Tag: پاسنگ آؤٹ پریڈ

  • رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

    رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

    رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اصغر خان رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آج پی اے ایف پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے، پاک فضائیہ کے جدید جنگی جہاز فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کریں گے۔

    ایئرڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی پر سارجنٹ حبیب الرحمان کو چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

    پی اے ایف ٹرافی کیڈٹ خوشحال خان خٹک کو دی گئی ، ایوی ایشن کیڈٹ محمد ارسلان کو چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی سےنوازا گیا۔

    نیول کیڈٹ سارجنٹ امان اللہ کو چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی دی گئی ، اسکواڈرن آفیسر جنید ملک کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

    یاد رہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائیگا۔

    آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ منفی پروپیگنڈا، سوشل میڈیا ٹرائلز ہماری توجہ ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آئیے ہم سب مل کر منفی قوتوں کو مسترد کریں اور پاکستان کی ترقی واستحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔ انشااللہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے پاکستان میں ترقی کا سفرجاری رکھیں گے۔

  • ایک ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پر دینے کا اعلان

    ایک ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پر دینے کا اعلان

    شیخوپورہ : ایک ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پر دینے کا اعلان ہوگیا، اعلان وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے ایسا ادارہ ہے، جس پر پورے پاکستان کو فخر ہے۔

    وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ موٹروے دوسرے اداروں کیلئے مثالی ہے، موٹروے پولیس آفیسرپر رشوت کاکوئی الزام نہیں لگا، موٹروے کی بہتری کیلئے ٹارگٹ بنائے ہیں، جلد پورے کرکے دکھائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے آفیسرز کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پر دینے کا اعلان کردیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروےجلد مکمل کرنا ترجیح ہوگا ،شمالی علاقہ جات کیلئےبھی موٹر وے بنانا چاہتے ہیں اور اسلام آبادسے گلگت ،اسکردوتک موٹروے پہنچائیں گے جوگیم چینجر ہوگا۔

  • رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: پاک فضائیہ کے تازہ دم کیڈٹس ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار

    رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: پاک فضائیہ کے تازہ دم کیڈٹس ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار

    رسالپور : پاک فضائیہ کے تازہ دم کیڈٹس ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار ہوگئے، وزیراعظم شہبازشریف نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیج لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شاہین جھپٹنے،پلٹنے اور پلٹ کر جھپٹنے کو تیار ہیں ، پاک فضائیہ کے نوجوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں ہوئی۔

    گریجویشن پریڈ کی پروقارتقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے جبکہ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر سیاسی اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

    تقریب میں فضا قومی ترانے سے گونج اٹھی، پاک فضائیہ کےدستوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی اور وزیراعظم شہبازشریف نے گارڈزآف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

    ایک سوسینتالیس جی ڈی پائلٹس، تیرانوے انجینئرنگ اورایک سو تین ائیر ڈیفنس کیڈٹس سمیت مختلف کورسز کے کیڈٹس نے اپنی تربیت مکمل کرلی۔

    مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ کیڈٹس کو بیج لگائے جبکہ بہترین کارکردگی پر کیڈٹس کو اعزازی شمشیر اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

    پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی مہارت، نظم وضبط عزم وحوصلے کے جوہر دکھائے تو حاضرین داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔

  • دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں سب سے زیادہ ہیں، عارف علوی

    دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں سب سے زیادہ ہیں، عارف علوی

    راولپنڈی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں پوری دنیا کے مقابلے میں زیادہ ہیں، مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری قوم کو پاس آؤٹ ہونے والے افسران پر مکمل اعتماد ہے، پاکستان کی مسلح افواج بہترین جنگجو ہے، جو ملک کو درپیش مختلف خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،۔

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ مشرقی سرحدوں پر کشیدگی کے دوران سب نے ہماری افواج کی صلاحیتوں کو دیکھا، ہماری آپریشنل تیاریوں اور منہ توڑ جواب سے دشمن کو ناکامی ہوئی۔

    ان کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں باہمی احترام کی بنیاد پر امن اور بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، امن واستحکام کا فروغ پاکستان کی قومی پالیسی ہے، تاہم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی پرآنچ نہیں آنے دی جائےگی۔

    صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل نکالا جائے،۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی قسم کے پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، دہشت گردی کیخلاف ہماری کامیابیاں پوری دنیا کے مقابلے میں زیادہ ہیں، افسروں اور جوانوں کی حصول امن کیلئے قربانیوں کا کوئی متبادل نہیں۔

    علاوہ ازیں صدر مملکت نے تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسرحیدر علی خان کو اعزازی شمشیر دی گئی۔

    بٹالین سینئرانڈر آفیسر محمد عمرخان کو صدارتی گولڈ میڈل جبکہ سری لنکا کے کیڈٹ کو اوورسیز گولڈ میڈل سے نوازا گیا، اس کے علاوہ کورس انڈر آفیسرز محمد شہزاد اور احمد بلال کو کمانڈنٹ کی چھڑی سے نوازا گیا، کورس انڈر آفیسر عائشہ شکیل نے کمانڈنٹ کی چھڑی حاصل کی۔

  • سرحد کی حفاظت ہویا کراچی میں امن، رینجرز نے ہرجگہ ذمےداری نبھائی‘ شہریارآفریدی

    سرحد کی حفاظت ہویا کراچی میں امن، رینجرز نے ہرجگہ ذمےداری نبھائی‘ شہریارآفریدی

    کراچی: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد رینجرز کی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا کہ اس پریڈ سے مخاطب ہونا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔

    انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں پاس آؤٹ ہونے والے قابل فخرادارے کا حصہ بن رہے ہیں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ رینجرزنے ہرمیدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سرحد کی حفاظت ہویا کراچی میں امن ، رینجرز نے ہرجگہ ذمے داری نبھائی۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ رینجرزنے کراچی میں تمام چیزوں کا مقابلہ کرکے امن برقرار رکھا، رینجرزنے 5 سال میں 16 ہزارسے زائد آپریشن کیے۔

    شہریارآفریدی نے کہا کہ دہشت گردوں سمیت 12 ہزارسے زائد جرائم پیشہ پولیس کے حوالے کیے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پہلے کے مقابلے میں بہت بہترہیں، کراچی پھرسے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ آئیڈیازاورامن2019 مشقوں کا انعقاد رینجرزکی کاوشوں کا نتیجہ ہے، پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد رینجرزکی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ سند ھ کے امن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کوسلام پیش کرتا ہوں، کراچی اورسندھ میں رینجرزکو تمام چیلنجزکا مکمل اداراک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے جن عناصرکی وجہ سے امن خراب ہوا انھیں پنپنے کاموقع نہیں ملے گا، رینجرز کی شجاعت اوربہادری ایک مثال ہے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی، کوئی دباؤ قبول نہیں کرے گی، ملک کے آئین اورقانون پرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی، اب کوئی باہرسے فون کرکے ہمیں مفلوج نہیں کرسکے گا۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ مادروطن کے مفاداور شہریوں کی عزت پرریاست سودے بازی نہیں کرے گی، دشمنوں کی زبان بولنے والوں کوکہتا ہوں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے انشااللہ آنے والا وقت پاکستان اورپاکستانیوں کا ہے، پاکستان ایسا ملک ہوگا کہ جس پرنہ صرف آپ بلکہ پوری دنیا فخرکرے گی۔

  • پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں،سربراہ چینی فضائیہ

    پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں،سربراہ چینی فضائیہ

    رسالپور: پاکستان ایئرفورس اصغرخان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے چینی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ نے کہا کہ تقریب نےمجھے40سال پہلےکی پاسنگ آؤٹ پریڈیاددلادی، پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رسالپورکی پاکستان ایئرفورس اصغرخان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندارتقریب ہوئی،تقریب میں چینی فضائیہ کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ مہمان خصوصی تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نےمہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

    پچاسی ویں انجینئرنگ کورس کی پریڈمیں کل ایک سو نو کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، جن میں دو سعودی کیڈٹ بھی شامل ہیں، جوانوں نےقومی ترانہ پڑھا توملی جذبےسے ماحول گرما گیا۔

    چینی فضائیہ کے سربراہ نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ تقریب میں کامیاب کیڈٹس کوایوارڈز اورٹرافی سےنوازاگیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمدکامران، چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی انجینئرنگ ایوی ایشن کیڈٹ حمزہ حسین اور چیف آف ایئراسٹاف فلائنگ ٹرافی امیرحمزہ ڈوگر کو دی گئی جبکہ ایوی ایشن کیڈٹ فرخ اقبال کواعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

    سربراہ چینی فضائیہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈمیں شرکت میرےلئےاعزازہے، تقریب نے مجھے 40سال پہلے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یادد لادی، پاس آؤٹ سعودی کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    چینی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپ ملکی سلامتی کےلئے ملٹری کیریئرکاآغاز کررہے ہیں، کیڈٹس کی تعلیم وتربیت کرنیوالےاساتذہ کوخراج تحسین ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے، دونوں ممالک کی افواج میں بھی گہرے تذویراتی تعلقات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل شیرکریمی مہمان خصوصی

    ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل شیرکریمی مہمان خصوصی

    کاکول :پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس کی ایک سو بتیس ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    پی ایم اے کی تاریخ میں پہلی بار افغان فوج کے سربراہ شیر محمد کریمی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

    جوانوں کے قدموں کی دھمک سےتیرہ سو میٹر کی بلندی پر واقع وادی کاکول گونج اٹھی، تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے حلف اٹھایا اور ملکی دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔

    پاس ہونے کیڈٹس میں چھ افغان کیڈٹس سمیت دوست ممالک کے کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ شاندار کارگردگی دیکھانے والے کیڈٹ کو اعزازی شمشیر بھی دی گئی۔

  • پاکستان کو نقصان پہنچانے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، آرمی چیف

    پاکستان کو نقصان پہنچانے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، آرمی چیف

    کوئٹہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے اور بلوچستان کے بہادر بیٹے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے ہردم تیار ہیں۔

    یہ باتیں انھوں نے کوئٹہ میں بلوچستان ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب کے دوران کہیں، اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ  بھی موجود تھے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیراعلیٰ  بلوچستان کی جانب سے تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر بیٹے مادر وطن کی تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اور امن کا قیام بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج امن وامان کے قیام کیلئے بھرپور تعاون کررہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ فوج نے بلوچستان میں700کلومیٹرسڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہے اور شاہراہوں کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور قوم پاک فوج کو ہر مشکل میں اپنے ساتھ پائے گی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل نے کہا کہ بلوچستان کا ہر شہری پاکستان کی شان اور ہمارا فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لئے اچھا مواصلاتی نظام اہمیت کا حامل ہے۔  انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ملکی دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کونقصان پہنچانے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

  • پاکستان حالت جنگ میں ہے،مذکرات پر سیاست نہ کیجائے، چودھری نثار

    پاکستان حالت جنگ میں ہے،مذکرات پر سیاست نہ کیجائے، چودھری نثار

    وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے کے بعد صورتحال بدل گئی، طالبان قیادت مذاکرات سے انکار کر رہی ہے، مذاکرات پر سیاست نہ کی جائے، پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔

    پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں

    انکا کہنا تھا کہ  نائن الیون میں کسی پاکستانی کا کردار نہیں تھا، نائن الیون کے بعد دنیا محفوظ اور پاکستان غیرمحفوظ ہوگیا، ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

    انکا کہنا تھا کہ حکومت نے صرف ڈھائی ماہ میں مذاکرات کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا لیکن امریکی ڈرون حملے کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی، اورطالبان کی نئی قیادت مذاکرات سے انکار کررہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات پر اے پی سی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی، پاکستان میں امن کے لئے جو حصہ ڈال سکتا ہے ڈالے، حکومت کوئی کریڈٹ نہیں لینا چاہتی۔

    پولیس افسران سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں، جس میں قانون کی حکمرانی ہو،عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

    وزیر داخلہ نےکہا کہ پولیس کو حکومت کے بجائے ریاست کا وفادار ہونا چاہئے، حلال رزق کمانے سے کام اور روزگار میں برکت ہوگی، آج حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوگئی ہے۔
           

  • اسلام آباد: نئے اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب

    اسلام آباد: نئے اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب

    اسلام آباد میں بیس اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار مہمان خصوصی تھے، نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

    اسلام آباد میں نئے اے ایس پیز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ ٹریننگ سینٹر نیشنل پولیس اکیڈمی میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

    تقریب میں عملی تربیت مکمل کرنے والے اے ایس پیز نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا جبکہ پولیس اور دیگر اداروں کے اعلی افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    تقریب میں عملی میدان میں اترنے والے افسران نے اپنے حلف سے وفاداری اور لوگوں کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پرعملی تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔