Tag: پاسپورٹ فیس

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

    ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں پر شہری دھیان نہ دیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا، جس میں 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500، فاسٹ ٹریک کی فیس 12 ہزار 500 مقرر ہے، 72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے اور ارجنٹ کیٹگری میں فیس 13 ہزار 500، فاسٹ ٹریک کی فیس 18ہزار 500 ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پہلی بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے 9 ہزار فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے، 36 صفحات اور 72 صفحات کی الگ، 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے لیکن فیس میں اضافے کی خبر بے بنیاد ہے۔

  • ریاض میں پاکستانی سفارتحانے کا پاسپورٹ فیس میں زبردست کمی کا اعلان

    ریاض میں پاکستانی سفارتحانے کا پاسپورٹ فیس میں زبردست کمی کا اعلان

    ریاض : ریاض میں پاکستانی سفارتحانے نے پاسپورٹ فیس میں زبردست کمی اعلان کردیا ، 5سال کے لیے نارمل پاسپورٹ کی فیس 98 ریال جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 162 ریال کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری آگئی ، ریاض میں پاکستانی سفارتحانےکی طرف سے پاسپورٹ فیس میں زبردست کمی کردی۔

    پاکستانی سفارتحانے کے مطابق 5 سال کے لیےنارمل پاسپورٹ کی فیس135سےکم کرکے98ریال اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 225 سےکم کرکے162ریال کردی گئی ہے۔

    یاد رہےدو روز قبل سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کیا تھا،  سنگل انٹری فیس 338 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 675 ریال کردی گئی ہے، دوسری جانب پاکستانی شہریوں نے بھی سعودی شہریوں اور تاجروں کے لیے ویزا فیس میں کمی کردی ہے، اس فیصلے کا اطلاق پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں  : سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کردیا

    پاکستان نے سعودی شہریوں کے لیے سنگل انٹری فیس 270 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 540 ریال کردی ہے، اسی طرح بزنس سنگل انٹری ویزا فیس 405 ریال جبکہ ملٹی پل بزنس ویزا فیس 810 ریال ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان اسلام آباد پہنچے ، وزیراعظم ، آرمی چیف اور اراکین نے ان کا استقبال کیا ، جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان اورولی عہد کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی تعلقات کونئی بلندیوں پرلےجانےکاعزم کیاگیا اور دونوں ملکوں کےدرمیان سات تاریخی معاہدوں پر دستخط کیےگئے تھے۔

    خِیال رہے سعودی عرب کی جانب کی گئی سرمایہ کاری تین مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی، حکومت کی جانب سے جاری انوسٹمنٹ پلان کے مطابق سرمایہ کاری کے تین مراحل میں قلیل، وسط اور طویل المدتی منصوبے شامل ہیں۔