Tag: پاسپورٹ دفاتر

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم  ہوگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی

    لاہور : پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔

    ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے۔

    جس میں کہا ہے کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائیں گے ، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔

    ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے خلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کروائی جائیں گی۔

    پاسپورٹ دفتر گارڈن لاہور کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی جی نے عوام سے اپیل کی شہری ایجنٹس کیخلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔

    پاسپورٹ سے متعلق خبریں

    خیال رہے پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کیلیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

    عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں، ان کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا جاری کیا جاتا ہے۔

    مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے اور اس کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

  • یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

    یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

    اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، ملک بھر میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جبکہ یوم کشمیر پر ملک کے بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے ہوں گے، ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے ہوں گے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس جی ٹین بھی کھلا ہوگا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تکلیف کے پاسپورٹ خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

    واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر آج 5فروری کو منایا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی قوم کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔

    اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک بھر اور آزاد کشمیر میں یکجہتی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ریلی نکالی جائے گی۔

    یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اہم راستوں، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کے اطراف پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔

  • کیا  پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے؟

    کیا پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے؟

    اسلام آباد : ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈامیگریشن کا پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹے پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی خبروں کی تردید سامنے آگئی، ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈامیگریشن نے اپنے بیان میں کہا دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

    ترجمان نے بتایا کہ دفاتر کو 24گھنٹے کھلنے رکھنےکے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غورہیں، پرنٹنگ صلاحیت میں اضافے کے بعد مستقبل میں سروس کوبڑھایا جائے گا۔

    ترجمان پاسپورٹ کا کہنا تھا اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں خدمات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری

    یاد رہے محکمہ پاسپورٹس میں نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،نئی مشینری کے اضافے سے محکمہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوا، 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا۔

    ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا تھا کہ روزانہ کی بنیادپر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئےجا رہے ہیں، اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20ہزار پاسپورٹس تھی۔