کے علاوہ مسافروں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے بعض غیر ظاہر سیکورٹی انتظامات بھی کئے جاچکے ہیں۔

    محکمہ ریلوے کی جانب سے صوبے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کا فیصلہ کوئٹہ بولان سبی ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں میں ریلوے ٹریک کو دھماکوں سے اڑانے اور مسافروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعدکیا گیا ہے۔

  • اے آر وائی نیوز کے انکشافات، ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کردیا

    اے آر وائی نیوز کے انکشافات، ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کردیا

    کراچی: اے آروائی نیوز نے محکمہ ریلوے کو جگا دیا اور محکمہ ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے۔ کلیئرنس اسٹیکر کے بغیر سامان اندرون ملک نہیں بھیجا جاسکے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم کی حق اور سچ کیلئے کی گئی محنت رنگ لے آئی ہے۔ پاکستان ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے۔ جس کے تحت ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سامان کی جانچ کریں گے۔

    تلاشی کے عمل سے گزرنیوالے سامان پرریلوے پولیس اسٹیکر چسپاں کرے گی۔ ریلوے پولیس کے مطابق کلیئرنس اسٹیکرکے بغیر سامان اندرون ملک نہیں بھیجاجاسکے گا۔

    تلاشی کے نئے نظام کامقصد ممنوع اشیا کی غیرقانونی نقل وحمل روکنا ہے۔ کچھ روز قبل اے آروائی نیوز سر عام کی ٹیم نے محکمہ ریلوے کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا۔ جس کے بعد محکمہ ریلوے کی پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کروایا ہے۔