Tag: پاسپورٹ سینٹر

  • محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام کرلیا ہے، نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھل گیا ہے۔

    محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا ہے، یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24گھنٹے کام کرے گا۔

    افتتاحی تقریب کے موقعے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی انہوں نے نادرا سینٹر میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسس کے بارے میں بھی پوچھا۔

    دوسری جانب شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا، شہریوں نے کہا کہ اچھی سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لئے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے بی آئی ایس پی کیلئے بائیومیٹرک کرانے والی خواتین کے مسائل بھی سُنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو خواتین کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں، بزرگ خواتین نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، محسن نقوی کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی، ڈی جی مصطفیٰ جمال قاضی اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پاسپورٹ سے متعلق خبریں

  • محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور : وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی ، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوہرٹاؤن میں پاسپورٹ سینٹر کا افتتاح کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاسپورٹ سینٹر بننے کا فائدہ ہوگا لوگ لمبی لائنوں سے بچ جائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نادرااورپاسپورٹ سینٹرمل کر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں اور 14 شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بنانے جارہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کچھ چیزیں سوشل میڈیا کی ڈیمانڈ پر چلتی کچھ حقیقت میں ہوتی ہیں، شملہ پہاڑی پرنادراآفس کامعائنہ کریں تووہاں رش ختم ہوچکا ہے۔

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایمیگریشن کاؤنٹرپرہمیں تھوڑی سختی کرنی پڑرہی ہے، ایمیگریشن کاؤنٹرزپرسختی سےلوگوں کو تھوڑی پریشانی ہوگی کیونکہ کچھ لوگ ویزے لگا کر دوسرے ممالک سےیورپ چلے جاتے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، حکومت کی کوشش سےکچھ چیزیں حقیقت میں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں اور جعلی دستاویز بناکر بیرون ملک جانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

    پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے، پاکستان کے امریکا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،امریکا میں بہت سے سینیٹرز اور کانگریس مینز سےملاقات ہوئی، حقیقت میں کچھ چیزیں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں اور کچھ آنا شروع ہوں گی۔

    پاسپورٹ سے متعلق خبریں