Tag: پاسپورٹ منسوخ

  • سپریم کورٹ کی متعلقہ اداروں کواسحاق ڈارکی واپسی سےمتعلق اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت

    سپریم کورٹ کی متعلقہ اداروں کواسحاق ڈارکی واپسی سےمتعلق اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیرخزانہ کو بلیک لسٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں اسحاق ڈار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے آغاز پراٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسحاق ڈارکا سفارتی وعام پاسپورٹ منسوخ کیا جا چکا ہے اور وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کردیا، اس وقت ان کے پاس کوئی سفری دستاویز نہیں ہیں۔

    چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ پھر اسحاق ڈار کیسے واپس آئیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ انہیں وطن واپس لانے کا طریقہ کار موجود ہے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل کیا آپ نے یہ معاملہ دیکھا ہے؟ کیا اب بھی ریاست اسحاق ڈار کو واپس نہیں لاسکتی؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اس کے لیے وہاں کی عدالتوں میں جانا پڑے گا۔

    نیب پراسیکیوٹرجنرل نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ اسحاق ڈار کی جائیدادیں شناخت کرلی ہیں، جائیدادیں منسلک کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

    سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی پرمتعلقہ محکموں سے مشاورت جاری ہے۔

    بعدازاں عدالت عظمیٰ نے متعلقہ اداروں کو اسحاق ڈار کی واپسی کے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

    اسحاق ڈار واپس نہیں آتے ہیں توعدالت ان کے خلاف فیصلہ سنا دے گی‘ چیف جسٹس

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ اسحاق ڈار واپس نہیں آتے ہیں توعدالت ان کے خلاف فیصلہ سنا دے گی۔

  • مشکوک کوائف پر 29ہزار پاسپورٹ منسوخ، تفصیلات ایئرپورٹس کو ارسال

    مشکوک کوائف پر 29ہزار پاسپورٹ منسوخ، تفصیلات ایئرپورٹس کو ارسال

    اسلام آباد:امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مشکوک کوائف کی بنیاد پر 29 ہزار پاسپورٹ منسوخ کردیے، ان پاسپورٹس کے حامل افراد کا جمع کرایا گیا ڈیٹا مشکوک تھا۔

    اطلاعات کے مطابق وزار ت داخلہ کے ماتحت امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مشکوک کوائف کو بنیاد بناتے ہوئے 29ہزار پاسپورٹ کو منسوخ کردیا ہے، گزشتہ برس بھی 24 ہزار پاسپورٹس منسوخ کیے گئے تھے۔

    ذرائع کا کہناہے کہ ان پاسپورٹس کو منسوخ کرنے کی سفارش نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی جانب سے کی گئی۔منسوخ کیے گئے ان 29ہزار پاسپورٹ کی تمام تر تفصیلات ملک بھر کے ائیرپورٹس کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد ان پاسپورٹس کے حامل افراد ویزا ہونے کے باوجود کسی بھی طرح ملک سے باہر نہیں جاسکتے انہیں امیگریشن کا عملہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک بھر کے قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا حکم جاری کیا ہے، پاسپورٹ کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور منسوخی اسی کا تسلسل ہے۔