Tag: پاسپورٹ جاری

  • نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

    نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

    لندن : حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا ، جو انھیں جلد لندن میں مل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اسلام آباد میں جاری کیا گیا ہے جو جلد لندن میں مل جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ جاری ہونے سے متعلق اسحاق ڈار کو آگاہ کردیا ہے۔

    خیال رہے اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً 4برس ہوچکے ہیں اور لندن آنے سے قبل ان پر مختلف مقدمات بنائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

  • ڈچ حکومت نے پہلی مرتبہ مخنث کو جنسی شناخت والا پاسپورٹ جاری کردیا

    ڈچ حکومت نے پہلی مرتبہ مخنث کو جنسی شناخت والا پاسپورٹ جاری کردیا

    ایمسٹردیم : ہالینڈ کی عدالت نے مخنث کو جنس ظاہر کرنے کی اجازت دے دی، لیونی زیگرز پہلی ڈچ شہری ہیں جنہیں ان کی شناخت والا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک ہالینڈ کی حکومت نے پاسپورٹ قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کسی مخنث کو اس کی جنسی شناخت کے ساتھ پاسپورٹ کا اجراء کیا گیا ہے، ہالینڈ کی آبادی کے 4 فیصد افراد خود کو مرد سمجھتے ہیں نہ عورت۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کی شہری 57 سالہ لیونی زیگرز پہلی مخنث ہیں جنہیں ڈچ حکومت نے ان کی جنسی شناخت والا پہلا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ لیونی زیگرز قدرتی طور پر مخنث نہیں ہیں بلکہ لیونی پیدائشی طور پر لڑکا تھیں تاہم سنہ 2001 میں انہوں نے آپریشن کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کروائی تھی لیکن کچھ پیچیدگیوں کے باعث انہیں خود کو مخنث کہنا پڑا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ جنسی شناخت ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر عدالت عدالت میں اپیل دائر کی تھی اور ڈچ کورٹ نے لیونی زیگرز کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، کینیڈا سمیت متعدد ترقی یافتہ ممالک، بھارت اور پاکستان بھی مخنث کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں برس جون میں برطانوی ہائی کورٹ میں پاسپورٹ قوانین میں تبدیلی کے لیے مہم چلانے والے افراد کیس ہار گئے تھے، پاسپورٹ قوانین میں تبدیلی کے لیے مہم چلانے والے افراد کا مطالبہ تھا کہ پاسپورٹ میں مخنث کو جنس ظاہر کرنے کا حق دیا جائے۔

  • بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو سعودیہ کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا

    بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو سعودیہ کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو سعودیہ جانے کیلئے قلیل مدتی پاسپورٹ جاری کردیا.

    بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حریت رہنما کو قلیل مدتی پاسپورٹ صرف سعودی عرب جانے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

    بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث حریت رہنما پاسپورٹ پر کسی دوسرے ملک نہیں جاسکیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حریت رہنما کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں مظاہروں کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر نظر بندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

    جس کے باعث انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے بھارتی حکومت نے انکار کردیا تھا۔